Hadi Offical

Hadi Offical Current Affairs, Entertainment, Sports, World News, Trending Topic, content Creators

Earthquake In Pakistan, Afghanistan, Tajikistan 5.3 magnitude
03/04/2026

Earthquake In Pakistan, Afghanistan, Tajikistan
5.3 magnitude

ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا اس قوم کا حاکم ہی فقط اسکی سزا ہے پیٹرول  458 روپے فی لیٹر  مبارک
03/04/2026

ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا
اس قوم کا حاکم ہی فقط اسکی سزا ہے

پیٹرول 458 روپے فی لیٹر مبارک

03/04/2026

Bosina Player Awesome






02/04/2026

Everyone Read

02/04/2026

بھائیوں، دیکھو تو سہی! 😂

اب کچھ پٹواری اور تاؤت صحافی سوشل میڈیا پر زور لگا رہے ہیں کہ "دیکھو! ایران پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کر رہا ہے"۔

ارے بھائی، اتنی جلدی کیوں؟
ایران والے جو شکریہ ادا کر رہے ہیں، وہ پاکستان کی حکومت کا نہیں، پاکستان کی عوام کا کر رہے ہیں۔

وہ جانتے ہیں کہ اس ملک کی عوام دل سے ان کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے حکومت کچھ بھی کرے۔
لیکن تم لوگوں کو تو بس حکومت کا نام سن کر ہی تالیاں بجانی ہیں، عوام کا ذکر آئے تو کانوں میں روئی ڈال لیتے ہو۔

حقیقت یہ ہے کہ عوام کی ہمدردی اور حمایت کو تم لوگ ہمیشہ حکومت کی جیب میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہو۔
بس اب یہ ڈرامہ بند کرو، عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔





اگر آپ کسی مسلمان کو اس کے سب سے نچلے درجے پر دیکھنا چاہتے ہیں تو بس لاہور کے مادھو لال حسین کے عرس پر چلے جائیں۔میلہ چر...
01/04/2026

اگر آپ کسی مسلمان کو اس کے سب سے نچلے درجے پر دیکھنا چاہتے ہیں تو بس لاہور کے مادھو لال حسین کے عرس پر چلے جائیں۔

میلہ چراغاں لگا ہوا ہے، لیکن جہاں جا کر دیکھیں گے تہہ در تہہ گندگی نظر آئے گی۔ انسانی سوچ کا تعفن چاروں طرف پھیلا ہوا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے آپ کسی ولی کے دربار پر نہیں، بلکہ کنبھ کے میلے میں آ گئے ہوں۔

مجذوبیت کے نام پر یہاں غلاظت کا سب سے بڑا بیوپار چل رہا ہے۔ صوفی، ملنگ اور درویش کے نام پر دین بیزاری کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ دھمال ڈالی جاتی ہے، گول گول چکر کاٹے جاتے ہیں، چراغ جلائے جاتے ہیں، لیکن نماز کہیں نظر نہیں آتی۔ پاؤں میں گھنگھرو، ہاتھوں میں کڑے، لیکن قرآن مجید کا نام و نشان نہیں۔

نشے میں دھت لوگ گھوم رہے ہیں، لمبے لمبے کش کھینچ رہے ہیں اور خود کو صوفی، درویش اور ولی کہہ رہے ہیں۔ دھاگے باندھ رہے ہیں، مرادیں مانگ رہے ہیں، اولاد کی بھیک مانگ رہے ہیں — اس شخص سے جس کے منہ اور ناک سے چرس کا دھواں نکل رہا ہے۔

یہاں صرف ان پڑھ لوگ ہی نہیں آتے، یہ تو پاکستان کے بہت سے لبرلز اور ملحدوں کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے۔ نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں، "فیضیاب" ہوتے ہیں اور پھر کچھ دن بعد اسلام دیکھ کر انہیں کیڑے نظر آنے لگتے ہیں۔

حق بات یہ ہے کہ یہ دربار نہیں، گندگی کا اڈہ ہے۔ بھبھوت میں اٹے ملنگوں کا دین نہ رب سے تعلق رکھتا ہے اور نہ اسلام سے۔ ایک بار کلمہ پڑھ لیا، شیولنگ کے سامنے سے اٹھے، مگر مسجد جانے کی بجائے یہاں آ کر بیٹھ گئے۔

اب خود سوچیں...
یہ کس زاویے سے مسلمان والے کام اور مسلمان والا حلیہ ہے؟
اگر کوئی آ کر کہے کہ اولیاء کے خلاف بات کی ہے تو پوچھیں:
بھائی، یہ اولیاء ہیں کون؟

مجھے تو ان سب کو دیکھ کر مسلمان اور ہندو میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

---

کاش ہمارے نوجوان حقیقت کو پہچان لیں۔ صوفی ازم کے نام پر جو کچھ یہاں ہو رہا ہے وہ اسلام نہیں، بلکہ اسلام کا مذاق ہے۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی سنت چھوڑ کر ہم نے جو رسم و رواج اپنا لیے ہیں، انہی نے امت کو زوال کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hadi Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share