VeCare Solutions

VeCare Solutions VeCare Solutions is fastest-growing and leading name in product, services and Marketing.

27/04/2023

مقصود حیات ۔
پیمانہ حیات ۔

*یہ تجربہ امریکا کے ایک اولڈ پیپلزہوم* میں ہوا اور اس نے پوری دنیا کی نفسیاتی شکل تبدیل کر دی، ہم میں سے زیادہ تر لوگ اس تجربے اور اس کے نتائج سے واقف نہیں ہیں چناں چہ ہماری زندگی میں امن، کامیابی اور خوشی نہیں، ہم اگر آج بے مقصدیت کے اس المیے کو سمجھ جائیں تو ہماری لائف کی شکل تبدیل ہو جائے۔

امریکا کے ایک اولڈ پیپلزہوم میں خوفناک بیماریوں کے شکار بوڑھے رہتے تھے، یہ چند مہینوں کے مہمان بوڑھے تھے، اس اولڈ پیپلزہوم میں آنے والے تمام مہمان جانتے تھے یہ اب زیادہ عرصے تک دنیا کی رونقیں نہیں دیکھ سکیں گے، اولڈ ہوم کا سٹاف بھی ان مہمانوں کی منزل سے واقف تھا، یہ بھی ان مریضوں کی دل و جان سے کیئرکرتا تھا لیکن پھر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے ان مہمانوں پر ایک نفسیاتی تجربہ کیا، یہ پودوں کے چند گملے لے کر ہوم میں پہنچا، اس نے بوڑھے مریضوں کے دو گروپ بنائے اوریہ پودے دونوں گروپوں میں تقسیم کر دئیے۔


پروفیسر نے ایک گروپ کو بتایا یہ پودے آپ کی ذمہ داری ہیں، ان کو پانی دینا، دھوپ میں رکھنا، ان کو کھاد دینا، ان کی گوڈی کرنا، ان کو سردی اور گرمی سے بچانا اور ان کو کیڑوں، مکھیوں اور پرندوں سے محفوظ رکھنا آپ لوگوں کی ڈیوٹی ہے جب کہ دوسرے گروپ سے کہاگیا ہم نے یہ پودے محض آپ کے کمرے میں رکھ دیے ہیں، آپ چاہیں تو ان کی ذمہ داری اٹھا لیں، نہ چاہیں تونہ اٹھائیں۔

پروفیسر نے پودے حوالے کیے اور دونوں گروپوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ گروپ ون کے بوڑھوں نے پودوں کی "ٹیک کیئر" شروع کر دی، ان میں سے کچھ بابوں اور مائیوں نے گملوں کو پانی دینا شروع کر دیا، کچھ ان کی گوڈی کرتے تھے، کچھ ان میں کھاد ڈالتے تھے، کچھ انہیں موسموں سے بچاتے تھے اور کچھ انہیں مکھیوں، مچھروں اور پرندوں سے محفوظ رکھتے تھے۔

پروفیسر نے مریض بوڑھوں کی جسمانی صورت حال کو بھی تبدیل ہوتے دیکھا، اس نے دیکھا پودے ملنے سے قبل یہ لوگ سارا دن بستر پر گزارتے تھے، یہ چڑچڑے اور بدمزاج بھی تھے اور یہ معمولی معمولی باتوں پر غصے سے بھی بھڑک اٹھتے تھے لیکن پودے ملنے کے بعد ان کا مزاج تبدیل ہونے لگا، ان کا مزاج خوش گوار ہو گیا، یہ ایک دوسرے کے ساتھ اور طبی عملے کے ساتھ شائستگی سے گفتگو کرنے لگے، انہیں پہلے کے مقابلے میں بھوک بھی زیادہ لگنے لگی، یہ بستر سے اتر کر چہل قدمی بھی کرنے لگے اور ان کا دوائوں پربھی انحصار کم ہونے لگا۔

ان کے دردوں میں بھی کمی آگئی اور یہ جسمانی لحاظ سے بھی فٹ ہو گئے جب کہ ان کے مقابلے میں دوسرے گروپ کے لائف سٹائل میں کوئی فرق نہیں آیا، یہ لوگ اسی طرح سارا سارا دن بستر پر پڑے رہتے تھے اور طبی عملے اور ساتھی مریضوں کے ساتھ جھگڑتے بھی تھے، یہ سلسلہ ایک سال تک چلتا رہا، پروفیسر نے سال کے بعدجب دونوں گروپوں کی شیٹ بنائی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا گروپ ون کے لوگ گروپ ٹو کے مریضوں سےجسمانی اور طبی لحاظ سے بھی اچھے تھے اور ان کے مرنے کی شرح بھی کم تھی۔

پروفیسر نے دیکھا گروپ ٹو کے 30 فیصد مریض گروپ ون کے مریضوں اور بوڑھوں کے مقابلے میں جلد فوت ہو گئے۔ یہ ایک حیران کن سٹڈی تھی جس کے آخر میں پروفیسر نے نتیجہ نکالا گروپ ون کے بوڑھوں کو زندگی کا مقصد مل گیا تھا جب کہ گروپ ٹو کے مریضوں کے پاس زندگی کا کوئی مقصد نہیں تھاچناں چہ ان کی طبی اور نفسیاتی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔


پروفیسر کا کہنا تھا زندگی جب کسی دوسری زندگی کا بوجھ اٹھا لیتی ہے تو اس کی قوت، برداشت اور ہمت میں اضافہ ہو جاتا ہے، پہلی زندگی خوشگوار بھی ہو جاتی ہے اور مضبوط بھی۔ آپ اگر اپنی زندگی کو اس سٹڈی میں رکھ کر دیکھیں توآپ کو اپنی تمام کوتاہیوں، خرابیوں، کمیوں اور ڈپریشن کا جواب مل جائے گا۔

ہماری زندگی میں جب کوئی مقصد، کوئی گول آجاتا ہے تو ہماری قوت مدافعت میں اضافہ ہو جاتا ہے، ہمارے جسم میں طاقت بھی آجاتی ہے اور ہمارا مزاج بھی خوش گوار ہو جاتا ہے اور ہم اگر بے مقصدیت کا شکار ہو جائیں، ہم یہ محسوس کرنے لگیں ہم نے جو کچھ کرنا تھا ہم نے کر لیا تو اس کے بعد ہم خود کو زمین کا بوجھ سمجھنے لگتے ہیں اور یہ سوچ ہمیں بستر مرگ تک پہنچا دیتی ہے۔ مقصد یا گول کی کمی ہمارے جسم، ہمارے دل اور ہمارے دماغ میں خلاء پیدا کر دیتی ہے، یہ خلاء ہمیں آہستہ آہستہ اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے اور یہ کھوکھلا پن بعدازاں مختلف بیماریوں اور مختلف عارضوں کا گھر بن جاتا ہے۔

آپ نے اکثر سرکاری ملازموں، فوجی جرنیلوں اور پولیس کے اعلیٰ عہدے داروں کو ریٹائرمنٹ کے بعد تیزی سے بوڑھا ہوتے دیکھا ہوگا، یہ لوگ سروس کے آخری دن تک ہشاش بشاش اور سمارٹ ہوتے ہیں، یہ قہقہے بھی لگاتے ہیں اور روز جاگنگ بھی کرتے ہیں لیکن آپ انہیں ریٹائرمنٹ کے ایک سال بعد دیکھیں توآپ کے لیے انہیں پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔

ان کی کمر جھکی ہوتی ہے، ان کی نظر خراب ہو چکی ہوتی ہے، یہ دل کے دو دو آپریشن کرا چکے ہوتے ہیں، یہ صبح، دوپہر اور شام پانچ پانچ گولیاں کھا تے ہیں اور یہ آیات کا حوالہ دے دے کر نوجوانوں کو ڈرا رہے ہوتے ہیں، قرآن مجید پڑھنا، نمازیں ادا کرنا، عمرے کرنا، داڑھی رکھنا اور شلوار قمیض پہننا انتہائی شان دار سرگرمی ہے لیکن اس شان دار سرگرمی کے لیے ریٹائرمنٹ کاانتظار کرنا ضروری نہیں ہوتا۔

