Fatima Akbar

Fatima Akbar Growth-Focused Digital Marketer | Crafting Results-Driven Websites | SEO & Strategy | Sharing valuable insights that actually help you.
(1)

قل إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين کہہ دیجیے بیشک میری نماز، میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ر...
27/05/2026

قل إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين
کہہ دیجیے بیشک میری نماز، میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے۔

الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر. لا إله إلا الله، الله أكبر، الله أكبر، ولله الحمد.

جب ہم ڈیجیٹل فیلڈ میں نئے آتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ ہم ساری اسکلز ایک ساتھ مینیج کر لیں گے اور ہر چیز کی سروسز دیں گے م...
26/05/2026

جب ہم ڈیجیٹل فیلڈ میں نئے آتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ ہم ساری اسکلز ایک ساتھ مینیج کر لیں گے اور ہر چیز کی سروسز دیں گے

میں نے بھی یہی سوچا تھا کہ جب سیکھ ہی رہی ہوں تو ہر اسکل کی سروس دوں گی۔
لیکن جیسے جیسے کورس باقاعدہ شروع ہوا، نئی چیزیں سمجھ آنے لگیں اور کلائنٹس آنے لگے، تب احساس ہوا کہ ایک “مین اسکل” منتخب کرنا کیوں ضروری ہوتا ہے۔

اصل میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک بہت وسیع فیلڈ ہے۔
اس میں ویب سائٹ ڈیولپمنٹ، ایس ای او، گوگل ایڈز، میٹا ایڈز، ای میل مارکیٹنگ اور بہت سی دوسری چیزیں شامل ہیں۔
اور ان سب کے اندر مزید الگ الگ سروسز موجود ہوتی ہیں۔

ایک بات وقت کے ساتھ خود سمجھ آ جاتی ہے کہ انسان ہر چیز میں مہارت حاصل نہیں کر سکتا۔
اسی لیے ایک اسکل میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کی ایک پہچان بن سکے۔

پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایک ہی اسکل میں کام کرنا ہے تو باقی چیزیں کیوں سیکھیں؟

اس کا جواب یہ ہے کہ مختلف اسکلز کا بنیادی علم ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ کون سی چیز کس طرح کام کر رہی ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ ایس ای او کی سروس دے رہے ہیں تو کلائنٹ کو یہ بھی بتا سکیں کہ ویب سائٹ کس طرح بنتی ہے، یا ویب سائٹ میں مسئلہ کہاں آ رہا ہے۔
پھر چاہے آپ وہ کام خود کریں یا کسی اور سے کروائیں، کم از کم آپ کو چیزوں کی سمجھ ہو تاکہ کلائنٹ زیادہ پریشان نہ ہو اور آپ کام کو بہتر طریقے سے مینیج کر سکیں۔

یعنی اصل مقصد “ورک سمارٹ، ناٹ ہارڈ” ہوتا ہے

مختلف اسکلز کا علم رکھیں، لیکن مہارت فی الحال ایک ہی اسکل میں حاصل کریں تاکہ آپ کی مضبوط پہچان بن سکے۔

مثال کے طور پر اگر آپ ایس ای او میں مہارت حاصل کرتے ہیں تو اس کے اندر بھی مختلف سروسز ہوتی ہیں، جیسے:
• آن پیج ایس ای او
• آف پیج ایس ای او
• ٹیکنیکل ایس ای او

یعنی ایک اسکل کے اندر بھی سیکھنے کے لیے بہت کچھ موجود ہوتا ہے

ویب سائٹ ڈیولپمنٹ آخر کس طرح کی جاتی ہے؟
یہ دیکھتے ہیں اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ

فاطمہ اکبر
ایک سفر — دن 5


اگر آپ یوٹیوب یا گوگل سے فری میں سیکھنا چاہیں تو یقیناً بہت ساری چیزیں سمجھ سکتے ہیں، امپلیمنٹ بھی کر سکتے ہیں، خاص طور ...
25/05/2026

اگر آپ یوٹیوب یا گوگل سے فری میں سیکھنا چاہیں تو یقیناً بہت ساری چیزیں سمجھ سکتے ہیں، امپلیمنٹ بھی کر سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کے پاس وہ ٹولز اور ضروری چیزیں موجود ہوں جو سیکھنے کے دوران کام آتی ہیں۔

