Showbiz News Pakistan

Showbiz News Pakistan Showbiz News Pakistan ®
All about Entertainment only showbiz related news �

05/08/2025
05/05/2022

ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا:
یہ میرے نوکر مجھ سے زیادہ کیسے خوش باش پھرتے ہیں. جبکہ ان کے پاس کچھ نہیں اور میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں.
وزیر نے کہا:
بادشاہ سلامت، اپنے کسی خادم پر قانون نمبر ننانوے کا استعمال کر کے دیکھیئے
بادشاہ نے پوچھا:
اچھا، یہ قانون نمبر ننانوے کیا ہوتا ہے؟
وزیر نے کہا:
بادشاہ سلامت، ایک صراحی میں ننانوے سونے کی اشرفیاں ڈال کر، صراحی پر لکھیئے کہ اس میں تمہارے لیئے سو اشرفیوں کا ہدیہ ہے،
رات کو کسی خادم کے گھر کے دروازے کے سامنے رکھ کر دروازہ کھٹکھٹا کر ادھر اُدھر چھپ جائیں اور تماشہ دیکھ لیجیئے.
بادشاہ نے یہ تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا اور جیسے وزیر نے سمجھایا تھا، ویسے ہی کیا، صراحی رکھنے کے بعد دروازہ کھٹکھٹایا اور چھپ کر تماشہ دیکھنا شروع کر دیا.
دستک سن کر اندر سے خادم نکلا، سونے کی اشرفیوں سے بھری صراحی دیکھ کر حیران بھی ہوا اور خوش بھی۔
اس نے صراحی اٹھائی اور گھر چلا گیا. اشرفیاں گنی تو ننانوے نکلی،
جبکہ صراحی پر لکھا سو اشرفیاں تھا.
خادم نے سوچا: یقینا ایک اشرفی کہیں باہر گری ہوگی. خادم اور اس کے سارے گھر والے باہر نکلے اور اشرفی کی تلاش شروع کر دی.
ننانوے اشرفیاں غیب سے ملنے کی خوشی چھوڑ کر ان کی ساری رات ایک اشرفی کی تلاش میں گزر گئی.
خادم کا غصہ اور بے چینی دیکھنے لائق تھی۔
اس نے اپنے بیوی بچوں کوسخت سست بھی کہا کیونکہ وہ ایک اشرفی تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے.
کچھ رات صبر اور باقی کی رات بک بک اور جھک جھک میں گزری.
دوسرے دن یہ ملازم محل میں کام کرنے کیلئے گیا تو اس کا مزاج مکدر، آنکھوں سے جگراتے، کام سے جھنجھلاہٹ، شکل پر افسردگی عیاں تھی.
بادشاہ سمجھ چکا تھا کہ ننانوے کا قانون کیا ہوا کرتا ہے.
لوگ ان 99 نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو الله تبارک و تعالیٰ نے انہیں عطا فرمائی ہوتی ہیں. اور ساری زندگی اس ایک نعمت کے حصول میں سر گرداں رہ کر گزار دیتے ہیں جو انہیں نہیں ملی ہوتیاور
وہ ایک نعمت بھی الله کی کسی حکمت کی وجہ سے رُکی ہوئی ہوتی ہے جسے عطا کر دینا الله کیلئے بڑا کام نہیں ہوا کرتا.
لوگ اپنی اسی ایک مفقود نعمت کیلئے سرگرداں رہ کر اپنے پاس موجود ننانوے نعمتوں کی لذتوں سے محروم مزاجوں کو مکدر کر کے جیتے ہیں.
حاصل ہو جانے والی ننانوے نعمتوں پر الله تبارک و تعالٰی کا احسان مانیئے اور ان سے مستفید ہو کر شکرگزار بندے بن کر رہیئے.
یا الله پاک آپ ہمیں اپنا شکر گزار بندہ بنا دے۔ آمین