آپ کو یہ تمام کام پندرہ سولہ سال کی عمر میں شروع کر دینے چاہییں لیکن ہمارے نوے فیصد بیوروکریٹس، فوجی افسر اور سول محکموں کے اعلیٰ عہدے داروں کو اس کا احساس ریٹائرمنٹ کے بعد ہوتا ہے، کیوں؟ اس کی وجہ فراریت ہے، یہ لوگ ریٹائرمنٹ تک ایکٹو ہوتے ہیں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں اپنا آپ فضول اور بے مقصد محسوس ہونے لگتا ہے چناں چہ یہ موت سے بچنے کے لیے ہسپتالوں اور مسجدوں کا چکر لگانا شروع کر دیتے ہیں، یہ ڈاکٹروں اور مولویوں کے قابو میں آ جاتے ہیں، عمر کے اس حصے میں اگر انہیں جید عالم دین مل جائیں تو ان کی آخرت سنور جاتی ہے اور اگر یہ اس عمر میں کسی نیم پختہ عالم کے قابو آ جائیں تو انہیں وظائف اور عبادات میں بھی سکون نہیں ملتا۔


یہ زندگی میں مزید تنگ ہوجاتے ہیں لیکن آپ کو اس نوعیت کا ڈپریشن بل گیٹس اور مولانا بشیر احمد فاروقی جیسے لوگوں میں نہیں ملے گا، یہ لوگ بھی بوڑھے ہوتے ہیں لیکن یہ جوں جوں بوڑھے ہوتے ہیں، یہ پہلے سے زیادہ جوان، صحت مند اور ایکٹو ہو جاتے ہیں، کیوں؟ کیوں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کا مقصد جوان ہو جاتا ہے اور یہ مقصد ان لوگوں کو اس قدر توانائی دیتا ہے جوان پر بڑھاپے کو نرم کردیتا ہے، یہ مزید سے مزید ایکٹو ہوتے جاتے ہیں۔
جب ماں کی کوکھ میں بچہ وجود پانا شروع ہوتا ہے تو اس عورت کا بدن خود کار طریقے سے اس بچے کی ضروریات کو ماں کی ضروریات کے ساتھ ملا کر پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے ۔

ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ بے مقصدیت ہے، ہم چھوٹے ہوتے ہیں تو ہماری زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا، ہم بڑے ہو جاتے ہیں، ہم جوان ہو جاتے ہیں اور ہم بوڑھے ہو جاتے ہیں لیکن ہماری زندگی میں کوئی مقصد، کوئی گول نہیں آتا، ہم بچپن اور جوانی تعلیم میں صرف کر دیتے ہیں، یہ تعلیم ہمیں ڈگری دے دیتی ہے اور ہم اس ڈگری کی بنیاد پر نوکری بھی حاصل کر لیتے ہیں لیکن یہ نوکری، یہ ڈگری اور یہ تعلیم بھی ہماری زندگی کو با مقصد نہیں بناتی، یہ ہمارے جسم، ہمارے ذہن اور ہماری روح میں جذبے نہیں جگاتی چناں چہ ہم اس بے مقصدیت کی وجہ سے زندگی میں بور ہوتے رہتے ہیں۔

ہم پریشان اور چڑچڑے ہوتے جاتے ہیں، آپ نے اس ملک کے اکثر لوگوں کے چہرے پر ایک خاص قسم کی بے زاری دیکھی ہو گی، یہ بے زاری دراصل مقصد کی کمی ہے، ہم سب لوگ اندر سے خالی ہیں اس خلاء نے ہمیں ڈپریشن کا مریض بنا رکھا ہے، ہم ایک دوسرے سے الجھ بھی رہے ہیں، گولیوں اور ڈاکٹروں کے سہارے پر بھی چلے گئے ہیں۔

پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ ادویات استعمال ہوتی ہیں، ہم میں سے ہر دوسرا شخص کوئی نہ کوئی گولی، کوئی نہ کوئی پڑیا اور کوئی نہ کوئی شربت پی رہا ہے اور ہم میں سے زیادہ تر لوگ عمر سے پہلے بوڑھے ہو رہے ہیں اور اس کی واحد وجہ مقصد کی کمی ہے۔

ہم نے آج تک اپنی ذاتی اور اپنی قومی زندگی کا کوئی مقصد طے نہیں کیا، مجھے یقین ہے ہم اگرآج اپنی زندگی کا کوئی مقصد طے کر لیں، یہ مقصد خواہ پھول اگانا اور اپنے ماحول کو صاف کرنا ہی کیوں نہ ہو یا روتے ہوئے بچوں کو ہنسانا ہی کیوں نہ ہوتو کل ہماری زندگی کی شکل تبدیل ہو جائے گی اورہم ڈاکٹروں سے بھی بچ جائیں گے، بڑھاپے سے بھی اور چڑچڑے پن سے بھی۔ ہماری زندگی عذاب نہیں رہے گی، زندگی ہو جائے گی۔
منقول ۔

22/04/2023

یوں تو فراڈز بہت سارے ہیں جنہیں ہم تقریباً سب ہی جانتے ہیں لیکن جو عام فراڈز ہیں روز مرہ کے ان سے بچیں. دی گئ پوسٹ میں انکا ذکر کیا گیا ہے.

نان کسٹم موبائل :

فیسبک یا خاص کر وٹس ایپ پر آپ کو نان کسٹم موبائل کے گروپس ملیں گے ، جس میں آپ کو لاکھ والے موبائل دس ہزار کے بتائے جائیں گے
آپ کو یقین دلانے کیلئے وہ لوگ اپنے جعلی شناختی کارڈ کی تصویر ، اور موبائل کے گودام ، جعلی کسٹمر کے ریویوز دکھائیں گے۔

جیز کیش - ایزی پیسہ :

آپ کو کال آئے گی کہ ہماری سروس کیسے چل رہی ہے؟ آپ کا اکاؤنٹ ویری فائی کرنا ہے ایک میسج آئے گا کوڈ بتائیں یا کوئی خاتون یا بچہ روتے ہوئے بولے گا کہ غلطی سے پانچ دس ہزار آپکے اکاونٹ میں چلا گیا ہے کوڈ آیے گا دے دیں.

بنک اکاؤنٹ :

کال آئے گی کہ آفس سے بات کر رہا ہوں. بنک سے بات کر رہا ہوں. ھیڈ آفس سے بات کر رہا ہوں
اکاؤنٹ ویری فائی کرنا ہے اے ٹی ایم کارڈ کے نمبر اسکی ڈیٹ اور ڈیٹیل بتائیں ۔ یا آپکا یہ اے ٹی ایم نمبر ہے بلاک ہوگیا ہے تو کوڈ دیں.
اگر آپ نہیں بتائیں گے تو وہ آپ ڈرائیں گے کہ آپ کا اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال ہوا ہے. ویریفائی کرائیں وگرنہ کارڈ بلاک ہونے کے ساتھ کاروائی ہوگی

کسی انجان / جعلی رشتہ دار کی کال :

زیادہ تر بڑی عمر کے لوگوں کو ایسی کال آتی ہے

کسی رشتہ دار کا نام لے کر کہتے ہیں کہ میں فلاں خالہ نسیم کے چچا کی سسرالی کی مامی کی دادی کی بہن کی لڑکی کے گھر کام کرنے والی کی بیٹی وغیرہ وغیرہ بول رہی ہوں یا

مجھے پولیس پکڑ کر لے گئی یا

میرا بٹوہ فلاں شہر گیا میرے پیسے گِر گئے ہیں

یا بیرونِ ملک آپ کا کوئی رشتہ دار بن کر کال کرے گا کوئی اور بہانے بنا کر اب سے تھوڑی دیر کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ کرے گا

