Art Burst

Art Burst help you in designing posts. promoting your business

السلام عليكم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ❤️
20/12/2024

السلام عليكم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ❤️

13/11/2024

شیشے کی بوتل میں زیتون کا تیل ڈالیں اس میں اتنی دیسی لہسن صاف کر کے ڈالیں کہ ڈوب جائے
کپڑے سے منہ بند کر کہ دو ہفتے تک دھوپ میں رکھیں

استعمال
نہار منہ تین چمچ بوتل سے روغن زیتون اور ایک لہسن کی گٹھلی لیں
فوائد :
پیٹ کم کرنے کا اکسیر
قبض کے خاتمے کا اکسیر
بواسیر کے لیے اکسیر
دل کے امراض کا اکسیر
جگر کو صاف کرنے کا اکسیر
لو بلیڈ پریشر کے لیے اکسیر
ہاء بلیڈ پریشر کےلیے صرف روغن اکسیر
گردے پتے کی پتھری کے نکالنے کے لیے اکسیر
کینسر سے دفاع کے لیے اکسیر
منقول
کاپی کیا ہوا تھا سوچا کسی کا بھلا ہوجائے گا.

ساگ کی یہ تصویر ایک گروپ سے لی تھی.وہاں سب مذاق اڑا رہے تھے کہ یہ کیسا ساگ ہے.تو آپ سب کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سب لوگ ...
23/10/2024

ساگ کی یہ تصویر ایک گروپ سے لی تھی.
وہاں سب مذاق اڑا رہے تھے کہ یہ کیسا ساگ ہے.
تو آپ سب کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سب لوگ ساگ نہیں گھوٹتے. اکثر لوگ ایسا ساگ پکاتے ہیں.

21/10/2024

گذشتہ کل چچا زاد بھائی کی شادی تھی. وہاں سے واپس آئے، تو بیٹا نماز پڑھنے مسجد گیا.
تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو مجھے کہتا، امی گاؤں میں ایک بہت بڑا حادثہ رونما ہو چکا ہے.
میں نے کہا اللہ خیر کرے کیا ہوا ؟
کہتا پہلے چھوٹے بھائی کو کچن سے نکالیں. وہ باہر نکلا تو بتانے لگا.
امی فلاں گھر میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے.
شوہر کے الفاظ سنتے ہی بیوی بے ہوش ہو کر گر پڑی.
پھر کہتا، امی گاؤں میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا.
مجھے خود بھی بہت زیادہ افسوس ہوا.
آدمی کے بارے میں بتایا نشئی ہے.

گاؤں میں ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں.
اللہ تعالیٰ سب بہنوں، بیٹیوں کو اپنے گھروں میں خوش اور آباد رکھے.

آپ کو اس کا نام معلوم ہے؟
17/10/2024

آپ کو اس کا نام معلوم ہے؟

02/10/2024

گذشتہ کل ایک جاننے والے کا انتقال ہوا.

موقع پر موجود صاحبان بتارہے تھے ،مسجد میں ظہر کی نماز کے لیے وضو کررہے تھے. بایاں پاؤں دھونے لگے تھے کہ اجل کا پیغام آیا. پیچھے کی طرف لڑھک گئے.
جماعت کھڑی ہی ہونے والی تھی، نمازی دوڑتے ہوئے آئے ،انہیں سیدھا کیا، ایک نمازی کے ہاتھوں میں آخری ہچکی لی.
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا
جب لاد چلے گا بنجارہ
اللہ تعالیٰ ہمارا خاتمہ ایمان پر کرے آمین.
Umme Talha

06/09/2024

ضلع مردان کے ایک مشہور اور خوبصورت گاؤں لوندخوڑ کا فضائی منظر




جنوبی کوریا سے امریکہ کے لیے 10 گھنٹے کی پرواز پر ایک ماں نے طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو ایک ایک بیگ دیا جس می...
04/07/2024

جنوبی کوریا سے امریکہ کے لیے 10 گھنٹے کی پرواز پر ایک ماں نے طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو ایک ایک بیگ دیا جس میں کینڈی، ببل گم اور ایئر پلگ تھے، پیشگی معذرت کے طور پر، اگر اس کا 4 ماہ کا بچہ دوران پرواز چیخے تو بیگ میں ایک پیغام بھی ہے جس میں لکھا ہے: "ہیلو، میں جون وو ہوں، میں 4 ماہ کا ہوں اور آج میں اپنی ماں اور دادی کے ساتھ امریکہ کا سفر کر رہا ہوں۔
میں گھبرا گیا ہوں اور تھوڑا سا خوفزدہ ہوں، یہ میرا پہلا سفر ہے، میرے لیے رونا یا شور مچانا معمول کی بات ہے۔ میں پرسکون رہنے کی کوشش کروں گا۔" لیکن میں وعدہ نہیں کر سکتا اگر میری آواز بہت تیز ہے تو براہ کرم ایئر پلگ استعمال کریں اور اپنے سفر کا لطف اٹھائیں، شکریہ۔"

احسان اور دوسروں سے برتاؤ کا انداز اور فن آپ کو دوسروں کے لیے قابل احترام بناتا ہے۔

مسئلہ بڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا، پریشانی کم یا زیادہ نہیں ہوتی، تکلیف بڑی یا چھوٹی نہیں ہوتی۔ در حقیقت مسائل، تکالیف اور پر...
17/04/2024

مسئلہ بڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا، پریشانی کم یا زیادہ نہیں ہوتی، تکلیف بڑی یا چھوٹی نہیں ہوتی۔ در حقیقت مسائل، تکالیف اور پریشانیوں پر ہمارا رد عمل طے کرتا ہے کہ وہ کم ہیں یا زیادہ؟ کچھ لوگ مسکراتے ہوئے مقابلہ کرتے ہیں اور بڑے مسائل چھوٹے ہو جاتے ہیں جب کہ کچھ لوگ پہلے ہی رولا ڈال کر چھوٹے مسئلے کو بہت بڑا بنا دیتے ہیں۔ جو لوگ مسائل پر سوچتے ہیں وہ اسی میں مبتلا رہتے ہیں اور جو لوگ حل تلاش کرنے میں مصروف ہو جائیں وہ بہت جلد اس مسئلے سے نمٹنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
"Don't react, only respond" .
محبتیں سلامت رہیں ❤️
"وسیم قریشی"



22/03/2024

یہ ذرائع ابلاغ یہ میڈیا کیا ہے؟ انسان کو اتنا مگن کر دو کہ اسے کبھی یہ خیال ہی نہ آئے وہ کبھی یہ سوچ ہی نہ سکے کہ میں کون ہوں؟ کہاں سے آیا ہوں کہاں جانا ہے؟

زندگی کا مقصد کیا ہے؟ یہ کھیل کود۔ یہ ٹورنامنٹس؟ آج فلاں میچ ہے۔ آج فلاں میچ ہے اور پھر یہ فلمیں یہ ڈرامے اور انکے اداکار اور اداکارائیں۔ انکی زندگیاں اور انکے سکینڈلز۔

انسان کو انہی چیزوں میں اتنا مست کر دو خاص طور پر نوجوان نسل کو اتنا گمراہ کر دو کہ وہ حقیقت کے بارے میں سوچ ہی نہ سکے۔

(ڈاکٹر اسرار احمد)

Address

Mardan

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Art Burst posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Art Burst:

Share