30/04/2022

*اللّه کبھی انسان کو نہیں چھوڑتا دنیا چھوڑ دیتی ہے*
شادی کے کچھ دن بعد ایسے حالات ہوئے شوہر کا کاروبار ختم ہونے لگا، 4 ماہ میں دونوں گاڑیاں بک گئیں، 6 ماہ سسرال والوں نے ساتھ رکھا مگر اس کے بعد انہوں نے بھی الگ کردیا۔
آج بھی وہ رات یاد ہے شوہر سے پوچھا سنیں ہمارے پاس تو 2000 بھی نہیں گھر کا advance کیسے ہوگا اور اگر ہو بھی گیا تو ہر ماہ کیسے گزارا کریں گیں؟
شوہر نے ایک پل مجھے دیکھا اور بولا اللّه مالک ہے، اپنی شادی کا منہ دکھائی کا سیٹ بیچ کر advance دیا اور گھر لے لیا، سسرال والوں نے بہت باتیں کی کوئی منہ دکھائی کی بھی چیز بیچتا ہے مگر میں چپ رہی۔
الگ گھر میں آکر صرف ایک ہی خیال تھا ذہن میں کھانا کہاں سے آئے گا ڈیلی، 10 دن ایسا رہا پورا دن انتظار کرتی، شوہر آئیں گے رات کو کھانا لے کر وہ کھائیں گے، آج بھی یاد ہے رات 2 بجے کا وقت تھا جائے نماز پہ بیٹھ کر صرف رو رہی تھی، اس وقت یہ الفاظ تھے کہ اللّه پاک سب بولتے ہے میں منحوس ہوں شادی کی شوہر کو برباد کردیا، میں یتیم ہوں باپ بھی نہیں جس سے جاکر کچھ پیسے مانگ لوں، اب تو ہی میری عزت رکھ۔
یہ بول کر قرآن پاک پڑھنے کو لیا اور سورت بقرہ پڑھنا شروع کی، اس طرح میں روز یہ ہی کرتی رات 12 بجے کے بعد جائے نماز پہ بیٹھ جاتی صبح تک بیٹھی رہتی۔
اللّه کا کرنا ہوا کچھ ٹائم میں جس نے شوہر کے ساتھ غلط کیا تھا پیسے کھا کے کاروبار میں نقصان کیا اس کے بھائی کو پتا چلا اس نے میرے شوہر کو بلا کر 2 لاکھ دئیے اور بولا میں وہ تمام پیسے تو نہیں دے سکتا مگر تم یہ رکھو گھر میں خرچہ کر لینا، وہ 2 لاکھ کا ملنا ہم نے پہلے دفع پورا راشن لیا۔
اللّه کا کرنا میرے شوہر کے تمام پرانے کلائنٹ نے ان سے رابطہ کرنا شروع کیا اور اس ایک سال کے اندر ہم نے اپنا تمام قرضہ اتارا، ڈرائنگ روم کا سامان اور کار بھی لے لی مگر کچھ کام ایسے تھے جو میں ضرور کرتی رہی:
1. سورت بقرہ پڑھنا۔
2. پرندوں کو دانہ ڈالنا۔
3. جو کام والی آتی تھی اس کو تازہ کھانا کھلانا اپنے ساتھ۔
4. جب بھی گوشٹ مرغی لاتی ماسی یا ضرورت مند کا حصّہ پہلے نکالتی۔
اللّه کا کرم آج تک کبھی میرا fridge خالی نہیں رہا، اللّه کا بہت کرم ہے آج دن رات کی کام کرنے والی ماسی بھی ہے، شوہر کے پاس کار اور کاروبار سب ہے۔
آج کبھی اکیلے میں اپنی شادی کے شروع کے کچھ سال یاد کرتی ہوں تو حیران ہوجاتی ہوں وہ وقت بھی تھا جب ایک وقت کے کھانا کا سوچا تھا اور آج وہ وقت بھی ہے اللّه کی ہر نعمت ہے، بیشک میرا اللّه کبھی انسان کو نہیں چھوڑتا دنیا چھوڑ دیتی ہے....

Respect 👍
19/01/2022

Respect 👍

07/01/2022

یہیں سے اُٹھے گا شورِ محشر
یہیں پہ روزِ حساب ہوگا
فیض احمد فیضؔ

Address

Bahria Town
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Showbiz News Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share