30/08/2026
Peddi 2026
1 ⭐
یہ فلم دیکھتے ہی آج ایک لیجنڈ کی یاد آ گئی… جانی سنز 🤣
قسم سے شروع کے 20، 25 منٹ تک تو مجھے لگا شاید آگے جا کر فلم ٹریک پر آ جائے گی… لیکن جتنا آگے بڑھتا گیا، اتنا ہی مجھے اپنی زندگی کے فیصلوں پر شک ہونے لگا۔ 😂
اس فلم میں رام چرن کبھی بلے باز بن جاتا ہے، کبھی کشتی لڑنے لگ جاتا ہے، کبھی ایسا لگتا ہے جیسے اولمپکس کی تیاری کر رہا ہو، پھر اچانک کسی اور میدان میں پہنچ جاتا ہے۔ بندہ آخر سمجھے تو سمجھے کیا؟ ایک کھیل پر فوکس کر لیتے بھائی! ہر دس منٹ بعد نیا ٹیلنٹ نکل آتا ہے۔ 🤦♂️
ادھر ہمارے لیجنڈ جانی سنز ہیں… ڈاکٹر بھی، پائلٹ بھی، پولیس والا بھی، پلمبر بھی، مستری بھی، ٹیچر بھی… لیکن ہر کردار میں ایسا اعتماد کہ دیکھنے والا بھی مان جائے۔ 😂
اور ادھر پیڈی والے ہیں… ایک ہی فلم میں اتنے شعبے بدل دیے کہ آخر میں مجھے لگا شاید اگلے سین میں رام چرن ناسا کا سائنسدان بن جائے گا، پھر وزیراعظم بن کر چاند پر میچ بھی کرا دے گا۔ 🚀🤣
قسم سے، کافی عرصے بعد ایسی فلم دیکھی ہے جس میں کہانی کم اور کنفیوژن زیادہ تھی۔ ایک سین ختم نہیں ہوتا، دوسرا ایسا شروع ہو جاتا ہے جیسے ریموٹ کسی اور فلم پر چلا گیا ہو۔ 😭
میں نے تو صرف اس امید میں آخر تک دیکھی کہ شاید اختتام پر کوئی معجزہ ہو جائے… مگر معجزہ تو کیا ہونا تھا، آخر میں دل یہی کہہ رہا تھا:
“بھائی، میرا وقت واپس کر دو!” 😂💔
اب اگر کسی نے مجھ سے پوچھا کہ پیڈی کیسا تجربہ تھا؟ تو میرا ایک ہی جواب ہوگا:
“جانی سنز کے دس کردار دیکھ لو، لیکن پیڈی دوبارہ مت دیکھنا۔” 🤣🍿