Digital Awaz Live

Digital Awaz Live Awaz Digital shares news and insights on politics, education, and social issues, focusing on Hazara, Mansehra, and Islamabad to inform and engage communities.

19/02/2026

رمضان کریم کی پہلی سحری مبارک ہو
الباکستانیو

الله پاک قائد انقلاب کا سایہ اس احسان فراموش قوم پر قائم رکھے
14/02/2026

الله پاک قائد انقلاب کا سایہ اس احسان فراموش قوم پر قائم رکھے

اعلان جنازہ نکہ مگری والےمحمد مسکین کا بھائی عبد الکریم اور محمد شبیر کے والد محترم حضرت میر لالہ قضائے الٰہی سے وفات پا...
09/02/2026

اعلان جنازہ
نکہ مگری والےمحمد مسکین کا بھائی
عبد الکریم اور محمد شبیر کے والد محترم
حضرت میر لالہ قضائے الٰہی سے وفات پا چکے ہیں
جن کا نما ز جنازہ آج دن 5 بجے نکہ مگری میں ادا کیا جائے گا

09/02/2026

انتہائی افسوسناک خبر
مگری(نکہ ہلکوٹ) والے
حضرت میر چاچا وفات پا گئے ہیں

https://www.facebook.com/share/p/1AnfjwmKwR/
07/02/2026

https://www.facebook.com/share/p/1AnfjwmKwR/

چالیس برس کا سفر صرف ایک شخصیت کی کامیابی کی کہانی نہیں ہوتا، یہ اُن بے شمار لوگوں کی قربانیوں، دعاؤں اور اعتماد کا نتیجہ ہوتا ہے جو پس منظر میں رہ کر تاریخ بناتے ہیں۔ ہمارے بزرگ، ہماری مائیں، بہنیں، نوجوان اور حتیٰ کہ بچے بھی اس جدوجہد کا حصہ رہے۔ انہوں نے سردار محمد یوسف کی حمایت صرف ووٹ تک محدود نہیں رکھی بلکہ ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے، اپنی استطاعت کے مطابق قربانیاں دیں اور ایک عام سے گاؤں کے فرد کو وزارت تک پہنچتے دیا۔
یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ چالیس سال تک مسلسل اعتماد قائم رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ یہ اعتماد اس وقت قائم رہتا ہے جب عوام اپنے نمائندے کو اپنا سمجھتے ہیں اور اس کی کامیابی کو اپنی کامیابی مانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سردار محمد یوسف آج جس مقام پر ہیں، اس میں اُن گمنام چہروں کا بھی برابر کا حصہ ہے جنہوں نے بغیر کسی صلے کے ساتھ نبھایا۔
مگر افسوس اس بات کا ہے کہ آج ایک ایسا گروہ بھی سامنے آ رہا ہے جو صرف تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ہے، مگر اُن بزرگوں کی قربانیاں یاد نہیں رکھتا جنہوں نے بنیاد رکھی۔ تعریف کرنا بری بات نہیں، مگر تاریخ کو بھلا دینا ناانصافی ہے۔ سیاست صرف شخصیات کا نام نہیں بلکہ ایک اجتماعی جدوجہد کا نام ہے، جس میں ہر ووٹ، ہر دعا اور ہر قربانی شامل ہوتی ہے۔
وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے ماضی کو نہ بھولیں۔ سردار محمد یوسف کی کامیابی کا ذکر ہو تو اُن بزرگوں، عورتوں اور نوجوانوں کو بھی یاد رکھا جائے جنہوں نے مشکل حالات میں ساتھ دیا۔ کیونکہ دراصل یہی لوگ اصل طاقت ہوتے ہیں، اور انہی کی بدولت قیادت جنم لیتی ہے۔ اگر ہم اپنی جڑوں کو بھول جائیں تو کامیابی کی کہانی ادھوری رہ جاتی ہے۔

07/02/2026

آسان ہدف کو مشکل بنا کر جیتنے کا مزہ ہی الگ ہے ویلڈن فہیم اشرف

07/02/2026

نیدرلینڈ سے شکست کے دہانے پر گرین شرٹس کی شرمناک کرکٹ پرفارمنس

مقابلہ برائے مداع سراہی,, جاوید سالار صاحب اور یونس چوہان صاحب کے درمیان زبردست مقابلہ جاری ہے۔ جو جتنا مکھن زیادہ لگائے...
07/02/2026

مقابلہ برائے مداع سراہی,, جاوید سالار صاحب اور یونس چوہان صاحب کے درمیان زبردست مقابلہ جاری ہے۔ جو جتنا مکھن زیادہ لگائے گا ٹکٹ اور چھترچھاپہ میں جگہ پائے گا

05/02/2026

حقیقی رہنما جب موقع پاتا ہے تو قوم کی تقدیر بدل کر رکھ دیتا ہے،
جبکہ موقع پرست صرف اپنی جیب، اپنے بچوں اور ذاتی خدمتگاروں میں عہدے بانٹ کر قوم سے غداری کرتا ہے ۔

03/02/2026

نااہلیت کا اعلیٰ معیار پنجاب میں یکے بعد دوسرا افسوسناک واقعہ
قصور میں تین سالہ بچہ گٹر مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا

31/01/2026

چونکہ سابقہ دور میں ہم نے وجہہ خان ، صالح خان ، شاہ خان اور سید غلام پر اعتماد کیا، لیکن مسائل حل نہیں ہوۓ۔ اس بار کسی پر اعتماد نہیں کیا جائے گا سردار لیاقت یوسف کو میدان میں اتار
کے بفہ پکھل کی تقدیر بدلیں گے۔
جانس پرتوی راج چوہان

29/01/2026

کونش ویلی کے دیہات کئی دنوں سے برفباری کے باعث اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ روڑ بند، بجلی غائب اور زندگی مفلوج۔ ایسے وقت میں عوام کو اپنے نمائندوں کی ضرورت ہوتی ہے، اگر ایم پی اے ملک میں موجود ہوتے تو شاید صوبائی ایوان میں یہ مسئلہ اٹھاتے اور برف میں دبے گاؤں کو کچھ سہارا ملتا۔

Address

Hilkot
Mansehra
44000

Telephone

+923235454625

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Awaz Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share