DigiNexa Marketing

DigiNexa Marketing DigiNexa Marketing Helps Your brand Shine Online Smart strategies, and real Engagements

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے ایڈز کیوں رزلٹ نہیں دیتے آپ دن رات محنت سے پوسٹس بناتے ہیں تصویریں ڈیزائن کرتے ہیں کیپشن...
02/11/2025

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے ایڈز کیوں رزلٹ نہیں دیتے آپ دن رات محنت سے پوسٹس بناتے ہیں تصویریں ڈیزائن کرتے ہیں کیپشن لکھتے ہیں اور پھر بس ایک بٹن دباکر پوسٹ کو بوسٹ کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب ایڈ چل گیا لیکن کچھ دن بعد جب آپ دیکھتے ہیں تو بس چند لائکس کچھ ویوز اور شاید چند کمنٹس ہوتے ہیں سیلز کہیں نظر نہیں آتیں میں نے یہ غلطی بہت سے بزنس اونرز میں دیکھی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ بوسٹ پوسٹ ہی ایڈ ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بوسٹ پوسٹ اور ایڈ مینیجر کے درمیان وہی فرق ہے جو شور اور حکمت میں ہوتا ہے بوسٹ پوسٹ بس شور مچاتی ہے آپ کی پوسٹ زیادہ لوگوں تک تو پہنچ جاتی ہے مگر آپ کو یہ نہیں پتا چلتا کہ کون دلچسپی لے رہا ہے کون کلک کر رہا ہے اور کون چیز خرید رہا ہے نہ پراپر ٹارگٹنگ ہوتی ہے نہ پراپر ٹریکنگ نہ رزلٹ سمجھ آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر بزنس اونرز بوسٹ پر پیسے ضائع کرتے ہیں مگر کچھ حاصل نہیں کر پاتے اگر آپ واقعی اپنا بزنس بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو ایڈ مینیجر پر آنا ہوگا یہ وہ جگہ ہے جہاں سے اصل مارکیٹنگ شروع ہوتی ہے یہاں آپ اپنے بزنس کو سمجھ کر حکمت عملی سے ایڈز چلاتے ہیں آپ اپنی آڈینس خود چنتے ہیں ایج لوکیشن انٹرسٹ بیہیویئر سب کچھ آپ کے کنٹرول میں ہوتا ہے آپ یہ طے کرتے ہیں کہ ایڈ کہاں چلے فیس بک فیڈ ریلز سٹوریز یا میسنجر میں اور پھر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کون کلک کر رہا ہے کون انٹرسٹ شو کر رہا ہے اور کہاں سے آپ کو سیلز آ رہی ہیں یہی فرق ہے ایک عام بزنس اونر اور ایک اسمارٹ مارکیٹر میں بوسٹ پوسٹ صرف دکھاوا کرتی ہے جبکہ ایڈ مینیجر اصل نتیجہ لاتا ہے بوسٹ وقتی شو دیتا ہے مگر ایڈ مینیجر لمبے عرصے کی گروتھ بناتا ہے یاد رکھیں بزنس وہی کامیاب ہوتا ہے جو ڈیٹا کو سمجھ کر فیصلہ لیتا ہے نہ کہ بس جذبات میں بٹن دبا دے تو اگر آپ سچ میں اپنا بزنس اگلے لیول پر لے جانا چاہتے ہیں تو بوسٹ بند کریں اور اسمارٹ اسٹریٹیجی اپنائیں اب وقت آ گیا ہے کہ آپ شور نہیں بلکہ رزلٹ پر فوکس کریں کمنٹ میں بتائیں آپ اب تک بوسٹ پوسٹ استعمال کر رہے ہیں یا ایڈ مینیجر اگر یہ بات فائدہ مند لگی تو فالو کریں شیئر کریں تاکہ باقی بزنس اونرز بھی سیکھ سکیں کہ کامیاب ایڈ چلانے کا اصل راز کیا ہے

Maria Batool Social Media Marketing Experts





السلام علیکم مارکیٹرز امید ہے آپ سب خیریت سے ہیں مجھے خوشی ہے کہ آپ سب میرے ساتھ اس لرننگ جرنی میں ہیں جہاں میں آپ کو فی...
29/08/2025

السلام علیکم مارکیٹرز امید ہے آپ سب خیریت سے ہیں مجھے خوشی ہے کہ آپ سب میرے ساتھ اس لرننگ جرنی میں ہیں جہاں میں آپ کو فیس بک ایڈز کے بارے میں آسان اور پروفیشنل طریقے سے گائیڈ کر رہی ہوں۔ یہ پوسٹ ہمارے Facebook Ads سیریز کا نواں لیکچر ہے اور آج ہم ایک بہت اہم فیچر پر بات کریں گے جس کا نام ہے Creative Hub

کریئیٹو ہب ایک ایسا فیچر ہے جس کی مدد سے آپ اپنی ایڈ کا ڈیزائن، کاپی، ویڈیوز، امیجز، ہیڈنگز اور ڈسکرپشن پہلے سے بنا کر محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو ہر بار نیا کیمپیئن بناتے وقت دوبارہ سب کچھ لکھنے یا اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اکثر ہمارے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ ہم ایک زبردست ایڈ کاپی بنا لیتے ہیں لیکن جب دوبارہ استعمال کرنی ہو تو بار بار کاپی پیسٹ اور لنکس ڈالنے کی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اسی مشکل کو آسان کرنے کے لیے Facebook نے Creative Hub کا فیچر دیا ہے

اگر آپ اپنے ایڈ اکاؤنٹ میں کوئی ایڈ کاپی بنا کر رکھ لیتے ہیں تو وہ کسی بھی وقت، کسی بھی کیمپیئن میں استعمال ہو سکتی ہےچاہے نیا ہو یا پرانا۔ اس سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ بار بار ڈیزائننگ کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

اب سوال یہ ہے کہ Creative Hub تک رسائی کیسے حاصل کریں؟ اس کے لیے سب سے پہلے آپ اپنے Ads Manager پر جائیں۔ وہاں بائیں جانب آپ کو Creative Hub کا آپشن ملے گا۔ جیسے ہی آپ اس پر کلک کریں گے، ایک نیا ڈیش بورڈ کھل جائے گا جہاں آپ اپنی ایڈز کے Mockups بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ پہلی بار استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو Create Mockup کا بٹن نظر آئے گا، جہاں سے آپ اپنی پہلی ایڈ کاپی بنا سکتے ہیں۔

