Medical Knowledge

Medical Knowledge health information and about diseases and prevention

حاملہ خواتین کے لیے غذائیں:1. *پھل*: کیلا، سیب، پپیتا، آم2. *سبزیاں*: پالک، گاجر، بروکولی، پیاز3. *پروٹین*: دال، مچھلی، ...
21/10/2025

حاملہ خواتین کے لیے غذائیں:

1. *پھل*: کیلا، سیب، پپیتا، آم
2. *سبزیاں*: پالک، گاجر، بروکولی، پیاز
3. *پروٹین*: دال، مچھلی، مرغی، انڈے
4. *دودھ*: دودھ، پنیر، دہی
5. *اناج*: براؤن بریڈ، اوٹس، جَو
6. *گری دار میوے*: بادام، اخروٹ، پستا
7. *صحت مند چکنائیں*: زیتون کا تیل، آئل فری چکناہٹ

یہ غذائیں حاملہ خواتین کو طاقت اور غذائیت فراہم کرتی ہیں اور بچے کی صحت مند نشوونما میں مدد کرتی ہیں۔

کیا آپ کو کسی خاص غذائیت کی ضرورت ہے؟

پائوں کی مالش سے صحت وتندرستی
20/10/2025

پائوں کی مالش سے صحت وتندرستی

ایک آلو سے چھرا صاف
15/05/2023

ایک آلو سے چھرا صاف

13/05/2023
مائگرین، ایسی بیماری جسے لوگ عام سر درد سمجھتے ہیںجاری رہتا ہے۔اس دوران دھندلا نظر آنا، جلتی بجھتی تیز روشنی دکھائی دین...
01/04/2023

مائگرین، ایسی بیماری جسے لوگ عام سر درد سمجھتے ہیں
جاری رہتا ہے۔

اس دوران دھندلا نظر آنا، جلتی بجھتی تیز روشنی دکھائی دینا، آواز میں تبدیلی جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔

آدھے سردرد کی دیگر علامات میں چکر آیا، دماغ ماؤف رہنا، موڈ میں تبدیلی، جمائی آنا، گردن میں شدید درد رہنا، اور بھوک کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہر سال صرف برطانیہ میں اس درد کی وجہ سے ڈھائی کروڑ دن کی چھٹی لی جاتی ہے لیکن صحت اور معاشی بوجھ کے مقابلے میں دردِ شقیقہ دنیا کی سب کم فنڈز رکھنے والی بیماری رہی ہے۔

مائگرین کا علاج
چونکہ اس بیماری کی کوئی حتمی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے اور نہ ہی اس کا علاج لیکن اس درد کی علامات کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد تجاویز سامنے آئی ہیں۔

کئی افراد پیراسیٹامول یا سر درد کی ادویات کھا کر عارضی طور پر نجات حاصل کرتے ہیں۔

یا پھر کئی افراد کمرے میں اندھیرا کرکے نیند پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ درد کو کم کیا جاسکے۔

پکوڑے کھانا، صحت بھی اور نقصان بھی؟ جانیں رمضان میں بیسن کا استعمال بڑھنے سے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں اور ان سے کیسے بچ...
31/03/2023

پکوڑے کھانا، صحت بھی اور نقصان بھی؟ جانیں رمضان میں بیسن کا استعمال بڑھنے سے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے

رمضان کے مہینے میں گھروں میں مختلف قسم کے پکوان اور افطاری کی تیاریاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں، اور ان میں جو ایک چیز سب سے عام ہے اور تقریباً ہر دسترخوان پر پائی جاتی ہے وہ ہے بیسن کے پکوڑے۔ یقیناً آپ کو سن کر حیرانی نہیں ہوئی ہوگی کیونکہ یہ آپ کے گھر میں بھی بنتے ہونگے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں بیسن کے فائدے اور نقصان کیا ہیں؟ تو اس بار اسے استعمال کرنے سے پہلے جان لیں

بیسن کے فائدے:

فائبر اور غذائی اجزاء سے بھرپور، بیسن چنے کا آٹا یا چنے کا پاؤڈر بھی کہلاتا ہے۔ یہ زیادہ تر مزیدار پکوڑے تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور یہ جلد کو چمکانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

۔ بیسن میں حل پذیر فائبر ہوتا ہے، جو آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ بیسن کے آٹے میں موجود فائبر کی مقدار کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے اور یہ دل کے صحیح کام کرنے اور خون کی گردش کو بہتر کرنے میں میں مدد کرتی ہے۔

۔ بیسن ذیابیطس پر قابو پانے کے بہترین گھریلو علاج میں سے ایک ہے۔ اس میں موجود گلیسیمک انڈیکس کی نچلی سطح کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ذیابیطس والے لوگ روٹی بنانے کے لیے گندم کے آٹے کے بجائے بیسن کا استعمال کرکے اپنی شوگر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

۔ چکنی جلد کے لیے بیسن کا پیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے کیونکہ جو گلینڈز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں یہ ان کو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم وملائم اور چمک دار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ فیس واش یا صابن بار کو استعمال کرنے کے بجائے اگر دن میں دو بار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا

بیسن کے مضر اثرات اور بچنے کی تجویز:
جیسے چنے یا کوئی پھلی کھانے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو ہاضمےکی تکلیف ہوتی ہے اسی طرح بیسن کے زیادہ استعمال سے بھی معدے میں درد، بد ہضمی ہوسکتی ہے۔ کیونکہ بیسن میں فائبر کی قدار زیادہ ہوتی ہے تو جب خوراک میں فائبر تیزی سے بڑھتا ہے تو جسم اسے آسانی سے ہضم نہیں کرپاتا۔

۔ اگر آپ کے کھانے میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے اور آپ زیادہ مقدار میں دالیں نہیں کھاتے تو، ایک ہی وقت میں بیسن زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کے بجائے آہستہ آہستہ اس کو خوراک میں شامل کریں

۔ فائبر والی غذائیں کھانے کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ یہ عمل نظام ہضم کو آسان بنانے اور پیٹ کے پھولنے، درد اور گیس جیسی تکلیفوں اور مسائل سے بچنے میں مدد کرتا ہے

۔ اس کے علاوہ بیسن سے بنی اشیاء میں اجوائن اور سفید زیرے کا استعمال کریں کیونکہ یہ اس کے مضر اثرات کو کم کرکے اسے آسانی سے ہضم ہونے کے قابل بناتا ہے

Address

LGSM Complex Bedian Road RA Bazar
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical Knowledge posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share