Graphic Designer

Graphic Designer I am a graphic designer, and I can create various visual materials for you, including posters, banners, certificates, result cards, logos, and more.

12/09/2024
18/07/2024

زندگی آپکو ایک بار ملتی ہے
لیکن یہ آپکو دو آپشن دیتی ہے

🟣نمبر ایک

اپنا قیمتی وقت اور دماغ دوسروں کو بلڈ کرنے میں لگاؤ ایک مخصوص رقم حاصل کرو اور زندگی گزارو جس کی ایک عام سی مثال سیلری بیس جاب ہے
جس کا ایک فائیدہ ہے کہ آپکو آپکے وقت کا اجارہ آپکی محنت دماغ کی انویسٹمنٹ کے بدلے میں لگی بندھی رقم ہر ماہ آپکو مل جاتی ہے اور آپکی ضروریات زندگی کھینچ تان کر پوری ہوجاتی ہیں
لیکن اسکا یہ نقصان بھی ہے کہ اگر آپکی جاب ختم ہوتی ہے تو دوسری اچھی جاب ملنا خاص طور پر پاکستان میں جیسے نا ممکن ہوتا جارہا ہے

🟣نمبر دو

اپنا قیمتی وقت اور دماغ خود کو بلڈ کرنے میں لگاؤ
یہ خود کو بلڈ کرنا ایک طرح سے ایسا ہے کہ آپ ایک پودا لگائیں ، اسکی نشوونما کا خیال رکھیں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ وہ جب پھلدار درخت بن جائے گا تو صرف آپ نہیں بلکہ آپکی سات نسلیں اسے کھائیں گی ، اسکی چھاؤں میں سکھ کا سانس لیں گی
یہ فرسٹ آپشن سے تھوڑا مشکل ہے مشکل اس طرح کے
اس میں پہلی شرط مستقل مزاجی اور صبر ہے
اور اسکے بعد بیشمار ثمرات ۔۔
اس سے آپ کھل کر زندگی جی سکتے ہیں کیونکہ اس سے آپکو مخصوص رقم نہیں بلکہ جو بھی پیسہ آئیگا سب آپکا ہوگا ،
جو دماغ اور وقت آپ نے خود پہ اپنے کاروبار پہ انویسٹ کیا اسکا فائیدہ صرف آپکو ہوگا

کاروبار میں رزق کے نو حصے رکھے گئے ہیں ،
کیوں ؟
سوچیں
کہ عقل والوں کے لیے نشانیاں رکھی گئی ہیں

آپ میں مستقل مزاجی اور صبر نہیں تو آپ پھر بھی کوئی چھوٹا سا بزنس پارٹ ٹائم ہی صحیح لیکن کریں ضرور
بھلے اس سے پانچ دس ہزار بھی آئے
چاہے آپکو ضرورت ہو یا نا ہو کریں ضرور
وقت کا کچھ پتا نہیں
کب بدل جائے
اپنی سیونگ بنائیں

جب حالات بدل جاتے ہیں سگے ماں باپ ، بہن بھائی ، اولاد بھی ساتھ چھوڑ دیتی ہے
خود سے پیار کریں
اپنا وقت ضائع مت کریں
آنلائن کمانا سیکھیں چاہے دس روپے کیوں نا کمائیں
ایک دن آئے گا یہ دس روپے ہزاروں اور لاکھوں میں بدل جائیں گے
آپ یہ ممکن کرسکتے ہیں
کیونکہ آپ اشرف المخلوقات ہیں
اللّہ نے آپکو قیمتی ترین دماغ دیا ہے
اور
آنلائن فیلڈ تو سب سے زیادہ آسان ہے
آپ گھر بیٹھے صرف موبائل کے استعمال سے ارن کرسکتے ہیں
کمانا سیکھیں کہ آپکا یہ کمانا آپکو معتبر کردیتا ہے
آپکی نظر میں بھی دنیا کی نظر میں بھی

از قلم
عمائمہ شاہین

ایک لڑکی نے اپنے دادا سے پوچھا، "پاپا، آپ مجھے کیا سکھا سکتے ہیں جو میری زندگی میں مفید ہو؟"دادا نے کہا، "ایک سبق سکھاتا...
08/07/2024

ایک لڑکی نے اپنے دادا سے پوچھا، "پاپا، آپ مجھے کیا سکھا سکتے ہیں جو میری زندگی میں مفید ہو؟"

دادا نے کہا، "ایک سبق سکھاتا ہوں، لیکن پہلے کچھ بڑا کرو جو سب کی توجہ حاصل کرے۔"

لڑکی نے پوچھا، "کیا؟"

دادا نے کہا، "محلے میں جا کر سب کو بتاؤ کہ میری شتر مرغ نے چھ سنہری انڈے دیے ہیں اور میں کروڑ پتی بننے والی ہوں۔"

لڑکی نے ایسا ہی کیا، لیکن کوئی مبارکباد دینے نہ آیا۔

اگلی صبح دادا نے کہا، "اب جا کے بتاؤ کہ ایک چور آیا، شتر مرغ کو مار ڈالا اور سنہری انڈے چرا لیئے۔"

لڑکی نے ایسا کیا اور فوراً بہت سے لوگ ان کے گھر آ گئے۔

لڑکی نے پوچھا، "پاپا، کل کوئی نہیں آیا، آج اتنے لوگ کیوں آئے؟"

دادا نے مسکرا کر کہا، "جب لوگ اچھی خبر سنتے ہیں، تو خاموش رہتے ہیں۔ لیکن بری خبر سنتے ہی فوراً آتے ہیں۔ لوگ تمہاری کامیابی سے زیادہ تمہاری ناکامی دیکھنا چاہتے ہیں۔"

"یاد رکھو، دوسروں کی رائے کی فکر نہ کرو۔ اپنے خوابوں کے پیچھے چلو اور کامیابی حاصل کرو۔

منقول

زندگی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعض اوقات ناکامی سے منزل بہت دور لگتی ہے۔حالانک...
01/07/2024

زندگی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعض اوقات ناکامی سے منزل بہت دور لگتی ہے۔حالانکہ ناکامی بھی سیکھنے کا درس دیتی ہے۔ سب سے پہلے اپنی زندگی کا مقصد، نصب العین اور منزل کا تعین سوچ سمجھ کرکرلیں۔ اس کے بعد اللہ سے تعلق و توکل اور صبرو استقامت کے ساتھ کوشش جاری رکھیں۔

قاسم آفریدی کی وال سے کاپی شدہ۔

24/06/2024

"Don't Lose Hope"
Hope is the companion of power, and mother of success; for who so hopes strongly has within him the gift of miracles.”

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Graphic Designer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share