جب آپ نیا Mockup بناتے ہیں تو سب سے پہلے اسے ایک نام دیں، مثال کے طور پر Video Ad یا Carousel Ad اس کے بعد اپنا Facebook اور Instagram پیج سلیکٹ کریں تاکہ آپ کی ایڈ انہی پیجز کے ساتھ لنک ہو سکے پھر یہ فیصلہ کریں کہ آپ Single Image/Video استعمال کریں گے یا Carousel۔ اگر آپ ویڈیو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو نئی ویڈیو اپلوڈ کریں یا پھر پیج پر موجود ویڈیوز میں سے کوئی منتخب کر لیں۔

یہاں ایک بات بہت ضروری ہے کہ آپ ہمیشہ اپنی ویڈیوز کا سائز (Aspect Ratio) صحیح رکھیں۔ کیونکہ مختلف پلیسمنٹس جیسے کہ Feed، Reels اور Stories کے لیے مختلف ریشو ریکوائرمنٹ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر Feed کے لیے 1:1 اور Reels یا Stories کے لیے 9:16 کا ریشو ہونا چاہیے۔ اگر یہ ریشو درست نہ ہو تو ایڈ اچھے طریقے سے نظر نہیں آتی اور آڈینس اسے نظر انداز کر دیتی ہے۔

اب آتے ہیں ایڈ کاپی پر، جو ہر کامیاب ایڈ کی جان ہوتی ہے۔ اس میں Primary Text، Headline اور Description آتا ہے۔ یہ ہمیشہ Eye-Catching اور Engaging ہونا چاہیے تاکہ آڈینس فوراً آپ کی ایڈ سے کنیکٹ ہو سکے۔ اس کے لیے ایک بہترین ٹول ہے Facebook Ad Library۔ یہاں جا کر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دوسرے بزنس اپنے ایڈز میں کس طرح کی Headlines اور Text استعمال کر رہے ہیں، اور اسی سے انسپیریشن لے کر آپ اپنی ایڈز مزید بہتر بنا سکتے ہیں

جب آپ اپنی ایڈ کا Mockup بنا کر سیو کر لیں گے تو اسے کیمپیئن میں یوز کرنا بہت آسان ہے بس Ads Manager میں جائیں کیمپیئن کھولیں اور Ad Setup پر کلک کریں وہاں آپ کو Use Creative Hub Mockup کا آپشن ملے گا۔ اس پر کلک کریں اور اپنا بنایا ہوا Mockup سلیکٹ کریں۔ ایک کلک میں وہی ایڈ کوپی آپ کے کیمپیئن میں اپلائی ہو جائے گی

کچھ ضروری پوائنٹس یاد رکھیں۔ Mockup بناتے وقت Show in Ads Manager کا آپشن لازمی آن کریں تاکہ وہ Ads Manager میں نظر آئے۔ ہمیشہ Strong اور Engaging Text لکھیں تاکہ ایڈز ریزلٹ دیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ Facebook کی گائیڈلائنز کو فالو کریں، ورنہ ایڈ Reject ہو سکتی ہے یا Ads Account Disable ہونے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔

آخر میں، دوستو، Creative Hub ایک زبردست فیچر ہے جو نہ صرف آپ کا وقت بچاتا ہے بلکہ آپ کے Ads کو زیادہ پروفیشنل اور Reusable بھی بنا دیتا ہے۔ میری کوشش ہے کہ یہ سیریز آپ سب کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں ماسٹر کرنے میں مدد دے۔ اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو تو براہ کرم اسے Like اور Share کریں تاکہ زیادہ لوگ اس نالج سے فائدہ اٹھا سکیں

اور ہاں، اگر آپ Ads Manager کے سارے فیچرز پر مکمل گائیڈ چاہتے ہیں تو کمنٹس میں ضرور بتائیں جیسے ہی اس پوسٹ پر کم از کم 200 Likes آتے ہیں، میں آپ کے لیے Ads Manager کے تمام آپشنز پر ایک الگ اور ڈیٹیلڈ پوسٹ لکھوں گی

Maria Batool Social Media Marketing Expert











اسلام وعلیکم مارکیٹرز امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گےآج کی پوسٹ میں ہم بات کریں گے کہ آپ ٹریفک کیمپین کس طرح سیٹ اپ کر سکت...
28/08/2025

اسلام وعلیکم مارکیٹرز امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے

آج کی پوسٹ میں ہم بات کریں گے کہ آپ ٹریفک کیمپین کس طرح سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ یہ پوسٹ انفارمیٹیو ہے اور ہماری Facebook Ads Master سیریز کا حصہ ہے۔ اس سیریز میں ہم ایک ایک کانسیپٹ کو ڈیٹیل میں کور کر رہے ہیں تاکہ آپ کو Facebook Ads پروفیشنل لیول پر سیکھنے میں آسانی ہو

بہت سے لوگ ٹریفک کیمپین کے بارے میں کنفیوز رہتے ہیں کہ یہ کب چلانا چاہیے اور اس کا صحیح مقصد کیا ہے۔ ٹریفک کیمپین اس وقت ضروری ہے جب آپ اپنی ویب سائٹ پر وزٹرز لانا چاہتے ہیں یا زیادہ لنک کلکس چاہیے ہوتے ہیں یا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کے Instagram یا Facebook پیج پر آئیں۔ اگر آپ نے WhatsApp کو کنیکٹ کیا ہے تو یہ کیمپین اس کے لیے بھی بہترین ہے تاکہ لوگ براہ راست آپ سے انکوائری کر سکیں یا کال کر سکیں۔

اب آتے ہیں سیٹ اپ پر۔ سب سے پہلے Ads Manager اوپن کریں اور Create پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو Objectives ملیں گے اور آپ کو Traffic Campaign سلیکٹ کرنا ہوگا۔

کیمپین کا نام ہمیشہ پروفیشنل رکھیں تاکہ بعد میں ایزی ٹریکنگ ہو۔ مثال کے طور پر برانڈ کا نام پھر کیمپین ٹائپ اور پھر تاریخ۔ جیسے DCA Traffic Campaign 7 April 2025 Budget Strategy کے لیے آپ کے پاس دو آپشن ہیں۔ Ad Set Budget یا Campaign Budget پروفیشنل مارکیٹرز زیادہ تر Campaign Budget کو prefer کرتے ہیں کیونکہ Facebook خود فیصلہ کرتا ہے کہ کون سا Ad Set زیادہ بہتر پرفارم کر رہا ہے اور بجٹ وہاں allocate کرتا ہے اس طرح رزلٹس بہتر آتے ہیں۔ ہم روزانہ کا بجٹ دو ہزار روپے رکھ کر ٹیسٹ کریں گے

