03/12/2024
دنیا میں آپ کی رینکنگ
آپ کے کشکول کے سائز سے ہوتی ہے
خدارا آپ اپنے آپ کو معاشی طور پر اتنا مضبوط کریں کہ کل ہم بحثیتِ ریاست اور بحثیت قوم اس کشکول کو توڑ کر اقوامِ عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کر سکیں
وہ کیسے کر سکتے ہیں ؟
پاکستان میں 5 گروڑ لوگ اپنے سمیت 25کروڑ لوگوں کو پال رہے ہیں
جس ملک میں اسی فیصد آبادی
Non Productive
ہو وہاں ترقی کے امکانات معدوم ہوتے ہیں
ہمیں اپنی خواتین کو موبلائز کرنا ہو گا
انہیں تعلیم دینی ہو گی
ان کے لیئے ملازمتوں کی راہ ہموار کرنی ہو گی
انہیں
Work from Home
کی تربیت دینی ہو گی
انہیں آئ ٹی کی فیلڈ میں لانا ہو گا
انہیں کاروباری سرگرمیوں میں لانا ہو گا
ان سے زراعت کے معاملات میں مدد لینی ہو گی
انہیں اور کچھ نہیں تو گھروں میں پیکجنگ کی ذمہ داریاں دینی ہونگی
ہمیں اپنے دس سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو
دس ہزار روپیہ ان کے اکاؤنٹ میں ڈال کر ان سے
آن لائن کاروبار شروع کروانا ہو گا
انہیں ابتدائ یا اوائل عمر سے ہی ایڈوانس کمپیوٹر کورسز کرنے کی طرف راغب کرنا ہو گا
چاہے وہ یو ٹیوب سے ہی سیکھنا شروع کریں
ہمیں اپنے بوڑھوں اور ریٹائرڈ لوگوں کو
ولینٹیر
Volunteer
جابز آفر کرنے ہونگے
ہمیں مدارس کے ایک کڑور سے زائد طلباء کو اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ
آئ ٹی کے کورسز اور کاروباری کورسز کروانے ہونگے
ہمیں اپنی اسی فیصد آبادی کو میدان عمل میں لانا ہو گا
تب جا کر ہماری ترقی کی راہیں کھلیں گی
تب جا کر ہاکستان ترقی کرے گا
پاکستان پائندہ باد