06/09/2025
یہ محاورے! ارے باپ رے
میری بیٹی ایک دن دادو کے پاس بیٹھ کر ان سے باتیں کر رہی تھی۔ دادو بتا رہی تھیں کہ پہلے وہ اردن میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہ رہی تھیں ۔ چونکہ بیٹے کو پاکستان آنا تھا اور فلایٹ کراچی آنا تھی۔ تو دادو پہلے چند روز اپنی بہو کے گھر رہیں۔ پھر وہ کراچی سے فلایٹ کے ذریعے لاہور آئیں۔ اب واپسی کے لیے لاہور سے کراچی بذریعہ فلایٹ جانا تھا اور پھر کراچی سے اردن واپسی تھی۔ میری بیٹی یہ سن کر بولی، ’’ بابا ا! ٓج کل دادو بڑی ہواؤں میں اڑ رہی ہیں‘‘۔ ہم سب یہ سن کر ہنس پڑے ۔ میں نے اپنی بیٹی سے پوچھا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ ہواؤں میں اڑنے کا کیا مطلب ہے؟ تو اس کو بالکل علم نہ تھا۔