جعلی پولیس آفیسر کی کال:
کال آئے گی کہ آپ کا بیٹا یا بھائی کسی بندے کے ساتھ پکڑا گیا جس سے نشہ برآمد ہوا ہے (یا کوئی اور بہانہ )
میں پولیس آفیسر ہوں ، آپ کے لڑکے پر قانونی کاروائی ہونے جا رہی ہے ، اتنے پیسے بھیجیں
فون بند کرنے سے پہلے بھیجیں

جیتو پاکستان - بینظیر انکم سپورٹ :
وٹس ایپ پر یا میسج پر یا کال پر کہا جاتا ہے کہ
آپ کا بھاری انعام نکلا ہے ، انعام لینے کیلئے کچھ پراسس ہے جس کیلئے اتنے پیسے بھیج دیں

غیر ملکی لڑکی :
فیسبک پر آپ کو غیر ملکی لڑکی کے میسج شروع ہو جاتے ہیں
پیار محبت کے باتیں ، شادی تک بات آ جاتی ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ آپ کے پتہ پر اتنے پیسے اتنی رقم یا اتنے سونے کا پارسل بھیج رہی ہوں
اس سے شادی کی تیاری کرو یا ،کوئی اور بات بنائی جاتی ہے ۔مگر اس پارسل کو لینے کیلئے آپ کو کسٹم چارجز دینے ہونگے کوئی ستر اسی ہزار۔
دو تین دن بعد آپ کو کال آجاتی ہے کہ اتنے پیسے اور پارسل لیں
مگر پارسل میں ڈالر کی فوٹو کاپی یا کچھ بیکار چیزیں ہوتی ہیں

ادھار ایپس :
سود تو ہے ہی حرام ، ادھار دینے والی ایپس آپ کو قرضہ دیتی ہیں اور بدلے میں آپ کے موبائل سے آپ کے سارے کونٹکٹ نمبرز اور گیلری سے تصاویر اٹھا لیتی ہیں انہیں بھاری ترین سود دیتے رہو تو ٹھیک وگرنہ وہ آپ کے فیملی نمبرز پر آپ کی تصاویر کو غلط بنا کر آپ کی عزت خراب کرتے ہیں ساتھ سٹیٹ بنک میں آپکا ڈیٹا ڈیفالٹر کے طور پر ڈال دیتے ہیں جس سے مستقبل میں آپکو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا.

سونے کے سکے :
آپ کو کال آئے گی کہ ہم ان پڑھ لوگ ہیں ہمارے گھر یا زمین سے سونے کے سکے نکلے ہیں پولیس کو نہ بتائیے گا ، اور ہم سے لے لیں
سونے کی قیمت سے بہت کم قیمت کا مطالبہ کیا جاتا ہے
کوئی تجربہ کار ترین سنار بھی انکے پاس جائے تو وہ چیک کرنے کیلئے پہلے اصل دکھاتے ہیں اسکے بعد تھیلہ تبدیل کر کے نقلی مال دے دیتے ہیں

پانچ ہزار کے نوٹ :

آپ کے پاس خواتین آئیں گی ، جو خاص کر باہر کی لگیں گی جیسے سرائیکی علاقے میں پنجابی خواتین ، یا پنجابی علاقے میں کسی اور لہجے کی خواتین
آپ سے 500 کی چیز لے کر پانچ ہزار دینگی ، پھر بقیہ لے کر ، کہیں گے کہ مجھے نہیں چاہئے اور پیسے واپس کریں
کبھی کہیں گی ٹھیک اور کبھی کہیں گی کے نہیں ٹھیک
اس افراتفری میں وہ آپ ایسا اُلجائیں کہ آپ سے چیز بھی لے جائیں گی ، اپنا پانچ ہزار بھی اور بقیہ پیسے بھی
یہی خواتین اور انکے بچے جمعہ کے دن اور شام کو بڑی پرفیشنل آواز سے بھیک مانگتے ہیں

آن لائن خریداری
یہ سب فراڈ ہیں ان سے بچ کے رہیں دکھاتے مشرق ہیں اور لے کر مغرب کی طرف چلے جاتے ہیں.
زیادہ تر فراڈ یہاں سے ہی شروع ہوتے ہیں.

گل زیب

06/03/2023

آرتھر آشے امریکہ کا نمبر ون ٹینس پلیئر تھا۔یہ عوام میں بے حد مقبول تھا اس کی ایک ہی وجہ تھی کہ یہ ایک بہترین کھلاڑی تھا۔جب آپ متعلقہ فیلڈ میں عروج کی حد تک ماہر ہو جاتے ہیں تو آپ ہر دلعزیز بن جاتے ہیں۔ آرتھر کو ایک حادثے کے بعد انتہائی غفلت کے ساتھ ایڈز کے مریض کا خون لگا دیا گیا اور آرتھر کو بھی ایڈز ہو گیا جب وہ بستر مرگ پر تھا اسے دنیا بھر سے اس کے فینز کے خطوط آتے تھے۔ایک فین نے خط بھیجا جس میں لکھا ہوا تھا “خدا نے اس خوفناک بیماری کے لیے تمہیں ہی کیوں چنا؟” آرتھر نے صرف اس ایک خط کا جواب دیا جو کہ یہ تھا “دنیا بھر میں پانچ کروڑ سے زائد بچے ٹینس کھیلنا شروع کرتے ہیں اور ان میں سے پچاس لاکھ ہی ٹینس کھیلنا سیکھ پاتے ہیں۔ان پچاس لاکھ میں سے پچاس ہزار ہی ٹینس کے سرکل میں داخل ہوتے ہیں جہاں ڈومیسٹک سے انٹرنیشنل لیول تک کھیل پاتے ہیں۔ان پچاس ہزار میں سے پانچ ہزار ہیں جو گرینڈ سلام تک پہنچ پاتے ہیں۔ان پچاس ہزار میں سے پچاس ہی ہیں جو ومبلڈن تک پہنچتے ہیں اور ان پچاس میں سے محض چار ہوتے ہیں جو ومبلڈن کے سیمی فائنل تک پہنچ پاتے ہیں ان چار میں سے صرف دوہی فائنل تک جاتے ہیں اور ان دو میں سے محض ایک ہی ٹرافی اٹھاتا ہے اور وہ ٹرافی اٹھانے والا پانچ کروڑ میں سے چنا جاتا ہے۔ وہ ٹرافی اٹھائے میں نے کبھی خدا سے نہیں پوچھا کہ “میں ہی کیوں؟” لہذا آج اگر درد مل رہا ہے تو میں خدا سے شکوے شروع کر دوں کہ میں ہی کیوں؟ جب ہم نے اپنے اچھے وقتوں میں خدا کو نہیں پوچھا کہ “وائے می( میں ہی کیوں)؟ تو ہم برے وقتوں میں کیوں پوچھیں وائے می (میں ہی کیوں) .
فضل تاج کی وال سے ۔

ٹائپنگ یعنی سکلز کی دنیا کا سب سے آسان کام ۔۔۔ اور اس کام کی انکم چیک کریں۔۔۔ان تصویروں کو غور سے دیکھیں یہ اپ ورک پر ص...
04/11/2022