اب سب سے اہم حصہ ہے Audience Targeting اگر آپ پورے انڈیا کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے آپ مخصوص ریاستوں یا شہروں کو سلیکٹ کریں جیسے مہاراشٹر یا اتر پردیش ایج گروپ 18 سے 35 سال زیادہ پرفارم کرتا ہے کیونکہ یہ لوگ سیکھنے اور بڑھنے پر زیادہ فوکسڈ ہوتے ہیں سب جینڈر کو شامل کریں اور Interests جیسے Computer Field Website Design WordPress یا Ecommerce کو لازمی ایڈ کریں Detailed Targeting سے آپ مزید refine کر سکتے ہیں تاکہ ایڈ صرف انہی لوگوں کو دکھے جو واقعی دلچسپی رکھتے ہیں Placement میں Manual Placement بہتر ہے۔ اس میں صرف وہی پلیٹ فارمز رکھیں جہاں زیادہ انگیجمنٹ آتی ہے جیسے Facebook Feed Instagram Feed Facebook Reels Instagram Reels اور Stories Messenger اور Audience Network زیادہ فائدہ مند نہیں رہتے اس لیے انہیں remove کریں

اب آتا ہے Creative حصہ آپ کو دو فارمیٹس پر فوکس کرنا چاہیے Image Ad اور Video Ad۔ ویڈیو یا ریل ہمیشہ 9:16 فارمیٹ میں 30 سے 60 سیکنڈ کے درمیان رکھیں Ad Copy میں Primary Text Headline اور Description کا پروفیشنل استعمال کریں تاکہ ایڈ زیادہ اٹریکٹیو لگے

یہ پورا پروسیس ہے جس سے آپ ایک کامیاب Traffic Campaign سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی سوال ہو تو کمنٹس میں ضرور پوچھیں یہ پوسٹ ہماری سیریز کا حصہ ہے اس لیے مزید ٹپس اور سٹریٹیجیز بھی آتی رہیں گی۔

اگر پوسٹ اچھی لگی تو لائک اور شیئر کریں اور اپنے دوستوں تک بھی پہنچائیں تاکہ وہ بھی سیکھ سکیں

Maria Batool Social Media Marketing Expert









فیس بک ایڈز میں کامیابی کا مکمل سفر  وہ راز جو ہر بزنس کو جاننا چاہیے آپ نے کبھی سوچا ہے کہ فیس بک پر ہزاروں اشتہارات چل...
27/08/2025

فیس بک ایڈز میں کامیابی کا مکمل سفر وہ راز جو ہر بزنس کو جاننا چاہیے

آپ نے کبھی سوچا ہے کہ فیس بک پر ہزاروں اشتہارات چلتے ہیں لیکن صرف چند ہی ایسے ہوتے ہیں جو واقعی دل جیت لیتے ہیں اور سیلز لے آتے ہیں باقی زیادہ تر اشتہارات بجٹ جلا کر خاموش ہو جاتے ہیں فرق کہاں پر ہوتا ہے فرق صرف سسٹم اور سمجھ میں ہوتا ہے

دیکھیں فیس بک ایک عام پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک آکشن ہاؤس کی طرح ہے یہاں آپ کا اشتہار اسی وقت جیتتا ہے جب وہ مخصوص اصول پورے کرتا ہے جیتنے کا مطلب ہے آپ کا اشتہار پہلے دکھے اور کم خرچ میں زیادہ لوگوں تک پہنچے لیکن اس ونر بریکیٹ میں جانا اتنا آسان نہیں کیونکہ یہاں تین بڑے گارڈ کھڑے ہیں آپ کی بولی Bid آپ کی آڈینس سے ریلیونسی اور آپ کے ایڈ کی کوالٹی

اب آئیے اس کوالٹی کی گہرائی میں جاتے ہیں کیونکہ یہی اصل کھیل بدلتی ہے کوالٹی کے تین ستون ہیں

کوالٹی رینکنگ کیا آپ کا ایڈ ویلیو دیتا ہے یا بس شور مچاتا ہے

انگیجمنٹ ریٹ لوگ آپ کے ایڈ کو دیکھ کر رک رہے ہیں یا اسکرول کر کے آگے بڑھ رہے ہیں

کنورژن ریٹ جو دلچسپی لے رہا ہے کیا وہ آخرکار خرید بھی رہا ہے

جب یہ تینوں مضبوط ہوتے ہیں تو بجٹ آدھا بھی لگائیں تو نتیجہ دگنا ملتا ہے

لیکن زیادہ تر بزنس یہاں پر پھنس جاتے ہیں کوالٹی رینکنگ کیوں گرتی ہے کیونکہ ایڈ کاپی کمزور گرامر میں غلطیاں کریئیٹو دھندلا یا عام سا یا پھر آڈینس سے غیر متعلقہ مواد نتیجہ لوگ اشتہار چھپا دیتے ہیں سائٹ کھول کر فوراً واپس چلے جاتے ہیں اور فیس بک سمجھ جاتا ہے کہ یہ ایڈ کم معیار کا ہے

پھر آتا ہے انگیجمنٹ ریٹ جو زیادہ تر اس وقت گرتا ہے جب آپ غلط آڈینس کو ٹارگٹ کرتے ہیں یا بورنگ کانٹینٹ دیتے ہیں اگر کال ٹو ایکشن دھندلا یا اوور سیلز ہو تو لوگ شک میں پڑ جاتے ہیں اور ایڈ کو نظرانداز کر دیتے ہیں

کنورژن ریٹ کا درد الگ ہے ہو سکتا ہے کہ لوگ آپ کا ایڈ پسند کریں لیکن لینڈنگ پیج اتنا سست ہو کہ وہ خریدنے سے پہلے ہی چلے جائیں یا قیمت مارکیٹ سے زیادہ ہو یا چیک آؤٹ پروسس اتنا لمبا کہ وہ ہار مان لیں اور ہاں موبائل پر آپ کی سائٹ اچھی نہ چلے تو آدھی آڈینس تو ویسے ہی ضائع

حل یہ ایک بار کا کام نہیں بلکہ مسلسل محنت ہے

ایڈ کاپی صاف اور سیدھی رکھیں کریئیٹو ہائی کوالٹی کا ہو

آڈینس کو تنگ کریں تاکہ صرف وہ لوگ دیکھیں جو واقعی دلچسپی رکھتے ہیں

نیگیٹو فیڈبیک کا پروفیشنل جواب دیں اور سائٹ کا یوزر ایکسپیرینس اتنا ہموار ہو کہ لوگ خوش ہو کر واپس آئیں

لینڈنگ پیج تیز موبائل فرینڈلی اور آسان ہو اور چیک آؤٹ کا سفر چند کلکس کا ہو

قیمت یا تو مقابلے کے مطابق ہو یا پھر ویلیو اتنی شاندار ہو کہ لوگ قیمت بھول جائیں

اور یاد رکھیں فیس بک ایڈز ایک دوڑ نہیں بلکہ ایک میراتھون ہے مستقل A/B ٹیسٹنگ کریں میٹرکس پر نظر رکھیں کریئیٹو بدلتے رہیں اور آڈینس کی پلس پر ہاتھ رکھیں یہی وہ فارمولہ ہے جو بجٹ کو خرچ نہیں بلکہ انویسٹمنٹ میں بدلتا ہے

