23/01/2024
CP
جو لوگ پریشان ھیں وہ صرف ایک بات سمجھ لیں تو شاید پریشانی ختم ھو جائے آپکی ، پرندوں کا کام شوقیہ بزنس ھے بے شک کڑوروں روپے کی انڈسٹری ھے مگر پھر بھی شوق ھی ھے، بنیادی ضروریات زندگی میں سے نہی جیسے روٹی، کپڑا مکان،
تو بھائیو اس وقت عوام دو وقت کی روٹی مشکل سے پوری کر رھی ھے تو مہنگے داموں پرندے کیسے خریدے گی؟؟؟
یہ انڈسٹری عوام کی خوشحالی سے وابستہ ھے، اسی لئے یہ امیروں کا شوق کہا جاتا ھے کیونکہ پیٹ بھرا ھو تو یہ شوق کیا جاسکتا ھے، بھوکے پیٹ خاک کوئی شوق کرے گا پرندے کا جتنی مہنگائی ھے، اس لئے سستے مہنگے کا رونا چھوڑ دیں جو جس حال میں روزی کما رھا اس شوق سے اسے کمانے دیں۔ محنت وہ خود کر رھا اگر اسے سستا مناسب لگتا ھے تو بیچنے دیں، کسی بھی فیلڈ میں مقابلہ یا بقاء کی جنگ قدرتی عمل ھے جو مقابلے میں کھڑے رھیں گے وہ بقاء میں ھیں جو ھار جائیں گے وہ اپنے جوابدہ خود ھیں، جس نے پیسہ لگایا سال محنت کی چھٹی نہی کی پرندوں کی وجہ سے اگر اسے سمجھ ھے تو وہ چاھے فری دے دے کسی کو ۔ اسکو اسکے حال پر چھوڑ دیں۔