لیکن میں نے ایک فرق محسوس کیا۔

فری میں سیکھتے ہوئے شاید کوئی آپ کو صحیح طریقے سے کلائنٹ ہنٹنگ نہ سکھائے۔
کوئی یہ نہ بتائے کہ کون سے ٹولز واقعی ضروری ہیں اور کن مہنگی چیزوں پر پیسے ضائع نہیں کرنے۔
کوئی یہ نہ سمجھائے کہ کلائنٹ کو اٹریکٹ کس طرح کرنا ہے، بجٹ کیسے طے کرنا ہے یا لوگوں سے پروفیشنل انداز میں بات کیسے کرنی ہے۔

سب سے بڑی بات، کوئی آپ کو اسائنمنٹ نہیں دیتا۔
کوئی آپ کی پریکٹس پر نظر نہیں رکھتا۔
کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ آپ کہاں تک پہنچے۔
اور نہ ہی کوئی یہ احساس دلاتا ہے کہ اب آپ واقعی اس قابل ہو رہے ہیں کہ لوگ آپ کی سروسز لیں۔

پیڈ کورس میں ہمیں کافی حد تک وہی چیزیں ملتی ہیں جو شاید فری میں بھی سیکھی جا سکتی تھیں، لیکن آج کے وقت میں پیڈ کورسز ہمیں فوکس اور صحیح سمت دیتے ہیں۔

وہ ہمیں مقصد چننا سکھاتے ہیں، مستقل مزاجی سکھاتے ہیں، لوگوں سے بات کرنے کا طریقہ سکھاتے ہیں اور کام کو مینیج کرنا بھی سکھاتے ہیں۔

ویب سائٹ ڈیولپمنٹ کے دوران سر نے ہمیں خاص طور پر بتایا تھا کہ کسی سے مہنگی تھیم یا ٹیمپلیٹ نہیں خریدنی۔
کہا کہ یہ سب چیزیں فری میں مل جائیں گی۔
ایلیمنٹور کے بارے میں بھی یہی بتایا، اور واقعی بہت ساری ایسی چیزوں سے بچا لیا جن پر لوگ دوسروں کی باتوں میں آ کر غیر ضروری پیسے خرچ کر دیتے ہیں۔

تب احساس ہوا کہ ایک اچھا مینٹور صرف پڑھاتا نہیں، بلکہ صحیح راستہ بھی دکھاتا ہے ۔

لیکن ایک بات بہت ضروری ہے۔
پیڈ کورس میں داخلہ لینے سے پہلے صرف کورس نہ دیکھیں، مینٹور کو بھی دیکھیں۔
ادارے کو دیکھیں۔
لوگوں کے کمنٹس پڑھیں۔
یہ دیکھیں کہ کورس ختم ہونے کے بعد بھی وہ آپ کو کلائنٹ تک پہنچانے میں ساتھ دیتے ہیں یا نہیں۔
یہ بھی دیکھیں کہ مینٹور کو واقعی آپ کی کامیابی سے مطلب ہے یا صرف فیس سے۔

ایک اور چیز جو آہستہ آہستہ سمجھ آئی وہ یہ تھی کہ “ڈیجیٹل مارکیٹنگ” صرف ایک اسکل نہیں بلکہ بہت وسیع میدان ہے۔

پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹیچرز بار بار کیوں کہتے ہیں کہ شروع میں صرف ایک ہی اسکل منتخب کریں؟
جبکہ دل تو چاہتا ہے کہ ہر اسکل کی سروس دی جائے 🤭

اس پر بات اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ ۔

فاطمہ اکبر

ایک سفر — دن 4


کورس کے دوران ایک بات جو میں نے بہت زیادہ محسوس کی، وہ یہ تھی کہ کئی اسٹوڈنٹس ایک کورس میں داخلہ لینے کے بعد کسی دوسری چ...
24/05/2026

کورس کے دوران ایک بات جو میں نے بہت زیادہ محسوس کی، وہ یہ تھی کہ کئی اسٹوڈنٹس ایک کورس میں داخلہ لینے کے بعد کسی دوسری چیز میں مصروف ہو جاتے تھے۔
توجہ بٹنے کی وجہ سے آہستہ آہستہ وہ کورس میں پیچھے رہنے لگتے تھے۔

میرے خیال میں اس کے پیچھے ایک وجہ “لائف ٹائم سپورٹ” والی بات بھی ہوتی ہے۔
لوگ سوچتے ہیں کہ بعد میں آرام سے سیکھ لیں گے، لیکن حقیقت میں کورس کے دوران ملنے والی سپورٹ اور بعد والی سپورٹ میں کافی فرق ہوتا ہے۔

