28/03/2023
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان
حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملک بھر میں آج موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آج سے اگلے چار روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کچھ مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برف باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اور باجوڑ کے ندی نالوں میں بھی سیلاب آسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