07/06/2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس:
ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور
لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے دائر کیے گئے سائبر ہراسگی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کی 24 جون تک عبوری قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔
ایف آئی آر کے مطابق مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد انہیں آن لائن ہراسگی، دھمکیوں، بلیک میلنگ اور سائبر اسٹاکنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ متعلقہ ادارے کیس کے مختلف پہلوؤں اور ڈیجیٹل شواہد کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک ثاقب چدھڑ کی گرفتاری سے روک دیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پیج لائک کریں تاکہ آپ کو روز مرہ کی تازہ خبریں موصول ہوتی رہیں ۔ شکریہ