ٹائپنگ یعنی سکلز کی دنیا کا سب سے آسان کام ۔۔۔ اور اس کام کی انکم چیک کریں۔۔۔
ان تصویروں کو غور سے دیکھیں یہ اپ ورک پر صرف 3 لیٹیسٹ جابز ہیں۔۔۔ ان جابز کی فی گھنٹہ انکم اور پھر روزانہ کے 8،9 گھنٹوں کو اوسطاًفی گھنٹہ معاضہ سے ضرب دیں اور پھر ماہانہ کا حساب کریں تو خود معلوم ہوجائے گا کہ کتنی انکم ہوسکتی ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
جس بندے کو کمپیوٹر استعمال کرنا آتا ہے لازمی سی بات ہے اسے کچھ نہ کچھ ٹائپنگ کی شدبد ضرور ہوتی ہے۔۔۔ اور کمپیوٹر سے منسلک لوگوں میں سے 90 فیصد لوگوں کو ایم ایس آفس ضرور آتا ہوتا ہے۔۔۔ ایم ایس آفس میں اور کچھ نہیں تو کم سے کم ایس ایس ورڈ تو آتا ہی ہوتا ہے۔۔۔
اگر کوئی کہے کہ مجھےکمپیوٹر چلانا آتا ہے اور صرف ایم ایس ورڈ جانتا ہوں ہلکی پھلکی انگلش ٹائپنگ کرنی آتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ آن لائن فیلڈ سے انکم نہ کرسکے۔۔۔ صرف انگلش ٹائپنگ جیسی بنیادی سکلز میں لانگ ٹرم جابز، پروجیکٹس اور اسائنمنٹس ہوتی ہیں کہ بہت اچھی آمدن حاصل کی جاسکتی ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
گوگل/یوٹیوب/واٹس اپ/ پے پال/ امازون/ وال مارٹ/ بیسٹ بائے/ ایچ پی/ ڈیل/ ایپل اور ان جیسی دنیا کی ہزاروں تمام بڑی چھوٹی کمپنیز کو ڈیٹا انٹری ٹیمز کی اشد ضرورت رہتی ہے۔۔۔ خاص کر ای کامرس کمپنیز کی تواچھی خاصی جان ڈیٹا انٹری میں قید ہوتی ہے۔۔۔
دنیا کی بڑی بڑی کمپنیز/ یونیورسٹیز/ کرییئٹرز/ کنٹینٹ رائٹرز/ ویڈیو آڈیو کمپنیز/ سٹوری رائٹرز/ صحافی/ ٹی وی اینکرز کو اس سکل کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔ یونیورسٹیز کے ہزاروں پیجز کے نوٹس ہوتے ہیں/ کمپنیز کی بڑی بڑی فائلزہوتی ہیں جن کی ڈیٹا انٹری کرنی ہوتی ہیں۔۔۔
انگلش ٹائپنگ/ ڈیٹا انٹری/ ڈیٹا کاپی پیسٹ سب سے آسان سکلز ہیں اگر جینون مل جائیں۔۔۔ بڑی بڑی ہیوی قسم کی فائلز اور ڈیٹا ہوتا ہے ہاتھ کا لکھا ہوا یا پھر پی ڈی ایف کی شکل میں اور اس سب ڈیٹا کو ٹائپ کرنا ہوتا ہے۔۔۔زیادہ کام ویڈیو ز، آڈیوز ٹرانزیشنز کا ہوتا ہے جس میں ویڈیو آڈیو مواد کو دیکھ کر اور سن کر ٹائپ کرنا ہوتا ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
انتہائی آسان کام ہے اور بنیادی کمپیوٹر جاننے والے لوگ جن کے پاس کوئی سکل نہ ہو اور کچھ بھی نہ آتا ہو وہ سب لوگ تھوڑی سی محنت کر کے یہ کام سیکھ سکتے ہیں اور پھر اچھی انکم کر سکتے ہیں۔۔۔ بہت سے لوگ کہیں گے کہ ٹائپنگ سپیڈ اچھی نہیں ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ٹائپنگ کرنے سے تیز ہوتی ہے جتنا لکھتے جائیں گے ہاتھ بیٹھتا جائے گا اور آٹومیٹک سپیڈ برھتی جائے گی۔۔۔
ذیل میں دی گئی 3 ویب سائٹس کے لنک ہیں جو انگلش ٹائپنگ جابز کے لئے ہی مختص ہیں۔۔۔ اور دنیا کے ہزاروں نوجوان ان ویب سائٹس سے اچھی انکم کر رہے ہیں۔۔۔ ان ویب سائٹس کو وزٹ کریں اور بسم اللہ کریں۔۔۔ ٹرسٹڈ اور فری لانسنگ پلیٹ فارمز جیسے اپ ورک، فائیور، پیپل پر ہار، فری لانسر جیسے پلیٹ فارمزپر یہ کام باآسانی مل سکتا ہے۔۔۔ اپنے لئے پلان کریں، وقت مختص کریں اور بسم اللہ کریں ان شاء اللہ بہترین انکم حاصل کریں گے۔۔۔
www.rev.com
www.scribe.com
www.gotranscript.com
Hamid Hassan

Transcribe Speech to Text with Rev. Reach your audience with clear and accurate captions, transcripts, and subtitles.

07/08/2022

You gave a loan of PKR 40,000 to a friend two years ago BUT since then he has refused to pay back, which has really affected your friendship. You have pleaded with him to pay you PKR 20,000 and forget the rest.

He tells you he can only get you PKR 15,000 because that's all he has.
You feel like you have no option but to accept. You give him your account details to send the amount directly to your bank.

You wake up the next morning to check your account and there you find PKR 150,000 in it.
You keep staring at the screen in disbelief but it is indeed PKR 150,000

You check other notifications on your phone and find 53 missed calls from him and an additional 27 text messages begging you to transfer back 135,000 PKR since he only meant to send you PKR 15,000 but accidentally added an extra "0"

What will you do?

1. Send back 135,000 PKR
2. Take out your full 40,000 PKR
3. Keep the entire 150,000 PKR to teach him a good lesson?
4. Any other options

Explain the option
Start the answer now...

Sales staff are required for call center.Minimum Qualification: Inter or experienced.Skills:English CommunicationTimings...
27/07/2021

Sales staff are required for call center.
Minimum Qualification: Inter or experienced.
Skills:English Communication
Timings: 6:00 Pm to 3:00 am.
Area: Thonakar Niaz Baig Lahore.
Salary: Basic 25000+Incentives+Food
Contact: 03024774494

VeCare Solutions is fastest-growing and leading name in product, services and Marketing.

29/01/2021
ہر قسم کے گتے کے کارٹن (Corrugated Boxes/Carton) مناسب قیمت پر بنوانے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔VCS Packages042-3596333003...
15/11/2020

ہر قسم کے گتے کے کارٹن (Corrugated Boxes/Carton) مناسب قیمت پر بنوانے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔
VCS Packages
042-35963330
0305-4072819

06/09/2020

اس مضمون کو پڑھنے کے بعد بھی اگر آپ کچھ نہیں کر سکتے تو آپکا اللہ ہی حافظ ہے۔
۔
" دراز" پر آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں؟

دراز نے عوام کیلئے درج ذیل چار بزنس پارٹنرشپ پروگرام شروع کر رکھے ہیں، ان پروگرامز سے آپ کافی پیسہ کما سکتے ہیں، میں اس میں کچھ ایسے طریقے بھی بتاؤں گا کہ آپ بغیر انویسٹمنٹ کے بھی کام کرسکیں گے بشرطیکہ آپ کچھ حرکت اور محنت پر کمربستہ ہوجائیں۔

1۔دراز ٹیکنیشنز، 2۔ دراز پارٹنرز، 3۔دراز سیلرز، 4۔دراز دوستی اور دراز یونیورسٹی۔

ان پروگرامز کی تفصیل سے پہلے دراز کا تھوڑا سا تعارف پیش کروں گا، اس میں تھوڑی سی تعریف محسوس ہو تو مجھے دراز ان۔سائیڈر یا کمیشن ایجنٹ نہ سمجھئے گا، اصل میں کچھ عرصہ قبل میں نے بیروزگاروں کی مدد کیلئے ایک آنلائن انکم گائیڈ تیار کی تھی جو ابھی لانچ نہیں کی، یہ مضمون اسی ویڈیو گائیڈ کا حصہ ہے، جو اس گروپ کیلئے بطور خاص نثر میں ڈھالا ہے۔