آج سے شروعات کریں کیونکہ ہر وہ دن جس میں آپ اپنے ایڈ کو بہتر نہیں بنا رہے آپ کا بجٹ خاموشی سے ضائع ہو رہا ہے

Maria Batool Social Media Marketing Expert


آپ کے ایڈ کا سب سے طاقتور حصہ Creative ہوتا ہے، یہی فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کی کمپین کامیاب ہوگی یا نہیں آئیے آج کے ساتویں ل...
26/08/2025

آپ کے ایڈ کا سب سے طاقتور حصہ Creative ہوتا ہے، یہی فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کی کمپین کامیاب ہوگی یا نہیں آئیے آج کے ساتویں لیکچر میں سیکھتے ہیں کہ اسے درست طریقے سے کیسے ڈیزائن کیا جائے

یہ پوسٹ ہمارے فیس بک ایڈز کورس کے ساتویں لیکچر کا حصہ ہے اس کورس میں ہم مرحلہ وار سیکھ رہے ہیں کہ کامیاب ایڈ کمپین بنانے کے لیے کون سے فیچرز اور آپشنز استعمال کیے جاتے ہیں آج کی پوسٹ میں ہم بات کریں گے Ad Creative کے بارے میں Ad Creative چاہے تصویر میں ہو کراوزل میں ہو یا ویڈیو میں ہو اس کا نام اسی حساب سے رکھا جاتا ہے۔ اگر ویڈیو ہے تو وہاں Video لکھنا ہوگا

اس کے بعد آتا ہے Partnership Ad کا آپشن اگر آپ پارٹنرشپ میں اشتہار چلانا چاہتے ہیں تو اسے ایکٹیویٹ کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ بزنس کو بھی سلیکٹ کرنا ضروری ہوتا ہے یہ فیچر اشتہار کے ہیڈر میں دونوں برانڈز کی شناخت ایک ساتھ دکھاتا ہے

یہاں Enter Ad Code اور Post Info کے آپشنز بھی دستیاب ہوتے ہیں یہ انفرادی (Individual) سیکشن ہے جہاں آپ اپنی شناخت سلیکٹ کرتے ہیں، چاہے وہ فیس بک پیج ہو یا کنیکٹڈ پیج آپ چاہیں تو نیا پیج اپلوڈ کر سکتے ہیں یا موجودہ پوسٹ استعمال کر سکتے ہیں

اس کے بعد آتا ہے Creative Source۔ یہاں ہم عام طور پر Manual Upload کرتے ہیں یعنی اپنی تیار کردہ امیج یا ویڈیو خود اپلوڈ کرتے ہیں۔ پھر آتا ہے Format کا انتخاب

Single Image یا Video

Carousel

Collection

اور Collection زیادہ تر ای-کامرس پروڈکٹس کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ Flexible فارمیٹ میں Meta خود فیصلہ کرتا ہے کہ کون سا ہیڈ لائن یا امیج کس آڈینس کو دکھائی جائے لیکن چونکہ اس میں فل کنٹرول Meta کے پاس ہوتا ہےاس لیے زیادہ تر مارکیٹرز Single Image یا Video استعمال کرتے ہیں

پھر آتا ہے Setup Creative، جہاں آپ امیج اپلوڈ کرتے ہیں Source URL شامل کرتے ہیں Thumbnail اور Display Label دیتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی ویب سائٹ یا لینڈنگ پیج کا لنک شامل کرتے ہیں

نیچے آپ Text Section فل کرتے ہیں

Primary Text

Headline

Description

Call to Action (CTA)

میڈیا سیکشن میں وہ تمام امیجز نظر آئیں گی جو آپ نے پہلے اپلوڈ کی ہوں اگر آپ Advantage Plus Creative کو ایکٹیویٹ کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ Meta خود فیصلہ کرے گا کہ کون سا ورژن کس آڈینس کے سامنے جانا چاہیے

اس کے بعد آتا ہے Destination کا آپشن یہاں آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ کلک کرنے کے بعد یوزر کہاں جائے گا

Website Link

Instant Form

Messaging App

Call Option

اگر آپ ویب سائٹ ٹریفک چاہتے ہیں تو اپنی ویب سائٹ کا لنک دیں اور ساتھ Display Link اور Call to Action بٹن بھی شامل کریں۔

مزید آپشنز میں Language منتخب کر سکتے ہیںTracking کے ذریعے Meta Pixel استعمال کر کے ویب سائٹ ایونٹس ٹریک کر سکتے ہیں اور آخر میں Parameters کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کہ یوزرز کہاں سے آ رہے ہیں اور کیسے انٹریکٹ کر رہے ہیں

یہ تھا آج کا ساتواں لیکچر جس میں ہم نے Ad Creative کو ڈسکس کیا

آپ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں تاکہ پتا چل سکے کہ آپ کو کس حصے میں مزید وضاحت چاہیے

پوسٹ کو لائک کریں، شیئر کریں اور مزید اپڈیٹس کے لیے پیج کو فالو کرنا نہ بھولیں

Maria Batool Social Media Marketing Expert















السلام علیکم امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے آج کی پوسٹ  بہت خاص ہونے والی ہے کیونکہ اس میں ہم ایڈ کی پوری کمپین کو ڈیٹیل ...
25/08/2025

السلام علیکم امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے آج کی پوسٹ بہت خاص ہونے والی ہے کیونکہ اس میں ہم ایڈ کی پوری کمپین کو ڈیٹیل سے سمجھنے والے ہیں کمپین کے اندر موجود تمام آپشنز کا مکمل اوورویو کریں گے ہر ایک اسٹیپ کو فالو کریں گے اور سیکھیں گے کہ ان کو کب اور کہاں استعمال کرنا چاہیے

ہمارا پریکٹیکل اسٹارٹ ہو چکا ہے اور ہم اسی کمپین کو تیار بھی کرنے والے ہیں اس میں ہم یہ مکمل طور پر سمجھیں گے کہ کمپین میں کیا ہوتا ہے اور اسے کب یوز کیا جاتا ہے اس کے بعد ہم ایڈ سیٹ کے تمام آپشنز دیکھیں گے پھر ایک اوورویو لیں گے اور ساتھ ہی ایڈ کریئیٹیو یعنی ایڈ کاپی کو بھی سمجھیں گے

کمپین کے یہ تینوں اسٹرکچر ہم ڈیٹیل سے پڑھیں گے

1. کمپین

2. ایڈ سیٹ

3. ایڈ کاپی

اس کے بعد ہم ایک نئی کمپین بنائیں گے جس میں ہم ٹریفک کمپین رن کریں گے پوسٹ کو اینڈ تک لازمی پڑھیں کیونکہ آخر میں میں آپ کو قیمتی ٹپس بھی دوں گی جو آپ کی کمپین کو زیادہ مؤثر بنائیں گی

