02/03/2026
لاڑکانہ میں پریس کلب کے باہر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی پالیسیوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مشترکہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت دیگر افراد کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے۔ اس موقع پر شہداء کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے مشرق وسطی اور وسط ایشیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل سے تعلقات ختم کریں اور ان پر سخت سفری پابندیاں عائد کریں۔ مظاہرے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