دراز کی ریپوٹیشن:
دراز ایک غیرملکی کمپنی ہے جو گزشتہ ایک عشرے سے پاکستان سمیت ایشیاء کے پانچ ممالک میں بہت کامیابی کیساتھ آپریٹ کر رہی ہے، اس کمپنی سے اگر کسی کو کوالٹی کی شکایت ہے تو اس کی ذمہ داری دراز کی بجائے اس پر دکان بنانے والوں کے سر جاتی ہے جو گائیڈلائن پڑھے بغیر کام شروع کر دیتے ہیں اور معاملات کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں پاتے، دوسرے وہ دکاندار ذمہ دار ہیں جو جان بوجھ کے فراڈ کرتے ہیں یہ سمجھے بغیر کہ ویب سائٹ کا سوفٹوئیر ان لوگوں کو ہر غلطی کیساتھ پیچھے کی طرف دھکیلتا رہتا ہے نتیجۃً یہ بہت جلدی فلاپ ہو جاتے ہیں اور ایمانداری سے کام کرنے والوں کو آگے لاتا رہتا ہے، سوفٹوئیر کو بددیانتی کرنیوالوں کا پتا ناکام ڈلیوری اور ان کے متعلق شکایات سے چلتا ہے اور ایمانداروں کا پتا کامیاب ڈلیوریوں کی تعداد اور ان کی پراڈکٹس پر تعریفی کلمات سے چلتا ہے۔

تیسرے ذمہ دار خود خریدار ہیں، دراز نے خریداروں کیلئے ایک مکمل گائیڈ فراہم کر رکھی ہے کہ آپ کو خریداری سے پہلے کیا کیا احتیاط کرنی ہیں مگر اسے کم ہی لوگ پڑھتے ہیں، زیادہ تر لوگ کسی نوآزمو دکاندار سے اندازے سے چیز خرید لیتے ہیں اور پھر پریشان ہوتے ہیں، گویا اناڑی دکاندار اور اناڑی خریدار دونوں مل کر آنلائن بزنس کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

دراز نے اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے اب ہر شہر میں اپنے ہیلپ سینٹر اور ڈلیوری سینٹر بنانا شروع کئے ہیں، گاہک کو اگر ویبسائٹ سے خریداری کی سمجھ نہیں آرہی تو وہ ہیلپ سینٹر میں جا کے ان کے بندے سے اپنی مطلوبہ اشیاء کے بارے میں مکمل تفصیلات معلوم کر سکتا ہے پھر مطمئن ہو جائے تو بیشک وہیں پر آرڈر پلیس کردے تاکہ خود بھی زحمت سے بچے اور دراز کو بھی چیزیں واپس نہ لینی پڑیں، اسی طرح آپ اپنے آرڈر کی ٹریکنگ کریں، جب آپ کی مطلوبہ اشیاء ڈلیوری سینٹر پر پہنچ جائیں تو آپ بھی ڈلیوری سینٹر پہ چلے جائیں، اپنا آرڈر نمبر بتا کے اپنا پیکٹ کھلوا کے دیکھ لیں اگر چیز ٹھیک آئی ہے تو وصول کرلیں ورنہ وہیں سے واپس کر دیں تاکہ ہوم ڈلیوری کے بعد چیز واپس اٹھانے میں جو دیر ہوتی ہے اس کا خاتمہ ہوجائے۔

دراز بزنس پروگرامز کی تفصیل درج ذیل ہے:

دراز ٹیکنیشنز پروگرام:
اگر آپ کوئی ہنرمند ہیں تو دراز ٹیکنیشنز میں رجسٹر ہو کے اپنی سروسز پیش کر سکتے ہیں، مثلاً ائیرکنڈیشنر انسٹالر و مکینک، ٹیوی انسٹالر و مکینک عوام کو مناسب ریٹ میں یہاں سے مل جاتا ہے، ایسا ہر ہنرمند اپنے اپنے شہر کیلئے اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتا ہے، اگر آپ کوئی موبائل گیم یا اپلیکیشن یا کوئی سوفٹوئیر بنا سکتے ہیں تو وہ بھی اسی پورشن میں بیچ سکتے ہیں۔

میں نے دراز کو ایک ایمیل بھیجا تھا کہ اس پورشن میں ٹیکنیکل کورسز، ٹیوٹرز اور مکانات کے نقشہ نویس بھی رکھیں، موٹر سائیکل مکینک اور کار مکینک کو بھی جگہ دیں تاکہ روڈ پر کسی کی گاڑی بند ہوجائے تو وہ مارا مارا پھرنے کی بجائے دراز سے موٹرسائیکل یا کار مکینک بلوا سکے، اور مجھے دراز کا بوٹ۔کیمپ چلانے کی اجازت دیں تاکہ میں لوگوں کو ٹرینڈ کرکے کام پہ لگاؤں، مجھے جواب تو بہت حوصلہ افزا ملا تھا اور جلدی رابطہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی مگر دو ماہ ہوگئے ہیں ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

بہرحال میں آپ کو ایک مختصر سی ٹریننگ یہاں دے دیتا ہوں تاکہ آپ دراز جیسے جمے جمائے پلیٹ فارم کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

دراز پارٹنرز پروگرام:
یہ ان لوگوں کیلئے ہے جو نہ تو اپنی پراڈکٹ بنا سکتے ہیں نہ کسی بنانے والے سے مال اٹھا سکتے ہیں، ان میں وہ طالب علم، گھریلو خواتین اور غریب لوگ شامل ہیں جن کے پاس سمجھ بوجھ تو ہے مگر کوئی ہنر، سرمایہ اور پراڈکٹ سورسز نہیں ہیں۔

ایسے تمام خواتین و حضرات دراز پارٹنر پروگرام میں رجسٹر ہو کے مفت میں کام کر سکتے ہیں، آپ کو صرف یہ جائزہ لینا ہوگا کہ آپ کے علاقے میں چائنہ کی کیا کیا چیز کھپ سکتی ہے، مثلاً آپ کے شہر یا قصبے میں کنگسٹن کی ایک سو بیس جی۔بی کی پین ڈرائیو اگر ڈھائی ہزار میں ملتی ہے تو یہی چیز چائنہ کی ویب سائٹ "علی ایکسپریس" پر صرف پانچ سو روپے کی ملے گی، یا خواتین میں ایک ایسے لیدر جیکٹ یا پرس یا ہینڈ بیگ کا رواج ہے جو یہاں چار ہزار کا ملتا ہے تو وہی چیز علی ایکسپریس پر بمشکل ہزار روپے کی ملے گی، آپ کو ہر چیز کی قیمت میں اسی طرح زمین آسمان کا فرق ملے گا۔

آپ نے کرنا یہ ہے کہ کوئی پائی پیسہ خرچے بغیر علی ایکسپریس سے ایسی اشیاء کی تصاویر بمعہ تفصیلات من و عن کاپی کرکے اپنی دراز شاپ پر چڑھا دینی ہیں، آپ جتنی چاہیں اتنی چیزیں کاپی کرسکتے ہیں، پھر فیسبک پر ان اشیاء کی مارکیٹنگ کرلیں، چاہیں تو ہولسیلر کے دکانداروں کو راغب کرلیں، اگر کسی نے کوئی چھوٹا یا بڑا آرڈر بک کرا دیا تو آپ کو کچھ نہیں کرنا، دراز کا عملہ خود بخود وہ چیز علی ایکسپریس سے اپنے خرچے پر منگوائے گا اور گاہک کو بھیج دے گا اور قیمت وصول کرکے اس میں سے مال کی قیمت+کرایہ+کسٹم کا خرچہ منہا کرکے جو رقم بچے گی وہ آدھی دراز رکھ لے گا اور آدھی رقم آپ کو دیدے گا۔

فرض کریں آپ نے ایک ماہ میں ایسے پچاس لیدر بیگ بیچ دیئے جن کی لاگت دو ہزار روپے بنی اور قیمت فروخت چار ہزار رکھی گئی تھی تو آپ کو دوہزار روپے فی بیگ پر منافع ہوگا جو آدھا دراز کا اور آدھا آپ کا ہوگا۔