کمپین نیم (Campaign Name)

سب سے پہلے کمپین Name آتا ہے کمپین نیم ہمیشہ آپ کے کمپین آبجیکٹو کے حساب سے ہونا چاہیے پروفیشنل لیول پر کمپین نیم لکھنے کا فارمولہ یہ ہے

سب سے پہلے برانڈ کا نام لکھیں پھر کمپین آبجیکٹو لکھیں اور آخر میں کمپین کریشن کی تاریخ لکھ دیں

مثال کے طور پر میری برانڈ ہے DigiNeXa Marketing تو میں لکھوں گی

برانڈ نیم + آبجیکٹو + تاریخ DigiNeXa Traffic 26 August 2025

اس فارمولے سے آپ کی کمپین منیج کرنا آسان ہو جائے گا

اسپیشل ایڈ کیٹیگری (Special Ad Category)

یہ فیچر اس وقت استعمال ہوتا ہے جب آپ کی کمپین مالیاتی پروڈکٹس اور سروسز روزگار ہاؤسنگ یا سوشل ایشوز اور سیاست سے متعلق ہو اگر آپ کی ایڈ ان میں سے کسی سے متعلق ہے تو لازمی منتخب کریں ورنہ No کر کے آگے بڑھ جائیں یہ فیچر اصل میں یہ ڈکلیئر کرتا ہے کہ آپ کی ایڈ کس قسم کے آڈینس کے لیے ہے تاکہ صحیح لوگوں تک پہنچ سکے

بائینگ ٹائپ (Buying Type)

یہاں دو آپشن ہوتے ہیں

پہلا Auction یعنی نیلامی جس میں آپ خود مینوئلی اپنے آبجیکٹو اور بجٹ سیٹ کرتے ہیں

دوسرا Reservation یعنی ریزرویشن جس میں صرف Awareness اور Engagement جیسے محدود آپشن ملتے ہیں

ہمیشہ Auction سلیکٹ کریں کیونکہ یہی پروفیشنل طریقہ ہے

کمپین اسپینڈنگ لمٹ (Campaign Spending Limit)

یہ فیچر اس وقت استعمال ہوتا ہے جب آپ چاہتے ہیں کہ کمپین ایک مخصوص بجٹ کے بعد خود بخود رک جائے مثال کے طور پر اگر آپ 6000 روپے کی لمٹ لگاتے ہیں تو جیسے ہی 6000 خرچ ہو جائیں گے کمپین رک جائے گی

اب آتا ہے Advantage Campaign Budget (CBO)

اگر آپ اسے آن کر دیتے ہیں تو بجٹ کمپین لیول پر لگے گا نہ کہ ایڈ سیٹ پر مثال کے طور پر اگر آپ نے 800 روپے روزانہ لگائے ہیں اور کمپین میں دو ایڈ سیٹ ہیں تو یہ بجٹ دونوں پر تقسیم ہو جائے گا نوٹ اگر زیادہ ایڈ سیٹس ہوں تو زیادہ بجٹ درکار ہوگا ورنہ رزلٹ کمزور ہو جاتے ہیں

بڈ اسٹریٹیجی (Bid Strategy)

یہاں تین آپشن ہوتے ہیں

پہلا Highest Volume یعنی زیادہ سے زیادہ رزلٹس لینا

دوسرا Cost per Result Goal یعنی ایک خاص لاگت پر رزلٹ لینا

تیسرا Bid Cap یعنی ایک مخصوص زیادہ سے زیادہ بڈ سیٹ کرنا

ابتدائی مرحلے پر زیادہ تر Highest Volume استعمال کیا جاتا ہے باقی آپشنز ایکسپریئنس والے لوگ استعمال کرتے ہیں

بجٹ شیڈولنگ (Budget Scheduling)

یہ فیچر اس وقت استعمال ہوتا ہے جب آپ چاہتے ہیں کہ بجٹ مخصوص دن یا وقت کے حساب سے آٹو ایڈجسٹ ہو مثال کے طور پر روزانہ بجٹ میں اضافہ یا کمی کی جاسکتی ہے

اور اب باری آتی ہے A/B ٹیسٹ (A/B Test) کی

یہ فیچر اس وقت استعمال ہوتا ہے جب آپ دو یا زیادہ کمپینز کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں مثال کے طور پر کس آڈینس پر زیادہ رزلٹ مل رہا ہے یا کون سا ایڈ کریئیٹو بہتر پرفارم کر رہا ہے یہ پروفیشنل لیول پر ایڈز کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید ہے

تو آج کی اس پوسٹ میں ہم نے کمپین کے تمام آپشنز سیکھ لیے ہیں امید ہے سب کچھ کلیر ہو گیا ہوگا اگر کچھ سمجھ میں نہ آیا ہو تو کمنٹ میں لازمی پوچھیں اور اگر پوسٹ اچھی لگی ہو تو لائک اور شیئر ضرور کریں

اگلی پوسٹ میں ہم صرف ایڈ سیٹ پر بات کریں گے اور اس کے ہر آپشن کو ڈیٹیل سے ایکسپلور کریں گے شکریہ ملتے ہیں نیکسٹ پوسٹ میں ان شاءاللہ

Maria Batool || Social Media Marketing Expert









کیا آپ کا ایڈ بار بار فیل ہو رہا ہے؟ اصل وجہ شاید وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں!کیا آپ کا ایڈ بھی لوگ اسکرول کرتے ہوئے نظر ...
24/08/2025

کیا آپ کا ایڈ بار بار فیل ہو رہا ہے؟ اصل وجہ شاید وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں!

کیا آپ کا ایڈ بھی لوگ اسکرول کرتے ہوئے نظر انداز کر دیتے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے کیونکہ آج میں آپ کو وہی راز بتانے جا رہی ہوں جس کی وجہ سے کچھ ایڈز کمال کی پرفارمنس دکھاتے ہیں اور کچھ ایڈز فیل ہو جاتے ہیں

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ بجٹ یا ٹارگٹنگ کی وجہ سے ایڈ نہیں چلتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اصل مسئلہ آپ کے ایڈ کریئیٹو میں ہوتا ہے چاہے وہ ویڈیوز ہوں امیجز ہوں یا ایڈ کاپی اگر یہ چیزیں کمزور ہیں تو بہترین ٹارگٹنگ بھی آپ کو سیلز نہیں لا کر دے سکتی اور نہ ہی آپ کا CTR اوپر جا سکتا ہے

