صدائے حق ؟

صدائے حق ؟ Sada e Haq (صدائے حق) - Official Platform of Markazi Jamiat Ahlehadith Pakistan. Voice of Truth | حق کی آواز، باطل کا انکار

الحمدللہ حق کی فتح! دو نمبری کا مکمل ڈراپ سین! 🚨🎭 حافظ مطیع الرحمان کا جھوٹ اور فریب بالآخر بے نقاب ہو گیا!📜 اسلامک بورڈ...
21/09/2026

الحمدللہ حق کی فتح! دو نمبری کا مکمل ڈراپ سین! 🚨
🎭 حافظ مطیع الرحمان کا جھوٹ اور فریب بالآخر بے نقاب ہو گیا!
📜 اسلامک بورڈ آف ٹرسٹیز (رجسٹرڈ) سیالکوٹ نے اپنا باضابطہ، حتمی اور قطعی اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
🏛️ حتمی فیصلے:
🕌 جامعہ امام بخاری اور جامع مسجد امام مالک (اڈہ موترہ) کا تمام تر تفویض و انتظام حافظ یحییٰ حامدی صاحب کے سپرد ہی رہے گا۔
👤 وہی ٹرسٹ بورڈ کے واحد اور باضابطہ نمائندے ہیں۔
🛑 بورڈ نے کسی بھی دوسرے شخص کی مداخلت کی قطعاً کوئی اجازت نہیں دی۔
🔍 (تصدیقی لیٹر کا مکمل اور باضابطہ متن تصویر میں موجود ہے)

#ڈسکہ #سیالکوٹ

📢 مطیع الرحمان اور بلال باجوہ کا سیاسی ڈرامہ بے نقاب!23 اگست کو مسجد امام مالک اور قرآن و سنت اسلامک سینٹر پر مطیع الرحم...
19/09/2026

📢 مطیع الرحمان اور بلال باجوہ کا سیاسی ڈرامہ بے نقاب!
23 اگست کو مسجد امام مالک اور قرآن و سنت اسلامک سینٹر پر مطیع الرحمان نے حملہ کروایا، اور پھر اس حملے اور کو بچانے کے لیے بلال باجوہ نے صرف گندی سیاست چمکانے کے لیے اور اپنا نام بنانے کیلے خواجہ آصف صاحب پر من گھڑت الزام لگا دیا۔
بلال باجوہ پسرور یہ شخص بڑے نعرے لگاتا رہا کہ مطیع الرحمان چیئرمین ہے تو کبھی وائس چانسلر، لیکن دونوں باتیں غلط ثابت ہوئی اور عدالت نے انہیں اسٹے (Stay) تک دینے سے صاف انکار کر دیا!
🔍 حقائق:
1️⃣ جب خواجہ آصف صاحب کو اس معاملے کا پتہ چلا اور تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے فوراً واضح کیا کہ "یہ 2 سال پرانی تصویر ہے جسے کسی جھوٹے اور مکار نے لگایا ہے"، اور انہوں نے اس سازش کا پورا حساب لینے کا اعلان بھی کیا۔
⚠️ خبردار: مطیع الرحمان جن کے بل بوتے پر محکموں میں ناجائز کام کرواتا ہے، ہم اس کے اصل سرپرست کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اس کا چہرہ بھی جلد بے نقاب کیا جائے گا!
⚖️ صدائے حق — ہمیشہ سچائی کا ترجمان

#سیالکوٹ #ڈسکہ #پسرور

17/09/2026

⚠️امام بخاری کالج کا فیس بک پیج یا بے حیائی کا فروغ؟ لڑکیاں دکھا کر ایڈمیشن بیچنے کی گھناؤنی سازش کا پردہ فاش! 🔥⚠️
📝ایک اور بڑا انکشاف! 🚨
ناظرین! جیسا کہ 'صدائے حق' پر ہم نے پہلے بھی ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں آپ نے دیکھا کہ کس طرح اس کالج میں لڑکے اور لڑکیاں کھلم کھلا نشہ اور سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔ وہ ویڈیو پہلے کی تھی اور حقیقت سب کے سامنے آ چکی تھی۔ 🚭⚠️
آج جو سکرین ریکارڈنگ ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، یہ ان کے آفیشل فیس بک پیج کی ہے جس نے ان کے عزائم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ 📱❌
🚫 لڑکیوں کے نام پر گاہک گرامی اور بے حیائی کو فروغ:
اس پیج پر لڑکیوں کی تصاویر محض اس لیے لگائی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان لڑکے ان کو دیکھ کر زیادہ سے زیادہ داخلہ لیں۔ ❌
تعلیم کے نام پر لڑکیوں کا اس طرح استعمال کرنا اور انہیں مارکیٹنگ کا ذریعہ بنانا شرعاً بالکل درست نہیں ہے۔ 🕌⚡
مطیع الرحمٰن نے فنڈز اور چندے کے نام پر چلنے والے اس ادارے کو صرف پیسے کمانے اور بے حیائی کو پروموٹ کرنے کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ 💸🥀
⚖️ حق کی فتح اور ٹرسٹ بورڈ:
خود کو جعلی چیئرمین کہلوانے والا اور دو نمبر طریقوں سے لوگوں کے پیسے ہڑپ کرنے والا شخص یاد رکھے کہ سچائی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انشاءاللہ اصل ٹرسٹ بورڈ اس تمام بے حیائی کو بند کروائے گا اور اس نظام کا احتساب ہوگا! ✊🔥

