گجر کاروان 888 آفیشل پیج

گجر کاروان 888 آفیشل پیج اسلام عليكم گجر کاروان قومی تحریک 888 پاکستان تنظیم کا آفیشل پیج ہے یہ پیج صرف گجر کاروان قومی تحریک 888 کی ایکٹیویٹی کے لیے بنایا گیا ہے شکریہ

26/05/2026

گجر کاروان قومی تحریک 888 مرکزی صدر جناب ملک شیر علم خان صاحب کا ایک اہم پیغام تحصیل بحرین کنونشن کے بارے میں

اسلام عليكم تمام امت مسلمہ کو اور تمام اوورسیز بھائیوں کو اور تمام محب وطن پاکستانیوں کو عیدالاضحٰی کی خوشیاں بہت بہت مب...
26/05/2026

اسلام عليكم تمام امت مسلمہ کو اور تمام اوورسیز بھائیوں کو اور تمام محب وطن پاکستانیوں کو عیدالاضحٰی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو

25/05/2026
بہت بہت مبارک ہو
23/05/2026

بہت بہت مبارک ہو

پریس بیانچیئرمین گجرکاروان قومی تحریک پاکستان جناب سلطان گجر کچے کے علاقے میں ایک ماں اور اس کی کمسن بیٹی کے ساتھ پیش آن...
21/05/2026

پریس بیان
چیئرمین گجرکاروان قومی تحریک پاکستان جناب سلطان گجر
کچے کے علاقے میں ایک ماں اور اس کی کمسن بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اگر میڈیا اور عوامی سطح پر سامنے آنے والی یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ صرف ایک خاندان پر ظلم نہیں بلکہ پوری انسانیت، قانون اور معاشرتی اقدار پر حملہ ہے۔
ہم حکومتِ پاکستان، متعلقہ صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ متاثرہ ماں اور بچی کو مکمل تحفظ، انصاف اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ریاستی رٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔ عوام یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ آخر وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے یہ عناصر اتنے مضبوط ہو گئے ہیں کہ عام شہریوں کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں رہی۔ ریاست کی بنیادی ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، لہٰذا اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
گجرکاروان قومی تحریک پاکستان ہر مظلوم، محروم اور بے سہارا شہری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم تمام سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے پر آواز بلند کریں تاکہ کسی بھی متاثرہ خاندان کو تنہا محسوس نہ ہو اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کے تمام شہری، خواہ ان کا تعلق کسی بھی قوم، زبان یا علاقے سے ہو، برابر کے حقوق اور تحفظ کے مستحق ہیں۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کو صبر عطا فرمائے اور ملک کو ایسے المناک واقعات سے محفوظ رکھے۔
جاری کردہ:
ملک سلطان گجر
چیئرمین،گجر کارون888قومی تحریک پاکستان

إنا لله وإنا إليه راجعون
19/05/2026

إنا لله وإنا إليه راجعون

Address

Pakistan Khyber Pakhtunkhwa Malakand Division
Malakand
0092

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گجر کاروان 888 آفیشل پیج posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share