JB Media Group

JB Media Group Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JB Media Group, Social Media Agency, DHA Phase 8, Lahore.

JB Media Group
🇵🇰 Your Trusted Source for News & Current Affairs
Breaking News • Current Affairs • Political Updates • Business • Technology • Sports • International News
🎯 Accurate | Unbiased | Fast | Reliable
Stay informed with credible journalism

قصور میں بارش کے پانی میں ڈوب کر دو بچے جاں بحققصور کے علاقے راجہ جنگ میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں ڈوب کر دو م...
27/07/2026

قصور میں بارش کے پانی میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق

قصور کے علاقے راجہ جنگ میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں ڈوب کر دو معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ سعد علی اور 11 سالہ احسان بارش کے جمع پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ان کے اہلخانہ کے حوالے کر دیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس تصویر کے بارے میں کیا کہتے ہیں Lamine Yamal.
21/07/2026

اس تصویر کے بارے میں کیا کہتے ہیں
Lamine Yamal.

ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی جانب سے خلع کی درخواست کے بعد حارث کھوکھر کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خلع کی درخواست ...
21/07/2026

ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی جانب سے خلع کی درخواست کے بعد حارث کھوکھر کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خلع کی درخواست کے بعد انہوں نے نبیہہ علی خان کو طلاق دے دی۔ حارث کھوکھر نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حارث کھوکھر کے مطابق ان پر گالم گلوچ، متعدد خواتین سے تعلقات رکھنے جیسے الزامات لگائے گئے، مگر ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر واقعی تشدد ہوا ہوتا تو اس کی کوئی پولیس رپورٹ، میڈیکل ثبوت یا واضح شواہد ضرور موجود ہوتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نبیہہ علی خان سوشل میڈیا، ٹک ٹاک، ٹی وی شوز اور مختلف پوڈکاسٹس میں مسلسل نظر آتی رہیں، لیکن کبھی بھی تشدد کے حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کردار پر بھی سوال اٹھائے گئے اور انہیں "لڑکی باز" قرار دیا گیا، لیکن اگر ایسے دعوے درست ہیں تو ان کے ثبوت بھی پیش کیے جائیں۔ حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ وہ ہر الزام کا قانونی طور پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور عدالت میں تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے والدین سے الگ رہ کر اپنا گھر بسانے کی کوشش کی، مگر بعد میں ان پر والدین سے ملنے تک کی پابندی لگانے کی بات کی گئی، جسے وہ کسی صورت قبول نہیں کر سکتے کیونکہ والدین کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔
نوٹ: یہ تمام دعوے حارث کھوکھر کے بیان پر مبنی ہیں۔ ان الزامات کی آزادانہ تصدیق یا عدالتی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

ڈاکٹر نبیہ علی خان نے شوہر حارث ہوکر کو خلع کا نوٹس بھجوا دیا، وجہ بھی سامنے آ گئیماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپ...
21/07/2026

ڈاکٹر نبیہ علی خان نے شوہر حارث ہوکر کو خلع کا نوٹس بھجوا دیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنے شوہر حارث ہوکر کو خلع کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اس حوالے سے شوبز جرنلسٹ مبین احمد نے ڈاکٹر نبیہ علی خان سے رابطہ کیا اور ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی۔
ڈاکٹر نبیہ علی خان نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ حارث کے بعض خواتین کے ساتھ تعلقات تھے، جس نے ان کے اعتماد کو شدید متاثر کیا۔ ان کے مطابق یہی معاملہ ان کے ازدواجی تعلقات میں اختلافات کی ایک بڑی وجہ بنا۔
انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ انہوں نے کبھی اپنے شوہر سے والدین کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی اپنے سسرال والوں کی عزت کرتی تھیں اور آج بھی ان کے لیے احترام رکھتی ہیں۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ حالات اس حد تک خراب ہو گئے کہ ان کے لیے یہ رشتہ نبھانا مشکل ہو گیا۔ ان کے بقول انہیں مسلسل ذہنی اذیت، بے عزتی اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا، جسے مزید برداشت کرنا ان کے لیے ممکن نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر انہوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے شوہر حارث ہوکر کو خلع کا نوٹس بھجوانے اور اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

معروف اداکارہ مومنہ اقبال اور چینوٹ سے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان صلح طے پاگئی
20/07/2026

معروف اداکارہ مومنہ اقبال اور چینوٹ سے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان صلح طے پاگئی

‏فوجی جوانوں کی قربانی کو تنخواہ کا نتیجہ قرار دینا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہے، خواجہ آصف
20/07/2026