16/09/2026

🏫 امام بخاری یونیورسٹی کے حقائق بے نقاب: مطیع الرحمان کی مبینہ کرپشن اور طلباء کی حالتِ زار 🚨
اس ویڈیو میں امام بخاری یونیورسٹی کے سکیورٹی انچارج جناب فیاض، دیگر معزز شخصیات اور طلباء کے تہلکہ خیز انٹرویوز شامل ہیں، جنہوں نے ادارے کے اندرونی حالات کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
💰 کرپشن اور نام نہاد چیئرمین: مطیع الرحمان مسلسل فنڈز کی خرد برد اور کرپشن میں ملوث ہے اور مخیر حضرات کے عطیات سے اپنی 'پجارو' اور ذاتی عیاشیوں کا نظام چلا رہا ہے۔ اس نے فنڈز کا بے دریغ غلط استعمال کر کے معصوم طلباء کی حالت زار کر دی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ شخص آج خود کو ادارے کا 'چیئرمین' کہتا پھرتا ہے۔ ادارہ اس کے لیے محض مال بٹورنے کا ایک ذریعہ بن کر رہ گیا ہے۔
🤢 ناقص کھانا اور طلباء کی صحت سے کھلواڑ: دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو اس قدر گندا اور غیر معیاری کھانا دیا جا رہا ہے کہ وہ اسے کھا کر بیمار پڑ رہے ہیں۔ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ سکیورٹی انچارج کو بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے خود ریڑھی لگانی پڑی تاکہ بچے کچھ کھا سکیں۔
⚖️ دین پڑھنے والے طلبا کے ساتھ دوہرا معیار: ایک طرف دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو بنیادی سہولیات اور پیٹ بھر کھانا تک میسر نہیں، تو دوسری جانب دینی مدرسے کو ختم کر کے اسے کو-ایجوکیشن (مخلوط) کالج کی شکل دی جا رہی ہے۔ کالج کے کمروں میں اے سی اور پرآسائش سہولیات پر پیسہ پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، جبکہ غریب طلباء خوار ہو رہے ہیں۔
📚 اساتذہ کی محنت ضائع: طلباء خود اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ محترم حافظ یحییٰ حامدی صاحب پڑھائی کے معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے اور ان کی تعلیمی محنت شاندار ہے۔ لیکن مطیع الرحمان کی بدترین انتظامیہ اور کرپشن کی وجہ سے بچے دلبرداشتہ ہو کر ادارہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
⚖️ ہمارا مطالبہ:
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امام بخاری یونیورسٹی کو یرغمال بنانے، طلباء کے حقوق غصب کرنے اور عطیات کے مبینہ غلط استعمال پر مطیع الرحمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور اور یونیورسٹی سے بے دخل کیا جائے اور اس غلیظ کام سے روکا جائے۔

🚨 صدائے حق (Sada-e-Haq)عدالتی ثبوت کے ساتھ بڑی خبر! 🚨(عدالتی آرڈر کے اصل صفحات کی تصویر ساتھ منسلک ہے)خود کو "Islamic Bo...
16/09/2026

