True News

True News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from True News, Lahore.

عید پر اب چھوڑی انگوٹھے پہ پھسانے کی ضرورت نہیں اب یہ سٹینڈ پہ لگائیں اور گوشت بنائیںFor Oder Now contact as 03706741066...
23/05/2026

عید پر اب چھوڑی انگوٹھے پہ پھسانے کی ضرورت نہیں اب یہ سٹینڈ پہ لگائیں اور گوشت بنائیں
For Oder Now contact as 03706741066
Free home delivery in muridke
Order now limited stock available

مریدکے: مین انڈر پاس مرمت کے لیے کل سے بند(True News )مریدکے کے مرکزی انڈر پاس کو 2 مئی 2026 بروز ہفتہ کی صبح سے ہر قسم ...
01/05/2026

مریدکے: مین انڈر پاس مرمت کے لیے کل سے بند
(True News )
مریدکے کے مرکزی انڈر پاس کو 2 مئی 2026 بروز ہفتہ کی صبح سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ یہ بندش انڈر پاس میں موجود گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے پیشِ نظر کی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، گورنمنٹ علی عباس شہید ہائر سیکنڈری اسکول سے لے کر ٹوٹل پمپ کی جانب جانے والی سڑک مکمل طور پر بند رہے گی، اور اس دوران کسی بھی قسم کی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مرمتی کام کی نگرانی "میرا مریدکے" کی متحرک ٹیم کرے گی، جس کی سربراہی نوید نواز، حکیم اصغر علی چشتی اور ارشد علی مغل کریں گے۔ اس منصوبے میں "فرینڈز آف مریدکے" کے مخیر حضرات بھی بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں، یوں یہ کام باہمی اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
اس اقدام کا مقصد انڈر پاس کو محفوظ اور ہموار بنا کر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں موٹروے پولیس، بلدیہ مریدکے اور مقامی انتظامیہ کا تعاون بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس عوامی فلاحی کام میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور متبادل راستے اختیار کریں تاکہ مرمت کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔
منتظمین کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انڈر پاس کو 4 مئی 2026 بروز سوموار کی صبح ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

نیشنل سکلز یونیورسٹی نے بالآخر علامہ اقبال لائبریری  کمپلیکس مریدکے کی دوسری منزل خالی کر دی ( True News)تقریباً دو سال...
25/04/2026

نیشنل سکلز یونیورسٹی نے بالآخر علامہ اقبال لائبریری کمپلیکس مریدکے کی دوسری منزل خالی کر دی
( True News)
تقریباً دو سال سے زائد عرصے کے بعد علامہ اقبال لائبریری مریدکے سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لائبریری کی اوپری منزل، جو نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد(سرمد تنویر کیمپس مریدکے) کے زیرِ استعمال تھی، اب خالی کر دی گئی ہے، جس کے بعد لائبریری کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ اسکلز یونیورسٹی کی کلاسز اب مریدکے نارووال روڈ پر اپنےنو تعمیر شدہ وسیع و عریض کیمپس میں لگا کریں گی۔
اس سے قبل جگہ کی شدید کمی کے باعث لائبریری انتظامیہ کو سامان غیر موزوں اور غیر محفوظ انداز میں رکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔ کتابوں کی الماریاں (ریکس)، میزیں اور کرسیاں کوریڈورز میں رکھی جاتی رہیں، جبکہ متعدد کمروں کو سامان سے بھر کر تالہ بند کر دیا گیا تھا۔ اس صورتحال نے نہ صرف لائبریری کے انتظامی نظام کو متاثر کیا بلکہ قارئین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خصوصاً مرد و خواتین قارئین کے لیے علیحدہ مطالعہ گاہ نہ ہونے کے باعث وہ ایک ہی محدود جگہ مشترکہ طور پر استعمال کرنے پر مجبور تھے، جو ایک غیر مناسب اور غیر تسلی بخش صورتحال تھی۔
اب اوپری منزل کی دستیابی کے بعد لائبریری کو ازسرِ نو منظم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن، مرد حضرات کے لیے الگ مطالعہ گاہ، بچوں کے لیے خصوصی گوشہ، اور ایک باقاعدہ کمپیوٹر سیکشن قائم کیا جائے گا۔
یہ اقدام نہ صرف سہولیات میں نمایاں بہتری لائے گا بلکہ لائبریری کے ماحول کو زیادہ منظم، پُرسکون اور مطالعہ کے لیے سازگار بنانے میں مدد دے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسکلز یونیورسٹی کی منتقلی کا معاملہ ایک عرصے تک مقامی سطح پر سیاسی تنازع کا باعث بھی بنا رہا۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافِ رائے پایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک مرحلے پر نیشنل سکلز یونیورسٹی کیمپس کو لائبریری کمپلیکس میں منتقل کیا گیا، تاہم بعد ازاں اس کے سامان کو وہاں سے واپس کر دیا گیا۔ بعد میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ایک بار پھر لائبریری کو اسی مقام پر منتقل کیا گیا، جس سے معاملہ کچھ عرصہ زیرِ بحث رہا۔
تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ یہ معاملہ اب منصفانہ اور دانش مندانہ حل کی طرف بڑھے گا اور لائبریری کی پوری بلڈنگ کو اب اس کے اصل مقصد، یعنی مطالعاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