جب استاد روزانہ کلاس لے رہا ہو، اسائنمنٹ دے رہا ہو، سوالات کے جواب دے رہا ہو، تب سیکھنے کا ماحول الگ ہوتا ہے۔
لیکن اگر ہم اسی وقت کام نہ کریں اور مہینوں بعد اسائنمنٹ مکمل کریں تو یقیناً سامنے والے بندے کی بھی اپنی مصروفیات اور شیڈول ہوتا ہے۔

اسی لیے اگر کبھی کوئی کورس جوائن کریں تو کوشش کریں کہ جیسے جیسے اسائنمنٹ ملے، وقت پر مکمل کریں۔ جو سوالات ذہن میں آئیں وہ فوراً پوچھیں۔

ڈسکشن گروپس بھی کافی فائدہ دیتے ہیں۔
کئی ایکٹو اسٹوڈنٹس پہلے سے تھوڑی بہت معلومات رکھتے ہوتے ہیں اور کافی مدد کر دیتے ہیں۔

لائیو سیشنز بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔
مختلف لوگ مختلف سوالات کرتے ہیں، جس سے ہمارے اپنے سوالات بھی کلیئر ہو جاتے ہیں۔
الحمدللہ، آج تک میرا ایک بھی لائیو سیشن مس نہیں ہوا ۔

اسی دوران میری ایک سہیلی کے میسجز دیکھ کر احساس ہوا کہ اکثر لوگ صرف ڈسٹریکشن کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں، حالانکہ وہ سیکھ سکتے ہیں۔
کچھ بھی مشکل نہیں ہوتا۔
میرا اپنا بیک گراؤنڈ بھی آئی ٹی سے نہیں تھا۔
بس ہمت، مستقل مزاجی اور پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے ۔

چیٹ جی پی ٹی، گوگل اور یوٹیوب سے سرچنگ بھی سیکھنے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

میں نے یوٹیوب سے سیکھنے اور پیڈ کورس میں کیا فرق محسوس کیا؟
کیا واقعی فری میں سیکھا جا سکتا ہے یا پیڈ کورس ضروری ہوتا ہے؟

اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ ۔۔

فاطمہ اکبر
ایک سفر — (دن 3)


آخرکار میں نے ہمت کر کے “ڈیجیٹل مارکیٹنگ پرو” کورس میں رجسٹریشن کروا لی۔کورس کی فیس بیس ہزار تھی، جو دو قسطوں میں جمع کر...
23/05/2026

آخرکار میں نے ہمت کر کے “ڈیجیٹل مارکیٹنگ پرو” کورس میں رجسٹریشن کروا لی۔
کورس کی فیس بیس ہزار تھی، جو دو قسطوں میں جمع کروائی۔

اسی دوران ذہن میں دو سوال بار بار آ رہے تھے۔
پہلا یہ کہ میرے پاس لیپ ٹاپ نہیں تھا، تو کیا کروم بک پر کام ہو سکے گا؟
اور دوسرا یہ کہ جب بنیادی چیزیں ہی نہیں آتیں تو ایڈوانس چیزیں کیسے سمجھ آئیں گی؟

خیر، داخلہ ہو گیا اور 25 نومبر سے کورس شروع ہوا۔
سب سے پہلے ہمیں ویب سائٹ ڈیولپمنٹ کا ماڈیول پڑھایا گیا۔

سچ کہوں تو ویب سائٹ ڈیولپمنٹ کی مجھے بالکل بھی سمجھ نہیں تھی، اور نہ ہی کبھی سوچا تھا کہ میں خود ویب سائٹ بناؤں گی۔

پھر جیسے جیسے سر اسائنمنٹس دیتے گئے، ہم فوراً اسائنمنٹ مکمل کر کے جمع کرواتے گئے۔
آہستہ آہستہ چیزیں سمجھ آنے لگیں، اور پریکٹس کے ساتھ مزید آسانی ہوتی گئی۔

اصل میں کسی بھی کورس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ وہ آپ کو ایک صحیح روڈ میپ دے دے۔
اس کے بعد پریکٹس، غلطیوں اور مسلسل سیکھنے سے انسان بہت کچھ خود بھی سیکھ جاتا ہے۔

اب اگر کروم بک والے سوال کا جواب دوں تو:
بیسک چیزیں کروم بک پر کی جا سکتی ہیں، لیکن ایڈوانس کام کے لیے بہتر یہی ہے کہ ایک سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ لے لیا جائے۔