🚨 صدائے حق (Sada-e-Haq)عدالتی ثبوت کے ساتھ بڑی خبر! 🚨
(عدالتی آرڈر کے اصل صفحات کی تصویر ساتھ منسلک ہے)
خود کو "Islamic Board of Trust" کا تاحیات چیئرمین اور وائس چانسلر ظاہر کرنے والے مطیع الرحمٰن کا دعویٰ سول کورٹ سیالکوٹ میں بے نقاب ہو گیا۔
محترم جناب نجم الثاقب صاحب (سول جج، سیالکوٹ) نے مطیع الرحمٰن کی حکمِ امتناعی (Stay Order) کی درخواست مکمل طور پر مسترد کر دی ہے۔
📄 عدالتی فیصلے کے اہم نکات:
1️⃣ کوئی ثبوت نہیں: مطیع الرحمٰن سال 2010ء کے بعد کا ایسا کوئی ایک بھی مستند قانونی ثبوت پیش نہیں کر سکا جس سے اس کا چیئرمین ہونا ثابت ہو۔
2️⃣ کوئی سرکاری حکم نہیں: رجسٹرار یا متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے مطیع الرحمٰن کے حق میں کوئی فیصلہ موجود نہیں۔
3️⃣ اسٹے آرڈر خارج: عدالت نے قرار دیا کہ مدعی کے پاس Stay Order حاصل کرنے کا کوئی قانونی جواز ہی نہیں، لہٰذا درخواست رد کی جاتی ہے۔
⚖️ صدائے حق ہمیشہ کامل ثبوت کے ساتھ بات کرتا ہے!
محترم مولانا یحییٰ حامدی صاحب اور حافظ عمر باجوہ صاحب پر جھوٹے الزامات لگانے والے کا فریب عدالتی فیصلے سے واضح ہو چکا ہے۔ اصل فیصلہ آپ منسلک تصاویر میں خود دیکھ سکتے ہیں۔
سچائی کا پیغام عام کرنے کے لیے اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں!
جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا

#انصاف

🚨 ڈی سی آفس میں مطیع الرحمان کی سازش بری طرح ناکام! حق و سچ کی ایک اور شاندار فتح 🚨 📅 تاریخ: 14 ستمبر 2026آج ڈی سی آفس م...
14/09/2026

🚨 ڈی سی آفس میں مطیع الرحمان کی سازش بری طرح ناکام! حق و سچ کی ایک اور شاندار فتح 🚨
📅 تاریخ: 14 ستمبر 2026
آج ڈی سی آفس میں امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا، جسے مطیع الرحمان نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوایا تھا۔ اس اجلاس کا واحد مقصد یہ تھا کہ ملی بھگت اور محکموں کو گمراہ کر کے شیخ الحدیث حافظ محمد یحییٰ حامدی صاحب اور حافظ عمر باجوہ صاحب کی رجسٹریشن کو "دو نمبر" ثابت کیا جائے اور اپنے حق میں کوئی جعلی لیٹر جاری کروا لیا جائے۔ لیکن اللہ کے فضل سے اس کی یہ دو نمبری اور سازش سب کے سامنے کھل کر بے نقاب ہو گئی!
🏃‍♂️ میدان سے فرار — مطیع الرحمان کی پرانی عادت:
حسبِ روایت، مطیع الرحمان آج بھی اجلاس کا سامنا کرنے کی ہمت نہ کر سکا اور خود چھپ کر بیٹھ گیا۔ اس کی جگہ اس کے بھیجے گئے نمائندے طارق معراج، عمر عرف رانا سونو، سکندر اقبال اور جاوید اقبال بخاری بڑی خوش فہمی میں اجلاس میں آئے تھے کہ شاید آج فیصلہ ان کے حق میں ہو جائے گا۔
⚖️ حقائق کا جائزہ اور فیصلہ:
دوسری جانب اسلامک بورڈ آف ٹرسٹیز کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری عبدالرزاق چوہان صاحب، حافظ یحییٰ حامدی صاحب اور حافظ عمر باجوہ صاحب نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ جب امن کمیٹی نے سارا معاملہ سنا اور اصل کاغذات کا بغور جائزہ لیا، تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔ یہ ثابت ہو گیا کہ حافظ یحییٰ حامدی صاحب اور حافظ عمر باجوہ صاحب کی رجسٹریشن بالکل ایک نمبر، سو فیصد درست اور قانونی ہے۔
⚠️ جعلی چانسلر کی حقیقت:
کمیٹی کے سامنے یہ حقیقت بھی آشکار ہو گئی کہ مطیع الرحمان، جو خود کو کبھی چانسلر، کبھی وائس چانسلر اور کبھی چیئرمین کہتا پھرتا ہے، اس کا تو ٹرسٹ بورڈ میں سرے سے کوئی نام ہی نہیں ہے! اسے تو کئی سال قبل کرپشن کی بنیاد پر ٹرسٹ بورڈ سے ہی ہمیشہ کے لیے فارغ کیا جا چکا ہے۔
اس کے بعد صلح کیلے 7 دن کا ٹائم مقرر کیا گیا
🛑 عوام کے لیے لمحہ فکریہ:
یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والی صلح کی میٹنگز میں یہ طے پایا تھا کہ "جس کی کرپشن اور دو نمبری ثابت ہو گئی، وہ ہمیشہ کے لیے یونیورسٹی سے فارغ ہو جائے گا"۔ آج کے اجلاس اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد مطیع الرحمان کی دو نمبری ثابت ہو چکی ہے اور وہ اسی ڈر سے ہمیشہ حقائق کا سامنا کرنے سے بھاگتا ہے۔
سچائی اب سب کے سامنے ہے، حق ہمیشہ غالب رہتا ہے اور سازشیں آخرکار ناکام ہو جاتی ہیں! اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لوگ اصل حقیقت جان سکیں۔