علی۔ایکسپریس۔ڈاٹ۔کام پر ایسی ہزاروں اشیاء موجود ہیں جو آپ یہاں باآسانی بیچ سکتے ہیں، ان میں کرونا ماسک، بچوں کے کرونا ماسک، سکول بیگ، ہینڈ فری، یوٹیوبرز کیلئے ریکارڈنگ کا سامان اور نہ جانے کتنا کچھ دستیاب ہے جو یہاں باآسانی بک سکتا ہے، آپ اپنے علاقے کے حساب سے یا نیشنل لیول کے حساب سے بیک وقت ایسی درجنوں پراڈکٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ فیس بک پر یا مارکیٹنگ کے کسی اور ذرائع سے یہاں بیچ سکیں تو ایک پائی پیسہ خرچ کئے بغیر آپ صرف کاپی پیسٹ سے پچاس ہزار روپے مہینہ کما سکتے ہیں۔

دراز سیلرز پروگرام:
یہ دراز کا سب سے زیادہ چلنے والا پروگرام ہے، اس میں بنیادی طور پر مینوفیکچرر کو اپنا مال دراز پر رکھ کے بیچنے کی دعوت دی گئی ہے، آپ کو دراز پر تربوز سے لیکر نیشنل لیول کی ہر پراڈکٹ ملے گی، تاہم اگر آپ مینوفیکچرر نہیں ہیں لیکن کسی صنعت، کارخانے، انڈسٹریل ہوم یا علاقائی ہنرمند یعنی کسی دستکار سے کوئی مال اٹھا کے بیچ سکتے ہیں تو بھی آپ اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

دراز پر کولڈ ڈرنک، سبزی اور تربوز تک بکتا ہے، اس سے اندازہ لگا لیں کہ آپ کیا کچھ بیچ سکتے ہیں۔

مثلاً آپ کے علاقے میں کوئی بندہ چھوٹے سے کارخانے میں کسی عام نام سے صابن یا سرف بناتا ہے، کوئی پشاوری چپل، اجرک، کشمیری شال، کامدار گلے یا سوٹ، کوئی کھڈی کا کپڑا بنتا ہے یا نرم سول کی چپل بناتا ہے، یہاں تک کہ آپ کاشتکار سے ٹماٹر، باغبان سے آم اور ہولسیلر سے کولڈ ڈرنک کے کارٹن بھی خرید کے بیچ سکتے ہیں، آپ کے قریب کوئی ووکیشنل سینٹر ہے جو ٹیویٹا کے زیر اہتمام چلتے ہیں تو ان سے بھی پراڈکٹس خریدی جا سکتی ہیں، یہ ادارے اپنے سرمائے سے غریب خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کیلئے میڑیل منگوا کے کپڑے سلواتے ہیں، ڈیکوریشن کی اشیاء بنواتے ہیں، پھر اپنا سرمایہ واپس نکالنے کیلئے یہ اشیاء مارکیٹ میں بیچ دیتے ہیں، وہاں سے آپ کو بچوں کے گارمنٹس ہزار روپے کے اندر اندر مل سکتے ہیں جن کی قیمت گارمنٹ شاپس پر دو ڈھائی ہزار سے کم نہیں ہوتی، اسی طرح ڈیکوریشن کی اشیاء بھی سستی مل سکتی ہیں، گلدان، وال کلاک، ویس وغیرہ۔

اگر آپ کے پاس سرمایہ ہے تو بیشک اسٹاک خرید کے اپنے پاس رکھ لیں اور دراز پر ان کی تصاویر، ویڈیو اور تفصیلات ڈال کے مارکیٹنگ کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ کے پاس سرمایہ نہیں تو ان اشیاء کے تیار کنندگان سے آپ ایک ریٹ مقرر کرکے یہ معاہدہ کر سکتے ہیں کہ میں آپ کی اشیاء دراز پر بیچوں گا مگر جو قیمت آپ نے میرے ساتھ طے کی ہے یہ مجھے اطلاع دیئے بغیر نہیں بڑھائیں گے تاکہ میں بھی فوراً دراز پر نئی قیمت اپڈیٹ کر سکوں ایسا نہ ہو کہ میں محنت کرکے طے شدہ قیمت پر آرڈر پکڑ کے لاؤں تو آپ قیمت بڑھا کے بیٹھے ہوں اس طرح میرا پرافٹ زیرو ہو جائے گا لہذا میرے ساتھ جو قیمت طے ہوگئی ہے وہ بغیر اطلاع کے آپ نہیں بڑھائیں گے بالفرض آپ نے اطلاع نہ دی اور میں پرانی قیمت پر آرڈر لے آیا تو پھر آپ کو پرانی قیمت پر ہی مجھے مال دینا ہوگا کیونکہ آرڈر پکڑنے کے بعد میں نہ تو قیمت بڑھا سکتا ہوں، نہ ہی آرڈر کینسل کر سکتا ہوں، اور سپلائی دینا بھی میرے اوپر فرض ہو جاتا ہے۔

کوئی آپ کو مال کیوں دے گا؟
اس کی ایک بنیادی وجہ ہے جو ہمیشہ قائم رہتی ہے، آپ کسی دکاندار سے تاجر ہولسیلر یا صنعتکار تک جس سے بھی کاروباری احوال پوچھیں گے وہ یہی رونا روئے گا کہ مارکیٹ ٹھنڈی ہے، حالات بڑے خراب ہیں، کاروبار ہے نہیں، مارکیٹ میں گاہک نہیں ہے، یہ کاروباری طبقے کا سدابہار راگ ہے لہذا جب آپ کسی کو بھی اس کا مال بیچنے کی آفر کریں گے تو وہ بخوشی راضی ہو جائے گا۔

آپ کو کیا مارجن ملے گا؟
اس سلسلے میں معاہدہ کرنے سے قبل دو باتیں پیش نظر رکھئے گا، ایک یہ کہ صنعتکار اور ہولسیلر اپنا مال نکالنے کیلئے مارکیٹنگ ٹیم کی تنخواہ اور کمیشن دونوں چیزیں برداشت کرتے ہیں، صنعتکار اپنے ڈیلرز یا ہولسیلرز کو اپنے مال کی مارکیٹ پرائس سے پچیس فیصد تک کم ریٹ پر مال سپلائی کرتا ہے۔

آپ صنعتکار سے بے دھڑک یہ بات کر سکتے ہیں کہ میں آپ سے تنخواہ تو نہیں مانگ رہا البتہ جو کمیشن آپ اپنے ڈیلر یا ہولسیلر کو دیتے ہیں وہی مجھے دیں اور ریٹ برقرار رکھ کے چلیں گے یا ریٹ بڑھانے سے پہلے مجھے ضرور بتائیں گے۔

مثال کے طور پر جس ٹوتھ پیسٹ کی قیمت ڈیڑھ سو روپے ہے وہ صنعتکار اپنے ڈیلر کو ایک سو دس کا دیتا ہے، ڈیلر وہی چیز محلے کے دکاندار کو ایک سو تیس کی دے گا اور دکاندار گھریلو صارفین کو ڈیڑھ سو کا بیچے گا، یوں ان دونوں مڈل۔مین کو بیس بیس روپے کمیشن ملتا ہے۔

اب یہ سمجھ آجانی چاہئے کہ جب آپ کوئی فکسڈ پرائس چیز مینوفیکچرر سے خریدیں گے تو کم و بیش تیس فیصد مارجن سے خریدیں گے، اور اگر وہی چیز ہولسیلر سے خریدیں گے تو پندرہ فیصد مارجن پہ لیں گے، لیکن جن اشیاء کی کوئی فکسڈ قیمت نہیں جیسے کہ میں نے پشاوری چپل، کوئی علاقائی جوتا جیسے سیالکوٹ و قصور کا کھسہ مشہور ہے یا سندھ کی اجرک، کشمیری شال، لوکل صابن یا سرف، کوئی ہوم میڈ شربت یا شہد جو دراز پہ پانچ سو روپے کلو ملتا ہے، تو ایسی اشیاء کو آپ اپنی مرضی کی قیمت لگا کے دراز پر چڑھا سکتے ہیں بشرطیکہ سیم چیز کی وہ قیمت آپ کے مدمقابل دکاندار سے زیادہ نہ ہو۔

