Mbdtv ضلع منڈی بہاوالدین کی تازہ ترین خبریں تجارتی خبریں تفر?

19/02/2023
تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ایک شخص کو کچل دیاتفصیلات کے مطابق اجووال کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اجووال کے رہائشی 5...
29/03/2021

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ایک شخص کو کچل دیا
تفصیلات کے مطابق اجووال کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اجووال کے رہائشی 55 سالہ محمد ولایت کو کچل دیا محمد ولایت موقع پر دم توڑ گیا ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی اور کاروائی شروع کر دی.

09/02/2021

ضلع منڈی بہاوالدین کے بھٹہ مالکان بھٹہ مزدوروں سے ان کے شناختی کارڈ لے رھے ھیں اور ان سے خالی پیپر پر دستخط کروا رھے ہیں
بھٹہ مالکان یہ نہیں بتا رھے کہ مزدوروں سے ان کے شناختی کارڈ کس کے کہنے پر لے رھے ہیں۔کیا ڈی۔سی صاحب یا ڈی۔پی او صاحب کے آرڈر پر یہ کر رھے ہیں اگر ایسا ھے تو بھٹہ مالکان کے ساتھ کوئی پولیس والا تو ھونا چاھئے۔نا تو بھٹہ مالکان کے پاس کسی عدالت سے کوئی آرڈر آیا ھوا ھے کہ مزدوروں سے ان کے شناختی کارڈ لے اور خالی پیپر پر ان کے یا انگوٹھا کا نشان لگوائے۔بھٹہ مالکان اپنے طور پر یہ سب کر رھے ہیں کیا یہ جبری مشقت کے زمرے میں نہیں آتا کیا بھٹہ مزدور اتنا بےبس ہو گیا ھے کہ جس کا جو دل چاھے وہ اس کے ساتھ کر لے۔کیا حکومت وقت یا ھمارے اعلی افسران اس کا کوئی نوٹس نہیں لیںگے۔کیا بھٹہ مزدور اپنا حق لینے کے لئے خود سڑکوں پر نکل آئے۔اگر بھٹہ مزدور کی داد رسی نہ کی کی گئی تو مجبور ہو کر مزدور سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ھم حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق ان کو دلوائے جائیں اور انہیں حلال طریقے سے روزی کما کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کا موقع دیا جائے۔
منجانب۔منظور احمد صدر بھٹہ مزدور یونین منڈی بہاوالدین
ظفر اقبال جنرل سیکرٹری مزدور یونین منڈی بہاوالدین
اور تمام بھٹہ مزدوران

06/02/2021
05/02/2021

3فروری بروز بدھ پنجاب مزدور بھٹہ یونین کی ان تھک کوشش کی وجہ سے بھٹہ مزدوروں کو ان کے معاوضہ جات کے چیک تقسیم کئے گئے جس کا سہرا ہارون احمد فنانس سیکرٹری ضلع گجرات شبیر احمد جنرل سیکرٹری پنجاب محمد نواز سنئر نائب صدر پنجاب بابا خان چیئرمین ضلع گجرات منظور احمد صدر ضلع گجرات ظفر اقبال جنرل سیکرٹری ضلع منڈی بہاوالدین ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر آفیسر ضلع گجرات کی زیر نگرانی غریب مزدوروں میں ان کے معاوضہ جات کے چیک تقسیم کئے گئے یہ مزدور یونین کی ایک بہت بڑی جیت ہوئی ہے ھماری حکومت کو چاھیے کہ وہ بھٹہ مزدوروں کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کرے جس سے مزدوروں کی حوصلہ افزائی ھو اور ان کو بھی اس معاشرے میں ایک اچھا مقام ملے ھم سب مل کے مزدوروں کے حق کے لئے آواز اٹھا رھے ہیں ھماری اعلئ حکام سے پرزور اپیل ھے کہ وہ ھمارے بھٹہ مزدوروں کے جائز حقوق بھٹہ مالکان سے لے کر انہیں دیں تا کہ ان مزدوروں کے اوپر جو قرضہ ھے اس میں کچھ کمی ھو سکے
ظفر اقبال جنرل سیکرٹری پنجاب ممزدور یونین منڈی بہاوالدین

03/02/2021

شدید دھند کی وجہ سے خیر وال داخلی میانوال رانجھا کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرالی کے درمیان حادثہ
نمائندہ خصوصی میانوال رانجھا کے مطابق خیروال کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرالی کے درمیان حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق محمد افضل نامی شخص جو کہ کھائی کا رہائشی ہے اپنے بھائی کے ساتھ روزگار کی خاطر موٹر سائیکل پر بھیکو جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور دوسرے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے راہ گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گوہڑ اڈا کٹھیالہ شیخاں پہنچایا جہاں ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ریسکیو کیا اور DHQمنڈی بہاؤالدین منتقل کیا۔

ہریا ٹرین حادثہجلد بازی کی وجہ سے ایک ہی گھر کے تین افراد ہلاک
21/01/2021

ہریا ٹرین حادثہ
جلد بازی کی وجہ سے ایک ہی گھر کے تین افراد ہلاک

12/01/2021

search

مچ کے مجرموں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی ISI کی ملاقات

مچ کے مجرموں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مچ کے بدقسمت واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ملاقات میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور ایل او سی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیاگیا

09/01/2021

پولیس آپ کی دوست ہے وہ آپ کی معاون ہے منڈی بہاوالدین سست سرا چوک پر ٹریفک پولیس کے اہلکار ایک معذور آدمی کو سڑک کراس کروا رہے منڈی بہاوالدین ٹی وی کے رپورٹر کو بیان دیتے ہوئے اہلکار کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا غلط رخ دکھاتا ہے جب کہ ہم عوام کی مدد کے لیے 24/7 موجود ہے

Address

Mandi Bahauddin
50400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mbdtv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share