ٰ_حامدی #وائرل

13/09/2026

🚨 مطیع الرحمان کی اصلیت بے نقاب — اسلامک بورڈ آف ٹرسٹیز اور شیخ یحییٰ حامدی صاحب کا مطیع الرحمان سے تنازعہ اور مطیع الرحمان کی وعدہ خلافی اور دو نمبری! 🚨
اس پوسٹ کے ساتھ منسلک آڈیو ریکارڈنگ 🎧 میں ایک انتہائی اہم معاملے کی حقیقت واضح طور پر سنی جا سکتی ہے، جس نے مطیع الرحمان کے چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے۔ اس آڈیو میں آپ مولوی شکور صاحب کی وہ گفتگو بھی واضح طور پر سن سکتے ہیں جو وہ حافظ مطیع الرحمان کے حق میں کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود مطیع الرحمان نے کیسا صلہ دیا، یہ اب سب کے سامنے ہے۔
⚖️ اصل معاملہ اور ثالثی کا فیصلہ کیا تھا؟
اسلامک بورڈ آف ٹرسٹیز اور مطیع الرحمان کے درمیان جاری معاملات کو حل کرنے کے لیے مطیع الرحمان اور مولوی شکور صاحب نے چند معزز ساتھیوں کو باقاعدہ ثالث (منصف) مقرر کیا تھا۔ اس بیٹھک میں یہ دو ٹوک فیصلہ طے پایا تھا کہ:
👉 اگر مطیع الرحمان پر کرپشن ثابت ہو گئی: تو وہ ہمیشہ کے لیے یونیورسٹی سے بے دخل ہو جائے گا۔
👉 اگر ٹرسٹ بورڈ کا اس کے خلاف کوئی غلط کام ثابت ہوا: تو ٹرسٹ بورڈ ہمیشہ کے لیے فارغ ہو جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد، ٹرسٹ بورڈ نے اپنی سچائی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے اگلے ہی دن اپنا اسٹامپ پیپر مقرر کردہ ثالثین کے حوالے کر دیا۔
لیکن دوسری طرف، مطیع الرحمان پچھلے 12 دن سے مسلسل حیلے بہانے اور دو نمبری کر رہا ہے۔ جس فیصلے کے لیے مطیع الرحمان اور مولوی شکور صاحب نے ان ثالثین کو مقرر کیا تھا، اب وہ اسی سے مکر رہا ہے اور بہانے بنا کر صرف وقت گزاری کر رہا ہے۔
⚠️ سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مطیع الرحمان نے اپنوں کے ساتھ ہی دو نمبری کی۔ مولوی شکور صاحب، جنہوں نے ہر موڑ پر اس کی مدد کی اور جیسا کہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ مطیع الرحمان کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، لیکن مطیع الرحمان نے ان کی بات کی بھی کوئی اہمیت نہ رکھی۔
اور تو اور، وہ انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ شیخ الحدیث حافظ محمد یحییٰ باجوہ (حامدی) حفظہ اللہ اور پورے ٹرسٹ بورڈ کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے۔
🔊 عوام سے گزارش:
یہ ریکارڈنگ سنیں تاکہ آپ کو بخوبی اندازہ ہو سکے کہ سچائی کس کے ساتھ ہے، کون اپنوں کی حمایت کر رہا ہے، اور صلح کے نام پر کون مکاری کر رہا ہے۔ حقائق اب سب کے سامنے ہیں!