ایک بہترین ایڈ کریئیٹو وہ ہوتا ہے جو یوزر کو اسکرولنگ روکنے پر مجبور کر دے اس میں ہائی کوالٹی ویڈیوز یا امیجز ہوں برائٹ کلرز ہوں اور سب سے بڑھ کر ایک ایسا ایموشنل کنکشن ہو جو یوزر کے دل کو ٹچ کرے کیونکہ آپ روزانہ سو ایڈز دیکھتے ہیں لیکن صرف ایک یا دو پر رک جاتے ہیں اور یہی وہ ایڈ ہوتے ہیں جو ہکس پاورفل ورڈز اور یوزر کے پین پوائنٹ پر بات کرتے ہیں

تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ایڈ واقعی کمال کرے تو ان پوائنٹس کو فالو کریں

1 ہائی کوالٹی ویڈیوز اور امیجز کا استعمال کریں

2 برائٹ اور وائبریٹ کلرز کا استعمال کریں

3 زیادہ ٹیکسٹ مت رکھیں کیونکہ لوگ پڑھتے کم ہیں دیکھتے زیادہ ہیں

4 ایموشنل امیجز کا استعمال کریں تاکہ یوزر خود کو کنیکٹ کرے

5 کوشش کریں کہ ایڈ میں ٹیکسٹ صرف 20 فیصد تک رہے

ایڈ کاپی کے لیے بہترین فارمولے یہ ہیں

پہلا PAS فارمولا Problem Agitate Solution

یعنی پہلے مسئلہ بتائیں پھر اس مسئلے کو ریئل فیل کرائیں اور آخر میں اپنی پروڈکٹ یا سروس کو حل کے طور پر پیش کریں

دوسرا AIDA فارمولا Attention Interest Desire Action

یعنی پہلے طاقتور ہک لگائیں پھر پروڈکٹ کی وضاحت کریں اس کے بعد ایموشنل کنکشن اور سوشل پروف دکھائیں اور آخر میں ایک پاورفل کال ٹو ایکشن دیں

یاد رکھیں CTA ہمیشہ کلئیر ہونا چاہیے جیسے

ابھی خریدیں

فری ٹرائل حاصل کریں

ڈسکور کریں

ابھی شروع کریں

اور زیادہ اثر ڈالنے کے لیے Limited Time Offer یا Today Only جیسے الفاظ ضرور استعمال کریں

اب آپ مجھے بتائیں کہ آپ کو کون سا فارمولا زیادہ پسند آیا PAS یا AIDA کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں تاکہ دوسرے لوگ بھی سیکھ سکیں اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اور مزید پروفیشنل مارکیٹنگ ٹپس کے لیے میرے پیج کو فالو کریں

Maria Batool Social Media Marketing Expert

















اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فیس بک ایڈز آپ کو رزلٹ دیں تو سب سے پہلے درست آڈینس ٹارگٹنگ پر فوکس کریں کیونکہ یہی کامیاب کیم...
23/08/2025

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فیس بک ایڈز آپ کو رزلٹ دیں تو سب سے پہلے درست آڈینس ٹارگٹنگ پر فوکس کریں کیونکہ یہی کامیاب کیمپین کی بنیاد ہے

اگر آپ رینڈم طریقے سے ٹارگٹ کریں گے تو آپ کی ساری انویسٹمنٹ ضائع ہو جائے گی اور پورا بجٹ فیل ہو جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایک مہنگی گھڑی بیچ رہے ہیں اور اس کی ایڈ آپ اسٹوڈنٹس کو دکھا رہے ہیں تو یہ غلط ٹارگٹنگ ہے، اس کا نتیجہ صرف وقت اور پیسے کا ضیاع ہوگا۔ اس لیے آج کی اس پوسٹ میں ہم سیکھیں گے کہ آڈینس ٹارگٹنگ کو مؤثر طریقے سے کیسے کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ اپنے آئیڈیل کسٹمر تک پہنچ سکیں اور اپنی سیلز میں اضافہ کر سکیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک میں آڈینس تین اقسام کی ہوتی ہے؟ جب آپ کسی بھی کیمپین کو ایڈٹ کرتے ہیں تو وہاں آڈینس کنٹرول کا آپشن آتا ہے۔ آڈینس کنٹرول میں تین طرح کی آڈینس ملتی ہیں:

1. Core Audience (کور آڈینس)

2. Custom Audience (کسٹم آڈینس)

3. Lookalike Audience (لک الائک آڈینس)

1. کور آڈینس

کور آڈینس میں آپ لوکیشن، ایج، جینڈر، انٹرسٹ اور بیہیویئر کے مطابق اپنی آڈینس کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ صرف دہلی، ممبئی یا کولکتہ کے یوزرز کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ ایج گروپ منتخب کر سکتے ہیں جیسے 18 سے 35 سال کے لوگ یا جینڈر منتخب کر سکتے ہیں (میل، فی میل یا آل جینڈر)۔ مزید یہ کہ آپ "ڈیٹیلڈ ٹارگٹنگ" کے ذریعے ایسے افراد کو بھی منتخب کر سکتے ہیں جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا بزنس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کو ہم کور آڈینس کہتے ہیں۔

2. کسٹم آڈینس

کسٹم آڈینس وہ ہوتی ہے جو آپ خود بناتے ہیں۔ یعنی ایسے لوگ جو پہلے سے آپ کے ساتھ انٹریکٹ کر چکے ہیں، جیسے آپ کی ویب سائٹ وزٹ کرنے والے یا آپ کی پوسٹس دیکھنے والے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کی ویب سائٹ پر اس مہینے 400 وزیٹرز آئے ہیں تو آپ انہی وزیٹرز کو دوبارہ ایڈز دکھا سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی پوسٹ پر لوگ انگیج ہوئے ہیں تو ان سے بھی کسٹم آڈینس بنائی جا سکتی ہے

3. لک الائک آڈینس

لک الائک آڈینس وہ ہوتی ہے جو ان لوگوں سے ملتی جلتی ہے جنہوں نے پہلے ہی آپ کے ساتھ انگیج کیا ہے یا آپ کی پروڈکٹ خریدی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے 1000 کسٹمرز ہیں تو فیس بک انہی جیسے مزید لوگ ڈھونڈ کر آپ کو ٹارگٹ کرنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ فیچر تبھی مؤثر ہوتا ہے جب آپ کے پاس کم از کم 1000 یوزرز کا ڈیٹا موجود ہو۔

یہ تینوں آڈینسز فیس بک ایڈز میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر آپ درست آڈینس کو ٹارگٹ کرتے ہیں تو آپ کے ایڈز کامیاب ہوں گے ورنہ سارا بجٹ ضائع ہو جائے گا