‏فوجی جوانوں کی قربانی کو تنخواہ کا نتیجہ قرار دینا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہے، خواجہ آصف

ڈاکٹر نبیہ علی خان نے اپنی عمر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی ایک بار پھر تردید کر دی ہے۔انہوں نے بتای...
20/07/2026

ڈاکٹر نبیہ علی خان نے اپنی عمر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی ایک بار پھر تردید کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر جو تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، وہ 1995 کی نہیں بلکہ 2013 اور 2014 کی ہیں۔ یہ ویڈیوز کوہِ نور ٹی وی کے پروگرام "نجومی" کے دوران ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ڈاکٹر نبیہ نے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا پیجز جان بوجھ کر ان پرانی ویڈیوز کو 1995 سے جوڑ رہے ہیں اور ان کی عمر کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 1995 میں وہ بہت کم عمر تھیں، اس لیے ان ویڈیوز کو 1995 کا قرار دینا درست نہیں۔

ڈاکٹر نبیہ علی خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر خبر پر فوراً یقین نہ کریں، بلکہ پہلے اس کی تصدیق کریں اور غلط معلومات پھیلانے سے بھی گریز کریں۔








ایک افسوسناک واقعہ نے ہر آنکھ اشکبار کر دی، جہاں ایک تعلیم یافتہ نوجوان نے اپنی بارات سے چند گھنٹے قبل زندگی کا خاتمہ کر...
15/07/2026

ایک افسوسناک واقعہ نے ہر آنکھ اشکبار کر دی، جہاں ایک تعلیم یافتہ نوجوان نے اپنی بارات سے چند گھنٹے قبل زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرتی رہی کہ نوجوان کی اچانک وفات ہو گئی، مگر بعد ازاں سامنے آنے والی تفصیلات نے ہر دل کو ہلا کر رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق چکوال کے نوجوان نے 5 سال کی محنت کے بعد لاء کی ڈگری مکمل کی تھی اور مستقبل کے کئی خواب سجائے ہوئے تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان اپنی پسند کی جگہ شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ والدین اس رشتے پر راضی نہیں تھے۔ خاندان کی جانب سے اس کا نکاح پہلے ہی قریبی رشتہ دار سے کیا جا چکا تھا۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان نے شیروانی پہن کر والدین سے درخواست کی کہ وہ اس کی بارات میں شامل ہوں، تاہم انکار پر وہ شدید دلبرداشتہ ہو گیا اور انتہائی قدم اٹھا لیا۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک گھر بلکہ پورے معاشرے کیلئے لمحۂ فکریہ بن چکا ہے۔ ایک طرف والدین عمر بھر اولاد کیلئے قربانیاں دیتے ہیں، دوسری طرف نوجوان وقتی جذبات، ضد اور ذہنی دباؤ میں ایسے فیصلے کر لیتے ہیں جو ہمیشہ کیلئے کئی زندگیاں اجاڑ دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نوجوانوں میں بڑھتا ہوا ذہنی دباؤ، جذباتی فیصلے، خاندانی دباؤ اور معاشرتی رویے ایسے سانحات کو جنم دے رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اور نوجوان ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں، بات چیت کا راستہ اختیار کریں اور کسی بھی مشکل صورتحال میں جذباتی قدم اٹھانے کے بجائے صبر اور مشاورت سے کام لیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

پاکستان میں صرف ایک بکاؤ آدمی ہے جو کرسی کے لیے اپنا آپ، اور پاکستان کی سالمیت اور عزت کچھ بھی بیچ سکتا ہے، اس کا نام...
12/07/2026

پاکستان میں صرف ایک بکاؤ آدمی ہے جو کرسی کے لیے اپنا آپ، اور پاکستان کی سالمیت اور عزت کچھ بھی بیچ سکتا ہے، اس کا نام عمران خان ہے،جواد احمد

ایم اے انگلش ، سی ایس ایس کا امتحان دیتے دیتے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکی اکلوتے بھائی کی قا۔تلہ بن گئی ۔۔۔۔سچ ہے انسان م...
12/07/2026