الحمدللہ! حق کی بات دلیل کے ساتھ پیش کی گئی اور حق کی آواز بلند ہوئی۔محترم شیخ یحییٰ عارفی صاحب کو کامیاب مناظرے پر صدائ...
31/08/2026

الحمدللہ! حق کی بات دلیل کے ساتھ پیش کی گئی اور حق کی آواز بلند ہوئی۔

محترم شیخ یحییٰ عارفی صاحب کو کامیاب مناظرے پر صدائے حق کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🌹

اللہ تعالیٰ شیخ صاحب کو قرآن و سنت کی دعوت اور دفاعِ حق کے میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور حق بات کہنے کی توفیق و استقامت نصیب فرمائے۔ آمین 🤲

— صدائے حق | Sada-e-Haq

#مناظرہ #مبارکباد

31/08/2026

🚨 صدائے حق 📺 | خصوصی تحقیقی رپورٹ 🚨
امام بخاری یونیورسٹی: 2021 کی سازشیں، پولیس گردی اور حقائق کا پردہ چاک!
صدائے حق کی تحقیقاتی ٹیم نے تمام تر سرکاری دستاویزات، انکوائری رپورٹوں اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کی ہے:
2021 کی سازشیں اور مرکزی کردار 🛑
حافظ یحییٰ حامدی صاحب کے خلاف سازشوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے۔ 2021 میں حافظ مطیع الرحمن کی شہ پر سعود الرحمان اور اسامہ علوی نے مل کر مختلف قسم کی سازشوں کا جال بُنا:
جھوٹے مقدمات و درخواستیں: مختلف محکموں اور تھانوں میں حافظ یحییٰ حامدی صاحب کے خلاف جھوٹی رپورٹیں اور من گھڑت درخواستیں جمع کروائی گئیں۔
مختلف محکموں کی پولیس کے ذریعے بلیک میلنگ: انہیں ہراساں اور خوفزدہ کرنے کے لیے ان کے گھر کے پاس مختلف محکموں کی پولیس کی بھاری نفری لائی گئی (جیسا کہ نیچے منسلک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے)۔
لیکن تمام تر سازشوں کے باوجود، حافظ یحییٰ حامدی صاحب کے پاس محترم ساجد میر صاحب کا اصل معاہدہ اور سچے ثبوت موجود تھے، جس کی بنا پر مخالفین کو ہر محاذ پر بدترین شکست ہوئی۔
محترم پروفیسر ساجد میرؒ کی رحلت سے ناجائز فائدہ 🎭
اس وقت حافظ مطیع الرحمن اور اس کے ساتھیوں نے زیادہ شور اس لیے نہیں مچایا کیونکہ یونیورسٹی کے چانسلر محترم پروفیسر ساجد میر صاحب بقیدِ حیات تھے اور وہ حافظ مطیع الرحمن کی حقیقت اور کرپشن کو خوب جانتے تھے۔ لیکن محترم پروفیسر ساجد میر صاحب کی رحلت کے بعد انہوں نے ان کی وفات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ظلم و ستم کا سلسلہ مزید تیز کر دیا:
گھر پر حملہ و بے حرمتی: کرائے کے غنڈوں کے ذریعے حافظ یحییٰ حامدی صاحب کے گھر پر حملہ کروایا گیا، خواتین و بچوں کو ہراساں کیا گیا اور گھر میں موجود لائبریری میں مقدس کتب اور قرآن مجید کی شدید بے حرمتی کی گئی۔
مزید جھوٹے کیس: مختلف محکموں اور تھانوں میں چوری اور جعلی کاغذات کے الزمات لگائے گئے، مگر ڈی ایس پی لیول کی انکوائریوں میں تمام دستاویزات اصلی ثابت ہوئے اور حافظ یحییٰ حامدی صاحب ہر جگہ سچے اور سرخرو ثابت ہوئے۔
قوم کے سامنے ایک اہم سوال 🤔
صدائے حق قوم کے سامنے یہ بنیادی سوال رکھتا ہے کہ جو شخص (حافظ مطیع الرحمن) ماضی میں محض ایک سائیکل پر گھومتا تھا اور 4 مرلے کے مکان میں رہتا تھا، اس کے پاس آج کروڑوں روپے کی جائیدادیں کہاں سے آ گئیں؟ اس کرپشن اور فنڈز میں خیانت کا جواب قوم کو دینا پڑے گا!
حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا! صدائے حق پیج کو فالو کریں اور اس سچائی کو آگے شیئر کریں! 📲🔄
(👇 نیچے منسلک تصویر 2021 میں حافظ یحییٰ حامدی کے گھر کے پاس لائی گئی مختلف محکموں کی پولیس نفری کی ہے)

Address

Sialkot
Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صدائے حق ؟ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share