IQRA Online Quran Academy

IQRA Online Quran Academy online Quran Teacher

20/05/2026

❁ *`کن جانوروں کی قربانی مکروہ ہے؟`* ❁

روایت ہے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے

رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کرتے ہوئے (جب کہ میرا ہاتھ آپ ﷺ کے ہاتھ سے چھوٹا ہے) فرمایا چار قسم کے جانوروں کی قربانی درست نہیں ایک کانا جس کا کانا پن واضح ہو دوسرے بیمار جس کی بیماری عیاں اور ظاہر ہو تیسرے لنگڑا جس کا لنگڑا پن نمایاں ہو چوتھا ایسا لاغر اور دبلا پتلا جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔عبید نے کہا میں اس جانور کو بھی مکروہ جانتا ہوں جس کے کان میں نقص ہو تو براء رضی اللہ عنہ نے کہا جسے تم ناپسند کرو اسے چھوڑ دو لیکن دوسروں پر اسے حرام نہ کرو۔ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ اہل علم کا اس حدیث پرعمل ہے کہ جس قربانی میں یہ چاروں عیب ہوں ان کی قربانی جائز نہیں ہے۔

*`سنن ابن ماجه : 3144 (قال الشيخ الألباني / الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح)`*

19/05/2026

19/05/2026

Virsa Multigrain Flour in Pakistan – a healthy blend of natural grains for wholesome nutrition, better digestion, and everyday wellness.

19/05/2026

*کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کون سے دن چل رہے ہیں؟*🫠❤️‍🩹
کل شام جب مطلع پر عید الاضحیٰ کا باریک سا چاند نمودار ہوا تو دنیا اپنے معمول کے کاموں میں مصروف رہی۔ لوگوں نے روایتی مبارکبادیں دیں اور آگے بڑھ گئے۔ لیکن کیا آپ کو خبر بھی ہے کہ اس وقت روح کے بازار میں کتنی بڑی سیل لگ چکی ہے؟ ذوالحجہ کے وہ قیمتی ۱۰ دن شروع ہو چکے ہیں جن کی قسم خود کائنات کے مالک نے قرآنِ پاک میں کھائی ہے:
*وَالْفَجْرِ ۙ وَلَيَالٍ عَشْرٍ*
"قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی" (سورۃ الفجر، آیت: ۱-۲)

ہم کتنے نادان ہیں نا؟ ہم سوچتے ہیں کہ ابھی تو عام سے دن ہیں جب نویں ذوالحجہ کا 'یومِ عرفہ' آئے گا تب مصلے پر بیٹھیں گے،
تب لسٹ بنائیں گے۔ لیکن ٹھہریں! روح کے سودے اتنی دیر سے نہیں ہوتے۔ چاند نظر آنے کے بعد سے ہی وہ گھڑیاں شروع ہو چکی ہیں جو اللہ تعالیٰ کو سال بھر کے تمام دنوں سے زیادہ محبوب ہیں (صحیح بخاری: ۹۶۹)۔
اور جانتے ہیں ان دنوں کی سب سے گہری اور حیران کن بات کیا ہے؟ قرآنِ پاک کی وہ ابدی آیت جو روح کے تار ہلا دیتی ہے اسی حج کے مہینے میں نازل ہوئی تھی
*الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي*
"آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دی" (سورۃ المائدہ، آیت: ۳)
صحیح بخاری (حدیث: ۴۵) گواہ ہے ایک یہودی نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے کہا تھا: "اگر یہ آیت ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید بنا لیتے۔"
تو فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے بڑے فخر سے جواب دیا تھا: *"خدا کی قسم! میں اس دن اور اس گھڑی کو خوب جانتا ہوں جب یہ رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوئی تھی یہ یومِ عرفہ کا دن تھا اور جمعہ کا وقت تھا"۔*🌷✨️
ذرا رک کر اس بات کی گہرائی میں اتریں۔ جس دن عرش والے نے انسانیت پر اپنا دین مکمل کر کے عید کا تحفہ دیا وہ یہی حج کا موقع تھا۔ اگر کائنات کا سب سے بڑا معجزہ ان دنوں میں ہوا، تو کیا آپ کی ٹوٹی ہوئی زندگی یہاں نہیں سنور سکتی؟❤️‍🩹🥺
اور جانتے ہیں معجزے کا پتہ کیا ہے؟ وہ چابی جو کائنات کے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے پاس تھی
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے، اور بہترین بات جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء نے کہی، وہ یہ ہے:

*لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلٰى کُلِّ شَیْءٍ قَدِيرٌ*
(سنن ترمذی: ۳۵۸۵)

ہم کتنے عجیب ہیں ہم مصلے پر بیٹھ کر چھوٹی چھوٹی چیزیں رو رو کر مانگتے ہیں، جبکہ انبیاء نے سکھایا کہ مانگو مت! بس اس ایک جملے سے کائنات کے مالک کو اس کی بادشاہی کا واسطہ دو۔
جب آپ کہتے ہیں *"لَهُ الْمُلْكُ"* (اسی کی بادشاہی ہے) اور
*"وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"* (اور وہ ہر چیز پر قادر ہے)، تو آپ کا دل مان لیتا ہے کہ دنیا کے عاجز لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
چاند نظر آ چکا ہے، اب سستی کا وقت نہیں ہے۔ آج ہی سے اپنے مصلے کو اپنی پناہ گاہ بنا لیں اور اپنی زبان کو اس کلمے سے تر کر لیں جس پر سارے انبیاء کا دل دھڑکتا تھا، کیونکہ جو جملہ رب کو سب سے زیادہ پسند ہے، وہ آپ کی تقدیر کی لکیریں بھی بدل سکتا ہ

18/05/2026

Sabran Jameelan

17/05/2026

ہمارے مسلط حکمرانوں کی اصل وجہ جیسے عوام ویسے حکمران

16/05/2026

میرا سفر کوئی ایک دن کی کہانی نہیں تھا۔ یہ وہ راستہ تھا جس پر چلتے ہوئے میں نے اپنے ہی آنسوؤں کو ہمسفر بنایا، اپنے ہی دل کو سمجھایا، چپکے سے روتے ہوئے اللہ سے کہا ۔مجھے اپنے قریب رکھ لینا*
یہی وہ راستہ تھا جس پر چلتے ہوئے میں نے پہلی بار خود کو پہچانا۔حیرت ہوتی ہے۔ میں کتنی بار ٹوٹی کتنی بار گِری۔ مگر ہر بار ایک نرمی سی طاقت نے مجھے اٹھایا اور وہ اللہ کی رحمت تھی۔
یہ تو بس ظاہری تھا اصل ہجرت تو میری روح نے کی ۔ اپنے پچھلے گناہوں سے، اپنی پرانی کمزوریوں سے، اور اپنی ٹوٹی ہوئی پہچان سے میں ہجرت کر چکی ہوں۔ اب میرا راستہ صرف ایک طرف جاتا ہے نور کی طرف۔ وہ نور *میرا رب ہے۔ میرا سکون۔ میرا سہارا۔ میرا سب کچھ۔

15/05/2026
13/05/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Achem Phom, سمر خالد, Md Mijan, Masi Sharma
13/05/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Achem Phom, سمر خالد, Md Mijan, Masi Sharma

Address

Johar Town
Lahore
54782

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IQRA Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IQRA Online Quran Academy:

Share