امید ہے کہ اب آپ کو کور آڈینس، کسٹم آڈینس اور لک الائک آڈینس کے بارے میں مکمل سمجھ آ گئی ہوگی۔ اگر آپ کے ذہن میں اب بھی کوئی سوال ہے تو کمنٹ سیکشن میں ضرور پوچھیں۔ مزید ایسی معلوماتی پوسٹس کے لیے میرے پیج کو فالو کریں اور اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ سب اس نالج سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Maria Batool – Social Media Marketing Expert



















کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر یوزرز کی سائیکولوجی بالکل مختلف ہوتی ہیں اور اگر آپ اسے صحیح سمجھ لیں تو ...
22/08/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر یوزرز کی سائیکولوجی بالکل مختلف ہوتی ہیں اور اگر آپ اسے صحیح سمجھ لیں تو آپ اپنی کنورژن کئی گنا بڑھا سکتے ہیں

ان ٹیک کمپنیوں نے ہمارے دماغ کو اس طرح سے ٹرین کر دیا ہے کہ ہم ہر ایک ایپ کو الگ سائیکولوجی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں جب بھی آپ فیس بک یا انسٹاگرام اسکرول کرتے ہیں تو آپ بڑے ہی ریلیکس اور کیژول موڈ میں ہوتے ہیں لیکن جیسے ہی آپ واٹس ایپ پر آتے ہیں تو آپ تھوڑے سنجیدہ ہو جاتے ہیں کیونکہ وہاں آپ کے سارے آفیشل کام رشتہ دار اور قریبی دوست موجود ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ بات کرتے ہیں

اسی طرح اگر آپ اپنے کسٹمرز یا آڈینس کو واٹس ایپ پر لے آتے ہیں تو پوری ڈائنامکس بدل جاتی ہے انسٹاگرام اور فیس بک پر آڈینس خود اسکرول کر رہی ہوتی ہے لیکن جیسے ہی وہ واٹس ایپ پر آتی ہے وہاں آپ انہیں ایک انسانی لمس دے سکتے ہیں اور کچھ مختلف مارکیٹنگ ٹیکٹکس استعمال کرکے اپنی کنورژن واٹس ایپ کے ذریعے مزید بڑھا سکتے ہیں

سروس بیسڈ بزنسز کے لیے سب سے بڑی مسئلہ یہ ہے کہ لوگ لیڈز لانے کے لیے میٹا پر جا کر لیڈ کیمپین گول سیلیکٹ کرتے ہیں انسٹنٹ فارم یا لیڈ فارم بناتے ہیں اور اشتہار چلا دیتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو بہت سی فضول لیڈز ملتی ہیں جو آپ کی سروسز میں دلچسپی نہیں رکھتیں

اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ پہلے اپنی لیڈز کو فلٹر کریں میں آپ کو سمجھاؤں گی کہ لیڈ جنریشن کیمپین کیسے بنائیں فارم کے ذریعے فلٹر کیسے کریں اور پھر ان خاص لیڈز کو واٹس ایپ پر کیسے لائیں

کئی بار ہوتا ہے کہ آپ لیڈز کو واٹس ایپ پر تو لے آتے ہیں لیکن ان کے ساتھ بروقت انگیج نہیں کرتے مثال کے طور پر اگر میں آج آپ کو واٹس ایپ پر میسج کروں اور آپ دو دن بعد جواب دیں تو وہ گرم لیڈ ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور دلچسپی کھو دیتی ہے اس کے لیے آپ کو واٹس ایپ پر کچھ آٹومیشن سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے

مارکیٹ میں کئی ٹولز موجود ہیں جیسے AiSensy WATI Interakt جن سے آپ آٹومیشن سیٹ کر سکتے ہیں فیس بک ایڈز مینیجر سے بھی ایک بیسک آٹومیشن سیٹ کیا جا سکتا ہے لیکن وہ محدود ہوتا ہے بہتر ہے کہ آپ یہ ٹولز استعمال کریں تاکہ جیسے ہی لیڈ فلٹر ہو کر واٹس ایپ پر آئے تو فوراً اس کو جواب چلا جائے وہ آپ سے بات کرے اور آخرکار کنورژن ہو جائے

اگر آپ سیدھے واٹس ایپ پر لیڈز لینا چاہتے ہیں تو WhatsApp سیلیکٹ کریں نمبر کنیکٹ کریں OTP ویریفائی کر کے اور آگے بڑھیں ایڈ لیول میں Message Template کا آپشن ہوگا جہاں آپ پہلا میسج اور Frequently Asked Questions سیٹ کر سکتے ہیں تاکہ لیڈ فوری جواب حاصل کرے

اگر آپ High Ticket Services بیچ رہے ہیں تو پہلے Instant Form سیلیکٹ کریں لیڈز کو فلٹر کریں اور پھر واٹس ایپ پر لائیں آپ ہائر انٹینٹ والا فارم بنائیں ضرورت ہو تو OTP ویریفکیشن آن کریں تاکہ صرف سنجیدہ لوگ فارم بھر سکیں فارم میں ہیڈ لائن ڈسکرپشن سوالات نام فون ای میل وغیرہ اور پرائیویسی پالیسی شامل کریں آخر میں Thank You پیج پر واٹس ایپ کا بٹن دیں تاکہ وہ سیدھا واٹس ایپ پر آ جائیں

فرق یہ ہے کہ Direct WhatsApp سے آپ فوراً رابطہ کرتے ہیں لیکن Instant Form + WhatsApp سے آپ کو فلٹر شدہ اور بہتر معیار کی لیڈز ملتی ہیں Product Based Businesses کے لیے بھی سیٹ اپ تقریباً یہی ہے سیلز کیمپین میں Conversion Location میں WhatsApp سیلیکٹ کریں تاکہ آرڈرز ویب سائٹ کے بجائے واٹس ایپ پر آئیں کچھ بزنسز کے پاس تو ویب سائٹ بھی نہیں ہوتی وہ صرف واٹس ایپ سے آرڈرز لیتے ہیں اس کے لیے واٹس ایپ کا Catalog لازمی ہے جس میں پروڈکٹ کی قیمت اور تفصیل لکھی ہو اس سے کسٹمر سیدھا آرڈر دے سکتا ہے

کامیابی کی کنجی یہ ہے کہ آپ جلد جواب دیں اگر مصروف ہیں تو آٹومیشن ٹول ضرور لگائیں تاکہ ہر کسٹمر کو فوراً ریپلائی ملے

میٹا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ جلد ہی آپ WhatsApp Status Ads بھی چلا سکیں گے بالکل انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح اس میں یوزر آپ کے ایڈ پر کلک کرکے فوراً آرڈر کر سکے گا اور پیمنٹ بھی واٹس ایپ پر ہی ہوگی جس سے Friction کم ہوگا