ایم اے انگلش ، سی ایس ایس کا امتحان دیتے دیتے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکی اکلوتے بھائی کی قا۔تلہ بن گئی ۔۔۔۔سچ ہے انسان مجبور ہو جائے تو کچھ بھی کر ڈالتا ہے ۔ش۔س۔م۔۔ یہ واقعہ دسمبر 2022 کا ہے ۔۔۔ یہ تین بہنیں اور انکا ایک ہی بھائی تھا جو سب سے بڑا تھا ، دو بہنوں کی شادی ہو چکی تھی جب تصویر میں نظر آنیوالی لڑکی کی منگنی اپنی پھوپھو کے بیٹے سے ہو چکی تھی جو اٹلی میں کام کرتا تھا لیکن شادی کی راہ میں رکاوٹ یہ تھی کہ بھائی کو اپنے والدین کے فیصلے سےاختلاف تھا ۔ بھائی نے صاف کہہ رکھا تھا جہاں مرضی اس کا رشتہ کردو لیکن یہاں نہیں ہونے دونگا ۔۔حیران کن بات ہے بھائی اپنی بہنوں سے ازحد پیار کرتا تھا ، انہیں کسی چیز کی کمی نہ ہونے دی ، شادی شدہ بہنوں کی ضروریات کا بھی اکثر پوچھتا رہتا ، لیکن اس کا قصور یہ تھا کہ حد سے زیادہ پڑھی لکھی بہن کی اپنے رشتہ داروں یعنی پھوپھو کے بیٹے سے شادی کے خلاف تھا ۔ یہ تنازعہ وقوعہ سے چار ماہ پہلے سے جاری تھا۔بہن نے بھائی کی بہت منت سماجت کی لیکن بھائی کا فیصلہ اٹل تھا ۔ غیب کا علم اللہ کو ہے لیکن شاید بھائی کے ذہن میں ہو گا کہ بہن اپنی پڑھائی پر توجہ دے اپنا مستقبل بنائے یا اسے پھوپھو کے بیٹے کی کسی ایسی خامی کا علم ہو گا اور وہ اپنی بہن کی زندگی برباد ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا تھا بہرحال اٹلی مقیم منگیتر کے ساتھ اس لڑکی کا موبائل اور واٹس ایپ پر مسلسل رابطہ رہا جب کوئی اور حل سمجھ نہ آیا تو دونوں نے فیصلہ کیا کہ بھائی صاحب کو راستے سے ہٹا دیا جائے ، منگیتر تو اٹلی میں تھا وہ یہاں اس کام کے لیے نہیں آسکتا تھا اس نے یہاں مقیم اپنے سگے بھائیوں کو پیسوں کا لالچ دیا ۔ جو بھائی کی خاطر یہ کام کرنے پر راضی ہو گئے ۔ اٹلی والے نے اپنے ایک بھائی کو تین لاکھ روپے اس کام کے لیے بھیجے جس نے لاکھ روپیہ جیب میں ڈالا اور دو لڑکوں کو دو لاکھ روپے دے کر کام سونپ دیا جنہوں نے وقوعہ کے روز اس لڑکی کے بھائی کو گو۔لیوں سے بھون دیا ۔۔۔ لڑکے کے والدین اور اس لڑکی نے پولیس کو ٹالنے کی بہت کوشش کی کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہم اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں ، مگر اللہ تو بے پروا ہے ۔ حیرانگی کی بات ہے کہ ق۔ت۔ل کے اگلے روز اٹلی والے منگیتر نے لڑکی کو تعزیتی کال بھی کی افسوس کا اظہار بھی کیا اور اسکے والدین سے بھی تعزیت کی ۔ یہ تک کہا کہ پریشان نہ ہوں میں آپ کو سگے بیٹے سے بڑھ کر محبت دوں گا ساری زندگی آپ کی خدمت کروں گا ۔۔۔ پولیس نے بعد میں کال ڈیٹا ریکارڈ اور روزانہ کی بنیاد پر رابطوں کی وجہ سے لڑکی پر شک کیا اسے شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے ساری کہانی بیان کردی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، اٹلی والے نوجوان کے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس نے کرائے کے قا۔تلوں کی نشاندہی کی ۔۔۔۔ پولیس کی حراست میں اس لڑکی کا کہنا تھا کہ جذبات نے میری زندگی برباد کردی ۔ شاید میں ایک پولیس افسر یا اسسٹنٹ کمشنر بن جاتی لیکن غلط فیصلے نے میری زندگی برباد کردی کاش میں یہ فیصلہ کرنے سے پہلے بزرگوں والدین یا کسی رشتہ دار سے مشورہ کر لیتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے ۔۔۔ بعد میں پولیس نے اٹلی والے نوجوان کو بھی انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی کوشش جاری ہے ۔۔۔۔۔لڑکی سمیت گرفتار ملزمان اب جیل میں ہے اور انکا عدالت میں ٹرائل جاری ہے

Address

DHA Phase 8
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JB Media Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share