اسی طرح کئی قسم کی اشیاء میں نے کیٹاگوریکلی اپنی ویڈیو میں بتائی ہیں کہ آپ کہاں سے لیکر بیچ سکتے ہیں، ان میں ایک راشن پیکج بھی ہے جو یہاں تفصیل سے بتانا مشکل ہے، جب ویڈیو آئے گی تو آپ دیکھ لیجئے گا، کچھ اور بتا دوں کہ جب لاہور اسلام آباد یا کراچی میں ٹماٹر ڈیڑھ سو روپے کلو بک رہا ہوتا ہے تو آپ اگر زرعی علاقے سے ہیں تو اپنے کسانوں کی مدد بھی کرسکتے ہیں اور خود بھی اچھا کما سکتے ہیں، بیوپاری حضرات کسان سے بیس روپے کلو ٹماٹر خرید کے آگے اتنا مہنگا بیچتے ہیں، اس ماحول میں آپ کسان سے چالیس روپے کلو لیکر اسی روپے کلو بھی بیچ دیں تو بھی آپ کو اچھا منافع ملے گا اور دھڑا دھڑ آرڈر بھی مل جائیں گے، آپ ملتان کا سوہن حلوہ اور سرگودھا کا ڈھوڈا بھی بیچ سکتے ہیں بشرطیکہ وہ لوگ آپ کو پچیس تیس فیصد مارجن دے دیں۔

نئی کلاسز کے دور میں آپ ہر کلاس کا کورس بھی بیچ سکتے ہیں، یہ بہت بڑا فیلڈ ہے، اس کیساتھ آفس اسٹیشنری بھی ملائی جا سکتی ہے تاکہ ایک ہی ڈومین میں سارا سال آپ کا کام چلتا رہے، آپ کو کچھ بھی خرید کے اسٹاک رکھنے کی ضرورت نہیں، ہولسیلر مارکیٹ اردو بازار وغیرہ سے آپ دکانداروں سے سیٹنگ بنا کے رکھ لیں، اور مختلف پراڈکٹس کی فوٹوز اپنی شاپ پر چڑھا دیں، آرڈر آنے پر مال اٹھا کے ڈلیور کر دیں۔

آپ کے علاقے میں کوئی غریب یا بیوہ خاتون اچھے کپڑے ڈیزائن کرتی ہے یا اچھی کشیدہ کاری کرتی ہے تو اس کی پراڈکٹس بھی آپ پراجیکٹ کرسکتے ہیں، اسی طرح اپنے اپنے علاقے کے غریب دستکار آپ کیلئے بہت بڑا سورس آف پراڈکٹ بن سکتے ہیں، آپ کیساتھ ان کے بھی اچھے دن شروع ہو سکتے ہیں۔

آپ کے علاقے میں کوئی حکیم جوڑوں کے درد، ہائی بلڈ پریشر، شوگر، معدے کی تیزابیت، رنگ گورا کرنے کا ابٹن، شربت بزوری، لال شربت، شربت فولاد، یا کوئی بندہ اچار، چٹنی، مربہ جات یا ایسی کوئی اور مشہور، کامیاب اور سائڈ افیکٹ سے مبرا چیز کیلئے مشہور ہے تو آپ ان کی اشیاء بیچ سکتے ہیں یا خود بنا کے بھی بیچ سکتے ہیں۔

ڈلیوری کا طریقہ کار:
پرانے نظام میں دراز آپ کو آپ کے علاقے کے کورئیرز کی لسٹ فراہم کر دیتا ہے جو دراز کیساتھ رجسٹر ہوتے ہیں، آپ کو آرڈر آجائے تو اپنی پراڈکٹ کسی بھی منظور شدہ کورئیر کو اپنا اکاؤنٹ نمبر بتا کے حوالے کردیں وہ ڈلیور کرکے رقم دراز کو دے دیں گے، لیکن اب نئے نظام میں جیسا کہ میں نے اوپر بتایا ہے دراز اپنے ڈلیوری سینٹر قائم کر رہا ہے، کراچی میں یہ سینٹر فیڈرل بی ایریا میں واقع ہے، آپ اپنے علاقے کے ڈلیوری سینٹر پر جا کے آرڈر نمبر کیساتھ پراڈکٹ ان کے حوالے کر دیں، آگے ان کا کام ہے وہ چیز کیسے پہنچاتے ہیں اور پیسے کیسے وصول کرتے ہیں۔

دراز کا بلنگ موڈ:
دراز آپ کی بھیجی ہوئی چیزیں گاہک تک پہنچا کے جو قیمت وصول کرتا ہے وہ فوراً آپ کو نہیں ملتی بلکہ پندرہ دن کے دوران آپ نے جتنی اشیاء بیچی ہوتی ہیں ان میں سے اپنا کمیشن کاٹ کے ہر پندرہ دن بعد آپ کی کل رقم آپ کے ویریفائیڈ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیتا ہے۔

دراز کی فیس:
دراز آپ سے شروع کے تین ماہ میں کوئی فیس نہیں لیتا، آپ لاکھوں لوگوں کی ٹریفک سے بھرپور ایک ڈومین فری میں استعمال کرتے ہیں، پھر اپنی سیلز کا تین فیصد بطور فیس ادا کرتے ہیں، یعنی لاکھ روپیہ کی سیل کی تو تین ہزار انہیں دینا ہوگا۔

ان سہولیات کا دراز کو کیا فائدہ ہوگا؟
دراز نے اپنا جما جمایا پلیٹ فارم جو آپ کے حوالے کیا ہے اس کی کئی وجوہات ہیں، سب سے بڑی وجہ ٹریفک گریویٹی ہے، جس ویب پر جتنی زیادہ ٹریفک ہوگی وہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اتنی ہی بڑی مارکیٹ پلیس بنتی ہے، دوسری وجہ یہ کہ عوام کو پارٹنر بنا کے وہ بہت سے ملازم رکھے بغیر ایک بہت بڑی کاروباری سرگرمی جنریٹ کرلیتے ہیں جس میں ان کی اپنی پراڈکٹ سیلز بھی بڑھ جاتی ہیں، اور تیسری وجہ یہ کہ وہ دراز ٹیکنیشن اور دراز سیلرز سے تھوڑا سا کمیشن بھی کما لیتے ہیں۔

عوام کو فائدہ:
جس کے پاس وسائل ہوں اس کیلئے بہتر یہی ہے کہ اپنی ویب سائٹ بنا کے چلے، لیکن ایک غریب یا عام آدمی کو اپنی ویب سائٹ بنانے، چلانے اور اسے مشہوری کی منزل تک پہنچانے میں جو وقت، محنت اور خرچہ درکار ہے وہ عام آدمی کے بس کا کام نہیں، اس حساب سے دیکھا جائے تو دراز کا پلیٹ فارم جو بلاشبہ ایشیاء کا امیزن ہے، یہ کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کافی اچھا کردار ادا کر رہا ہے، عوام کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

دراز پر کیسے رجسٹر ہوں؟
آپ دراز ڈاٹ پی کے پر جائیں تو وہاں آپ کو چار آپشن ملیں گے، ایک ریگولر لاگ۔ان کا آپشن ہے جہاں سے بطور خریدار کوئی بھی لاگ۔ان کیلئے رجسٹریشن کر سکتا ہے مگر جس نے بزنس کرنا ہے وہ دراز پارٹنر یا دراز سیلرز کی ٹیب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔

پھر آپ اپنی ایمیل آئیڈی داخل کریں اور جیسے فیس بک اکاؤنٹ بناتے ہیں ویسے ہی اپنا اکاؤنٹ بنا لیں۔

پھر وہ جو چیزیں مانگیں وہ ان کو فراہم کر دیں، ان میں شناختی کارڈ کی فوٹو دونوں طرف سے، بجلی کے تازہ جمع شدہ بل کی فوٹو ایڈریس کنفرمیشن کیلئے، جو دو ماہ سے پرانا نہ ہو، اپنا بائیومیٹرک شدہ موبائل نمبر اور اپنے بینک اکاؤنٹ کا سرٹیفکیٹ بینک سے لے کر اس کی فوٹو اپلوڈ کر دیں، دراز کا سپروائزر آکے یہ سب چیزیں پندرہ دن کے اندر اندر ویریفائی کرلے گا تو آپ کو اپنی دکان سجانے اور سیلز کرنے کا اجازت نامہ مل جائے گا۔