آخر میں جب تک آپ کے واٹس ایپ ایڈز میں درست آٹومیشن فلو نہیں ہوگا تب تک بہترین نتائج نہیں ملیں گے اس لیے میں نے جو ٹپس بتائی ہیں انہیں فالو کریں تاکہ آپ بھی اچھی کنورژنز حاصل کر سکیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں واٹس ایپ کیٹلاگ یا آٹومیشن کا پورا سیٹ اپ دکھاؤں تو کمنٹ میں بتائیں میں اگلی پوسٹ اسی پر بناؤں گی

اگر یہ پوسٹ آپ کے لیے مددگار رہی تو اسے لائک کریں کمنٹ میں اپنی رائے دیں شیئر کریں اور مزید سوشل میڈیا مارکیٹنگ ٹپس کے لیے مجھے فالو کریں

Maria Batool Social Media Marketing Expert









کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک کامیاب بزنس ہمیشہ تین بنیادی مرحلوں پر چلتا ہے؟ اگر آپ شروعات سے ہی درست حکمت عملی اپنائیں تو کم...
21/08/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک کامیاب بزنس ہمیشہ تین بنیادی مرحلوں پر چلتا ہے؟ اگر آپ شروعات سے ہی درست حکمت عملی اپنائیں تو کم بجٹ میں بھی آپ اپنے اسٹور یا آن لائن بزنس کو کامیابی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ فرض کریں کہ آپ کا ایک مقامی اسٹور ہے اور آپ نے حال ہی میں اسے کھولا ہے۔ اس صورت میں سب سے پہلا کام یہ ہے کہ آپ اپنے لوکل ایریا یعنی تقریباً 5 یا 10 کلومیٹر کے دائرے میں ایک Awareness Campaign چلائیں تاکہ لوگوں کو آپ کے اسٹور کے بارے میں آگاہی حاصل ہو۔ مثال کے طور پر اگر آپ "Create" کے آپشن پر جائیں تو سب سے پہلے آپ لوگوں کو یہ بتائیں گے کہ آپ اس مقام پر موجود ہیں اور آپ کا اسٹور کس قسم کی مصنوعات فروخت کرتا ہے۔ چاہے وہ موبائل فون ہوں الیکٹرانکس یا فیشن کپڑے آپ کو واضح طور پر لوگوں کو دکھانا ہوگا۔ چونکہ لوگ آپ کو نہیں جانتے اس لیے سب سے پہلے آپ کو انہیں اپنے کاروبار سے متعارف کروانا ضروری ہے

مقامی کاروبار کے لیے پہلا مرحلہ Awareness Campaign ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ Engagement Campaign بھی چلا سکتے ہیں تاکہ لوگ آپ کے مواد کے ساتھ زیادہ سے زیادہ جڑیں۔ یہ کام آپ کم بجٹ میں بھی کر سکتے ہیں مثال کے طور پر روزانہ چند سو روپے میں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ کے علاقے کے لوگ آپ کو جانیں آپ کے اسٹور تک آئیں اور آہستہ آہستہ آپ پر اعتماد پیدا کریں تاکہ وہ بعد میں آپ سے خریداری بھی کریں

یہ پورا عمل تین مرحلوں پر مشتمل ہے

پہلا مرحلہ Awareness (لوگوں کو آپ کے وجود کے بارے میں آگاہ کرنا)

دوسرا مرحلہ Consideration (دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو Leads میں بدلنا اور ان سے رابطہ بڑھانا)

اور تیسرا مرحلہ Conversion (دلچسپی رکھنے والے صارفین کو گاہکوں میں بدلنا اور سیلز حاصل کرنا)

یہ تینوں مراحل ہر قسم کے کاروبار پر لاگو ہوتے ہیں چاہے وہ مقامی دکان ہو ای کامرس اسٹور ہو یا سروس بیسڈ بزنس

ای کامرس اسٹور کے لیے پہلے مرحلے میں Traffic Campaign زیادہ مؤثر ہوتی ہے تاکہ لوگ آپ کی ویب سائٹ پر آئیں اور آپ کے برانڈ کے بارے میں جانیں۔ سروس بیسڈ بزنس کے لیے Engagement Campaign زیادہ کارآمد ہے تاکہ آپ کے سوشل میڈیا پیجز پر انٹریکشن بڑھے۔ اگر آپ نے شروع میں غلط Objective منتخب کر لیا تو آپ کا بجٹ ضائع ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ آپ کو پہلے سے یہ واضح ہو کہ آپ ہر مرحلے میں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں

مثال کے طور پر اگر آپ کو Leads چاہیے لیکن آپ Awareness Campaign چلا رہے ہیں تو آپ کا سارا بجٹ ضائع ہو جائے گا۔ اسی لیے سب سے پہلے یہ فیصلہ کریں کہ آپ کو کس مرحلے میں کیا چاہیے۔ پہلے مرحلے میں Awareness دوسرے مرحلے میں Leads Consideration اور تیسرے مرحلے میں Conversion سیلز پر توجہ دینی ہے

فرض کریں آپ ایک ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا آن لائن کورس بیچنا چاہتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں آپ لوگوں کو آگاہ کریں گے کہ آپ آسان زبان میں عملی مثالوں کے ساتھ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سکھا رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں آپ Leads حاصل کریں گے جیسے کہ مفت ویبینار کی پیشکش یا مفت ای بک جس میں 50 ایسی ٹپس اور ٹرکس ہوں جن سے لوگ کلائنٹس حاصل کر سکیں۔ یہ ہک لوگوں کو آپ کے ویبینار میں شامل ہونے پر آمادہ کرے گا

جب لوگ ویبینار میں شامل ہو جائیں تو آپ تیسرے مرحلے یعنی Conversion پر آئیں۔ اس مرحلے میں آپ ان لوگوں کو Target کریں گے جنہوں نے پہلے آپ کے ساتھ انٹریکٹ کیا ہو۔ آپ انہیں رعایت دے کر اپنا مکمل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس فروخت کر سکتے ہیں مثلاً 50% ڈسکاؤنٹ کے ساتھ۔ اس طرح آپ کے پاس موجود Leads آہستہ آہستہ Paying Customers میں بدل جائیں گی

یہ ایک ریئل ٹائم مثال ہے جس سے آپ اپنے کاروبار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اسی طریقے سے آپ مختلف قسم کے کاروبار کے لیے حکمت عملی بنا سکتے ہیں۔ آئندہ ویڈیو میں ہم اس بات پر بات کریں گے کہ آپ کا اشتہار کیسے ڈیزائن ہونا چاہیے اور ROI (Return on Investment) کیسے بڑھایا جا سکتا ہے

آپ کو یہ لیکچر کیسا لگا؟ کمنٹس میں اپنی رائے دیں مزید ایسے پروفیشنل سیشنز کے لیے مجھے فالو کریں

اس پوسٹ کو دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ بھی فائدہ اٹھا سکیں

Maria Batool

Social Media Marketing Expert









Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DigiNexa Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share