اور جہاں تک ایڈوانس کورس میں داخلہ لینے کی بات ہے، تو کورس میں بنیادی چیزوں کے بارے میں بھی کافی سمجھایا جاتا تھا، پھر آہستہ آہستہ ایڈوانس کی طرف لے جایا جاتا تھا۔
اسی وجہ سے چیزیں سمجھنے میں آسانی ہوئی۔

ایک غلطی بھی نوٹ کی جو اکثر اسٹوڈنٹس کورس کے دوران کر رہے تھے۔
اگر آپ کبھی کوئی کورس جوائن کریں تو اس غلطی سے لازمی بچیں۔

وہ بات دوسری پوسٹ میں ان شاء اللہ ۔۔۔

فاطمہ اکبر
ایک سفر — دن 2


میں پہلے یہی سمجھتی تھی کہ “ڈیجیٹل مارکیٹنگ” صرف ایک اسکل ہے۔میرے خیال میں یہ ایک محدود سا دائرہ تھا، لیکن آہستہ آہستہ پ...
22/05/2026

میں پہلے یہی سمجھتی تھی کہ “ڈیجیٹل مارکیٹنگ” صرف ایک اسکل ہے۔
میرے خیال میں یہ ایک محدود سا دائرہ تھا، لیکن آہستہ آہستہ پتا چلا کہ یہ تو ایک گہرے سمندر کی مانند ہے۔

کافی وقت تک لوگوں کی کامیابی کی کہانیاں دیکھتی رہی۔
پھر کبھی کوئی نئی اسکل سامنے آ جاتی تو اسے یوٹیوب پر دیکھنا شروع کر دیتی۔
دل میں یہی خیال آتا تھا کہ اگر فلاں شخص اس اسکل سے کامیاب ہو سکتا ہے تو شاید میں بھی سیکھ کر کچھ کر سکوں۔

اسی تلاش میں وقت گزرتا گیا۔
میں نے فری میں سیکھنے کی بہت کوشش کی، لیکن صحیح راستہ سمجھ نہیں آتا تھا۔
یہ نہیں پتا چلتا تھا کہ کہاں سے شروع کرنا ہے اور کہاں تک جانا ہے۔

اسی دوران گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ورچوئل اسسٹنٹ، ایمازون ایف بی اے، ایمازون پی ایل اور کئی دوسری چیزوں کی تھوڑی بہت سمجھ آنے لگی کہ یہ سب کیا ہیں اور کس طرح کام کرتی ہیں۔ بزنس کرنے کا شوق شروع سے رہا ہے (یے خواب ابھی پورا کرنا ہے ان شاءاللہ)
لیکن پھر احساس ہوا کہ صرف ادھوری معلومات کافی نہیں ہوتیں، صحیح رہنمائی اور ایک اچھے کورس کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

آخر کار میں نے ایس این اسکل ہب ٹیم کو میسج کیا کہ مجھے “بیسک ٹو ایڈوانس ڈیجیٹل مارکیٹنگ” کورس میں داخلہ چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ داخلے بند ہو چکے ہیں اور دوسرے بیچ کا انتظار کرنا ہوگا۔
یہ سن کر کافی دکھ ہوا کہ پھر اتنا وقت انتظار کرنا پڑے گا ۔

پھر میں نے پوچھا کہ کیا کوئی اور کورس موجود ہے؟
انہوں نے بتایا کہ “ڈیجیٹل مارکیٹنگ پرو” کورس میں داخلے کھلے ہیں۔
لیکن میرے ذہن میں یہی سوال تھا کہ جب بنیادی چیزیں ہی نہیں آتیں تو سیدھا ایڈوانس کیسے شروع کروں؟
جاری ہے ۔۔۔

فاطمہ اکبر

ایک سفر — سیریز
(دن / 1)

مجھے یقین ہے کہ یہ سیریز بہت سے لوگوں کے لیے واقعی فائدہ مند رہے گی ۔


He who does not suffer does not learn.
21/05/2026

He who does not suffer does not learn.

