Asim Agricultural Farm Mailsi

Asim Agricultural Farm Mailsi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Asim Agricultural Farm Mailsi, Marketing Agency, Mauza Kikri Khurd, Mailsi.

09/02/2023
19/01/2023

تمام کسان بھائیوں کے پرزور اصرار پر مکئ کی فصل کی
کاشت کے حوالے سے اپنی سفارشات دے رہا ہوں
1-DK 6321
2-DK 6317
6317کو خشک ہونے سے پہلے چھلیاں کاٹ لیں ورنہ اس کے دانے گرتے ہیں
بہترین وقت کاشت 15 جنوری سے 30 جنوری
بیجائ کے وقت 2 بوری نیوٹرافل ڈی اے پی +1 بوری پوٹاش
ڈبل کھیل شمال جنوب رخ پر نکالیں کھیل کا فاصلہ 24 انچ رکھیں پودے سے پودے کا فاصلہ 7 انچ رکھیں بیج کو من سوئ روڈولف کمپنی کی یا ہومبرے بائر کمپنی کی لازمی لگائیں پانی لگانے کے بعد پریمکسٹرا گولڈ 600 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں جب اگاؤ مکمل ہو جائے 30 ملی لیٹر پولیٹرین سی + 40 ملی لیٹر میچ سنجینٹا کی فی ٹینکی ایک لائن پر سپرے کریں 2-3 ٹینکی فی ایکڑ لگائیں 2 دفعہ کاربوفیوران کسی بھی اچھی کمپنی کا استعمال کریں جب فصل ایک فٹ کی ہو جائے تو 6 لیٹر زنک بریوو کمپنی کی یا سائبان کمپنی کی ڈالیں پانچ بوری نیوٹرافل یوریا قسطوں میں استعمال کریں سب سے اہم بات ٹیسل نکلنے سے 15 دن پہلے اور 15 دن بعد زمین تر وتر رکھنا انتہائ ضروری ہے ورنہ بہترین پیداوار کا حصول کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا آخری یوریا کے ساتھ 10-12 کلو حل پزیر پوٹاش کسی بھی اچھی کمپنی کا ضرور استعمال کریں ہر یوریا کے ساتھ 1 کلو سلفر بھی استعمال کریں جب چھلی بننے کا عمل شروع ہو تو فصل کی باہر والی نالیوں پر پاور سپرئیر سے 25 ملی لیٹر کوراجن فی ٹینکی میں ڈال کر لازمی سپرے کریں 7 دن بعد دوبارہ سپرے کریں
میں ہر بات اپنے تجربہ کی بنیاد پر بتا رہا ہوں
اس میں بھائیوں کو اختلاف بھی ہو سکتا ہے
انشا اللہ پیداوار 140 من آنی چائیے
لیکن ٹیسل سے پہلے 15 دن اور نکلنے کے بعد 15 دن پانی اگر تیسرے دن بھی لگانا پڑے تو لازمی لگائیں ورنہ پیداوار میں خطرناک حد تک کمی ہو سکتی ہے
اللہ آپ کے رزق میں برکت ڈالے آمین دُعاؤں کا طالب
میاں محمد عاصم ارائیں

Address

Mauza Kikri Khurd
Mailsi

Telephone

+92 345 8234444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asim Agricultural Farm Mailsi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asim Agricultural Farm Mailsi:

Share