اجازت نامہ مل جائے تو اپنی شاپ پر اپنی پراڈکٹس کی فوٹوز چڑھا دیں، ساتھ میں اپنی اشیاء کی خصوصیات، سائز اور کوالٹی وغیرہ پر تعارف میں وہ سب کچھ لکھیں جو عام گاہک کیلئے جاننا ضروری ہو، اس تعارف میں آپ نے گاہک کو خریداری پر کنوینس کرنا ہوتا ہے اسلئے مؤثر تعارف ہونا چاہئے لیکن اس میں مبالغہ آرائی اور جھوٹ بالکل نہ بولیں اور عیب دار چیز بھی نہ بیچیں، جو فوٹو لگائیں وہی چیز ہوبہو خریدار کو بھیجیں، پراڈکٹ کی تصویر کیساتھ آپ آدھے منٹ کی ویڈیو بھی ڈال سکتے ہیں مگر ویڈیو اور تصاویر کسی اچھے کیمرے سے بنائیں۔

اس کے بعد بھی گاہک کو کچھ مزید جاننا ہو تو وہ اپنی ضرورت کی چیز پر اپنا سوال لکھ سکتا ہے، آپ کو ہر روز وقفے وقفے سے اپنی دکان چیک کرنا ہوگی کہ کسی نے کوئی سوال کیا ہے تو اسے جتنا جلدی ہو سکے جواب دیا جائے کیونکہ آپ کا ریسپانس ٹائم وہاں پر کاؤنٹ ہوتا ہے، جس دکاندار کا ریسپانس ٹائم کوئیک ہو وہ زیادہ بزنس کرتا ہے۔

پراڈکٹ ٹیگنگ:
آنلائن چیز بیچنے کیلئے یہ سب سے اہم چیز ہے، گاہک کسی دکان پہ جا کے چیز مانگے تو سیلز میں ان کی ڈیمانڈ کے مطابق چیزیں اٹھا کے سامنے رکھ دیتا ہے لیکن آنلائن بزنس میں نہ تو گاہک منہ سے کچھ بول سکتا ہے نہ ہی وہاں کوئی سننے والا سیلز مین ہوتا ہے لہذا یہ کام سرچ فریز کے جواب میں ٹیگ فریز انجام دیتا ہے۔

یعنی گاہک نے ویبسائٹ پر آکے اپنی مطلوبہ چیز مانگنے کیلئے جو جملہ لکھا، ویبسائٹ کا سوفٹوئیر اس ڈیمانڈ کے مطابق چیزیں نکال کے مین پیج پر لادے گا، مثلاً گاہک نے اورنج لکھا تو ہر وہ چیز سامنے آجائے گی جس کے بیک آفس میں اورنج کا ٹیگ لگا ہوگا خواہ وہ ہاکی ہی کیوں نہ ہو، اگر کسی نے ہاکی کا نام اورنج لکھ دیا تو سو اورنج میں آپ کی ہاکی بھی نظر آرہی ہوگی۔

آنلائن بزنس ویبسائٹ پر ٹیگ آپ کے سیلز مین کا کردار ادا کرتا ہے، یہ جتنا سمجھدار ہوگا اتنا ہی اچھا ہے لہذا مناسب ٹیگ چننے کیلئے یہ اندازہ لگائیں کہ جو لوگ آپ کی پیش کردہ پراڈکٹ سرچ کرنا چاہیں تو وہ کیسا کیسا جملہ لکھ کے وہ پراڈکٹ سرچ کر سکتے ہیں مثلاً خواتین ملبوسات کو لیڈیز سوٹ، لیڈیز لان سوٹ، لیڈیز سوٹ فریش ڈیزائن، لیٹیسٹ لان ڈیزائن وغیرہ لکھ کے سرچ کر سکتی ہیں تو آپ کے پیش کردہ سوٹ کے پیچھے ایسی تمام ممکنہ لائنیں لکھی ہونی چاہئیں تاکہ وہ ہر سرچ کرنے والے کیساتھ جزوی طور پر میچ ہو جائیں اور سوفٹوئیر اس گاہک کیلئے مطلوبہ چیزیں اکٹھی کرتے وقت آپ کی پراڈکٹ بھی چن لے۔

دراز یونیورسٹی:
میں نے کوشش کی ہے کہ آپ کو ضروری معلومات اسی بلاگ میں مل جائیں پھر بھی بہت کچھ ایسا ہے جو آپ کو مزید جاننے کی ضرورت پڑے گی ان میں پراڈکٹ پلیسمنٹ یا ڈسپلے اور ٹیگ سیلیکشن بھی شامل ہے، یہ ساری ضروریات دراز یونیورسٹی کے ویڈیو لیکچرز اور ٹیکسٹ بلاگز پوری کرتے ہیں جو دراز کی ویب سائٹ پر آپ کو ڈی۔یو سرچ کرنے سے مل جائیں گے۔

آپ کو کام شروع کرنے سے پہلے دراز یونیورسٹی کے کورسز ضرور دیکھنے چاہئیں جن میں دکان کھولنے اور چلانے کیلئے مکمل تفصیلات اور ذہن میں آنے والے مختلف سوالات اور ان کے جوابات بھی ویڈیو اور ٹیکسٹ کی صورت میں دستیاب ہیں۔

دراز دوستی:
دراز کا چوتھا پروگرام دراز دوستی ہے جو ویبسائٹ کے لیفٹ کارنر پر خودبخود ظاہر ہو جاتا ہے، یہ نظر نہ آئے تو ویب پر سرچ کیا جا سکتا ہے۔

اس پروگرام میں رجسٹر ہو کے آپ ان کا پروموشنل لنک آپشن استعمال کرکے دراز پروگرامز کو پروموٹ کرسکتے ہیں، عرف عام میں اسے ریفرل لنک کہتے ہیں، آپ کے ریفرل لنک کو استعمال کرکے اگر کوئی دراز پارٹنر یا دراز سیلر پروگرام میں رجسٹر ہوگا تو آپ کو فی کس دوہزار روپے کا کریڈٹ ملے گا، اگر آپ سو لوگوں کو دراز میں رجسٹر کرا دیتے ہیں تو آپ کو دو لاکھ روپے کا کریڈٹ مل جائے گا، یہ رقم آپ کو کیش نہیں ملے گی، دراز سے اتنی رقم کی خریداری البتہ کر سکیں گے۔

اگر آپ تنگدستی کا شکار ہیں تو انسٹنٹ انکم کیلئے بلاجھجھک میرا یہ بلاگ کاپی کریں، اس میں سے دراز دوستی کا پیراگراف ہٹا کے اس کی جگہ اپنا ریفرل لنک بنا کے آخر میں لگا دیں، اور لوگوں کو دراز پر لانے کیلئے کنوینس کریں تو ممکن ہے آپ کو ایک بڑی رقم ملنے کا آسرا ہو جائے، اس رقم سے آپ دراز سے گھریلو ضرورت کی ہر چیز یعنی گھی چینی آٹا دال چاول صابن سرف سینٹری پیڈ وغیرہ سب کچھ خرید سکتے ہیں۔

اگر آپ نے بذات خود دراز پروگرام میں رجسٹر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تو بھی ڈائریکٹ جانے کی بجائے کسی قریبی ضرورت مند سے ریفرل لنک بنوا کے وہاں سے جائیں تاکہ اس نیکی کے عوض آپ کی شروعات اچھی ہو جائیں۔
۔
تحریر۔ لالہ صحرائی

Address

Lalazar Market, Raiwind Road, Thokar
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 10:00 - 22:00
Tuesday 10:00 - 22:00
Wednesday 10:00 - 22:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 22:00
Saturday 10:00 - 22:00

Telephone

+923054072819

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VeCare Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VeCare Solutions:

Share