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:"اللہ کے نزدیک ان دس دنوں (ذوالحجہ کے ابتدائی دنوں) سے زیادہ عظمت والے اور محبوب دن کوئی نہیں جن می...
17/05/2026

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

"اللہ کے نزدیک ان دس دنوں (ذوالحجہ کے ابتدائی دنوں) سے زیادہ عظمت والے اور محبوب دن کوئی نہیں جن میں کیا گیا عمل اللہ کو زیادہ پسند ہو، لہٰذا ان دنوں میں کثرت سے تہلیل، تکبیر اور تحمید پڑھو۔"
الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، لا إله إلا الله
الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، ولله الحمد

16/05/2026

Waiting for SEBT 16 😊❤️

کہتے ہیں اگر ہرن اپنی رفتار پر فوکس کرے تو شیر اسے نہیں پکڑ سکتا، لیکن جب ہرن بار بار پیچھے مُڑ کر شیر کو دیکھتی ہے تو ا...
15/05/2026

کہتے ہیں اگر ہرن اپنی رفتار پر فوکس کرے تو شیر اسے نہیں پکڑ سکتا، لیکن جب ہرن بار بار پیچھے مُڑ کر شیر کو دیکھتی ہے تو اس کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور شیر قریب آ جاتا ہے۔

اپنی پوری زندگی کے تجربے کا نچوڑ بتارہی ہوں۔۔

اگر آپ اپنے گولز کو پورا کرنا چاہتے ہیں، اپنے کام/بزنس/برینڈ کو کامیاب ترین بنانا چاہتے ہیں۔۔خود کو کسی مقام تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔۔ یا زندگی کا کوئ بھی گول ہے۔۔۔

تو فوکسڈ ہوجائیں۔۔فوکسڈ کا مطلب سمجھتے ہیں؟ جب ایک ماہر نشانہ باز نشانہ لگاتا ہے تو وہ ایک لمحے کو ایک آنکھ بند کرتا ہے دوسری آنکھ سے نشانے کو بغور تکتا ہے۔۔اور پھر ٹریگر دبا دیتا ہے۔۔۔اس وقت اس کے نزدیک پوری دنیا اسی ایک ہول میں سمٹ آتی ہے۔۔

اسی طرح ایک ایسا انسان جس نے ریس جیتنی ہو وہ صرف اور صرف سامنے فوکس کرتا ہے اور بھاگ پڑتا ہے۔۔اس کے لیے اس پاس دیکھنا کسی اور پر توجہ مرکوز کرنا حرام ہوجاتا ہے۔۔

بعینہٖ آپ بھی جب کچھ کرنے کی لگن دل میں رکھیں تو فوکسڈ ہوجائیں۔۔صرف اپنے گول، اپنی منزل پر فوکس رکھیں۔۔آپ کے لیے اپنی توجہ کو منتشر کرنا جائز نہیں ہے۔۔یار چھوڑ دیں کہ آپ کے آس پاس کون کیا کہہ رہا ہے۔۔کون کیا کررہا ہے۔۔کون آپ کا دشمن ہے۔۔کیا چال چل رہا ہے۔۔سب کچھ چھوڑ دیں۔۔اپنے کام اپنی پروڈکٹ، اپنے معیار، اپنی سروس اور سب سے بڑھ کر خود پر بھروسہ رکھیں۔۔
دوسروں پر انگلی اٹھانا، ان میں خامیاں نکالنا ، یہ آپ کو پیچھے بہت پیچھے دھکیل دے گا۔۔

آپ کا نام ، آپ کا کام اپنی گواہی دینے کے لیے کافی ہوگا۔۔اللہ کریم آپ کو عزت دے گا آپ کو رنگ لگاۓ گا اور آپ کے دن بدلیں گے ان شاءاللہ بس محنت اور فوکس شرط اول ہے۔۔۔

سلامت رہیں

سدرہ نسیم

Your Website Should Look Perfect on Every Screen.Today’s customers don’t visit your website from just one device.They br...
15/05/2026

Your Website Should Look Perfect on Every Screen.

Today’s customers don’t visit your website from just one device.

They browse on mobile, switch to tablet, and make decisions within seconds.

If your website:
❌ Looks broken on mobile
❌ Requires constant zooming
❌ Has buttons that don’t work properly
❌ Feels slow or difficult to use

Your visitors simply leave — and choose your competitor.

A Responsive Website Means:

✔ Smooth experience on mobile, tablet & desktop
✔ Professional brand image
✔ Better user experience
✔ Stronger customer trust
✔ More visitors turning into clients

A modern website isn’t just beautiful —
it works flawlessly everywhere.

Is your website truly responsive?
Yes / No / Not Sure

Book a Free Website Audit & Consultation Call
Let’s make your website perform perfectly on every device.


Address

Larkana Sindh
Larkana
77150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatima Akbar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category