08/04/2026

کھوڑی کے قریب جی ٹی روڈ کی خطرناک صورتحال، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر، فوری مرمت کا مطالبہ
( True News)
کھوڑی گاؤں کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع ایک خراب اور خستہ حال حصہ مسافروں کے لیے مستقل عذاب بن چکا ہے۔ ساہدوکی سے لاہور کی طرف آتے ہوئے کھوڑی سے پہلے یہ خطرناک پیچ اس قدر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کہ یہاں آئے روز ٹائر پھٹنے، گاڑیوں کے الائنمنٹ خراب ہونے اور بسوں کے انجن تک متاثر ہونے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق اس سڑک پر موجود گہرے کھڈے نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ خصوصاً موٹر سائیکل سوار اور تیز رفتار گاڑیاں جب اچانک ان کھڈوں میں گرتی ہیں تو قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، اور کئی افسوسناک واقعات پہلے ہی پیش آ چکے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کوئی نیا نہیں بلکہ کافی عرصے سے موجود ہے، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ متعلقہ حکام اور ذمہ دار ادارے اس جانب مسلسل غفلت برت رہے ہیں۔ اس سڑک سے روزانہ سرکاری افسران اور دیگر بااثر افراد بھی گزرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود مرمت کا کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا گیا۔
عوام کا مزید کہنا ہے کہ اگر لوگ اپنے حق کے لیے سڑک بلاک کر کے احتجاج کریں تو ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے جاتے ہیں، لیکن جب سڑک کی بدحالی کے باعث حادثات میں جانیں ضائع ہوتی ہیں تو اس کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی جاتی۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ مجرمانہ غفلت نہیں کہ بروقت مرمت نہ کروا کر لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا جائے؟
اہلِ علاقہ اور راہ گیروں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اس سڑک کی جلد از جلد تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

مرید کے پوچھتا ہے؟ کیا یہ سروس روڈ ہے یہاں تک ھی بننا تھا
30/03/2026

مرید کے پوچھتا ہے؟
کیا یہ سروس روڈ ہے یہاں تک ھی بننا تھا

مرید کے سروس بازار میں کئی گٹر کے ڈکن ٹوٹے ہوئے اور کئی تو ڈکن موجود ھی نھیں ڈکن نہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر رش لگا رہتا ر...
26/03/2026

مرید کے سروس بازار میں کئی گٹر کے ڈکن ٹوٹے ہوئے اور کئی تو ڈکن موجود ھی نھیں ڈکن نہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر رش لگا رہتا رہتا ہے اور وہاں پر بائیک کئی بار حادثے کا شکار ہوتی ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ جن کے ڈکن نہیں وہاں ڈکن رکھے جائیں اور جہاں ڈکن ٹوٹے ہیں وہ بھی تبدیل کیے جائیں

18/03/2026
14/03/2026

مریدکے میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے لیے تین زیرِ زمین واٹر ٹینک تعمیر کیے جائیں گے
True News
پنجاب حکومت کے شہری ترقیاتی منصوبوں کے تحت شہر مریدکے میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور نکاسئی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تین زیرِ زمین واٹر ٹینک تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شروع کردہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں بنیادی شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق اس بڑے ترقیاتی پروگرام کے تحت شہروں میں سیوریج کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا، بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے خصوصی نالوں کا نظام
قائم کیا جائے گا، جبکہ سڑکوں اور گلیوں کی پختگی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں نئی گلیوں کی تعمیر اور مجموعی شہری ڈھانچے کو بہتر بنانے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ ان منصوبوں پر عملدرآمد محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریدکے میں پہلے واٹر ٹینک کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے جو بلدیہ مریدکے کے ساتھ واقع فٹبال اکیڈمی کے گراؤنڈ میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس واٹر ٹینک کی لمبائی تقریباً 109 فٹ، چوڑائی 55 فٹ اور گہرائی 12 فٹ رکھی گئی ہے۔
دوسرا واٹر ٹینک کارخانہ بازار میں بلدیہ مریدکے کے پرانے دفتر کے مقام پر تعمیر کیا جائے گا، جس کی لمبائی 50 فٹ، چوڑائی 30 فٹ جبکہ گہرائی 12 فٹ ہوگی۔
اسی طرح تیسرا واٹر ٹینک ٹاؤن مریدکے میں تعمیر کیا جائے گا جس کی لمبائی 100 فٹ، چوڑائی 50 فٹ جبکہ گہرائی 12 فٹ رکھی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تینوں واٹر ٹینکس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ان کے اوپر مضبوط چھت ڈالی جائے گی اور دوبارہ گھاس لگا دی جائے گی تاکہ اوپر والی جگہ کو پہلے کی طرح کھیلوں یا دیگر سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے ایک طرف بارش کے پانی کی فوری نکاسی ممکن ہوگی جبکہ دوسری جانب محفوظ کیا گیا پانی زیرِ زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ان واٹر ٹینکس کی دیکھ بھال اور انتظامی ذمہ داریاں مقامی بلدیہ کے سپرد کی جائیں گی۔

اس بندے کو 1 ہفتہ پورا ہو گیا ذلیل ہوتے کبھی کس طرف کبھی کس طرف بینک جاتا ہے تو وہ کہیں اور بھیجتے وہاں جاتا ہے تو وہ کہ...
02/03/2026

اس بندے کو 1 ہفتہ پورا ہو گیا ذلیل ہوتے کبھی کس طرف کبھی کس طرف بینک جاتا ہے تو وہ کہیں اور بھیجتے وہاں جاتا ہے تو وہ کہتے پیسے نہیں آۓ حکومت پنجاب سے گزارش ہے ان کو ایسے ذلیل اور رسوا نہ کیا جائے اب وہ 10 ہزار کی خوشی میں پاگل ہے لیکن اس در در ذلیل ہو رہا ہے پیسے نہیں مل رہے اور یہ اس کے ساتھ مسئلہ نہیں بہت سے لوگوں کے ساتھ ایسے مسائل درپیش ہیں
Maryam Nawaz Sharif
The Bank of Punjab
Govt of Punjab

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when True News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share