Mianwali Fast News

Mianwali Fast News Mianwali Fast News provides fast, reliable and latest local news from Mianwali and surrounding areas.

Stay updated with breaking news, events, and important community updates — all in one place. This Media channel is busy for the latest news and introduce the Mianwali culture.. This is a Social media Marketing agency and media information channel to highlight social issues in my areas and advertise what you want.

آخری دیدار۔۔۔۔مرنے سے پہلے اپنے بچوں اپنی آنے والی نسلوں کو یہ لازم بتانا کہ اپ نے وہ دور بھی دیکھا ہے جب ایک 86 سال بزر...
08/06/2026

آخری دیدار۔۔۔۔
مرنے سے پہلے اپنے بچوں اپنی آنے والی نسلوں کو یہ لازم بتانا کہ اپ نے وہ دور بھی دیکھا ہے جب ایک 86 سال بزرگ اسلام کی جنگ اکیلا لڑ رہا تھا اور سارے اسلامی ممالک عیاشیوں میں ڈوبے ہوئے تھے اللہ اس عظیم انسان کے درجات بلند فرمائے اور ایران کو فتح نصیب فرمائے آمین

04/06/2026

کندیاں: گزشتہ رات چشمہ لنک روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک لوڈر بائیک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس کی مدد سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
#کندیاں #حادثہ

03/06/2026

افسوس ناک حا_دثہ ۔

چشمہ الیکڑک بائیک شوروم جرنیلی روڈ پر کام کرنے والے دو موٹرسائیکل نوجوانوں کا کچہ پکہ موڑ پر سریا سے لدے لوڈر سے تصادم۔ ایک موٹرسائیکل سوار عمر حیات جا بحق جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک ۔
پی اے ای سی چشمہ ہسپتال منتقل

یہ فضل نامی مزدور پچھلے چھ مہینہ سے بستر پر پڑا ہے نہ علاج کے پیسے ہیں نہ ہی گھر میں راشن اور نہ ہی  کوئی پنکھا جس کی ہو...
03/06/2026

یہ فضل نامی مزدور پچھلے چھ مہینہ سے بستر پر پڑا ہے نہ علاج کے پیسے ہیں نہ ہی گھر میں راشن اور نہ ہی کوئی پنکھا جس کی ہوا کے نیچے زندگی کے ۔۔۔ ایام گزار سکے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تمام ڈونر بھائی اگر تھوڑا تھوڑا مٹھی ویلفئیر کے توسط سے حق ادا کریں تو آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں
ایڈمن مٹھی ویلفئیر اکاؤنٹ عزیز اللّه خان 03064172099 جاز کیش ایزی پیسہ
مزید جس بھائی نے ڈائریکٹ اس کے گھر جا کر امداد کرنی ہو عزیز اللّه والے نمبر پر رابطہ کرے میانوالی سٹی میں یہ ملوا دے گا

میانوالی میں نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعداد 5 ہو گئی ہے جس کی وجہ سے  کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات ایک سنگین عوامی ...
02/06/2026

میانوالی میں نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعداد 5 ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات ایک سنگین عوامی مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔ عوامی سطح پر یہ تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے کہ متاثرہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

کینسر جیسی مہلک بیماری نہ صرف مریض بلکہ پورے خاندان کو شدید ذہنی، جسمانی اور مالی مشکلات سے دوچار کر دیتی ہے۔ اکثر غریب خاندان صرف تشخیص اور ٹیسٹوں کے اخراجات ہی برداشت نہیں کر پاتے، جبکہ علاج کے اخراجات ان کی استطاعت سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔

متعلقہ اداروں اور حکام سے مطالبہ ہے کہ میانوالی اور گردونواح کے عوام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ کینسر ہسپتال اور علاج کی مؤثر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مریضوں کو بروقت علاج مل سکے اور قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

یہ مسئلہ کسی ایک فرد یا خاندان کا نہیں، بلکہ پورے معاشرے کا ہے۔ اپنی آواز بلند کریں اور عوامی صحت کے اس اہم مسئلے پر توجہ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

میانوالی پلاؤ ہوٹل کا زیرِ بحث آنے والے واقعے نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق معاملہ قانو...
01/06/2026

میانوالی پلاؤ ہوٹل کا زیرِ بحث آنے والے واقعے نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نوٹس میں آ چکا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

قانونی دستاویزات کے مطابق بعض افراد کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے، جس پر متعلقہ حکام نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ اور حقائق کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اس حساس معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی بھی فرد کے خلاف الزامات ثابت ہوں تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے جلد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے تاکہ افواہوں کا خاتمہ ہو اور عوام کے ذہنوں میں موجود سوالات کے جواب مل سکیں۔

01/06/2026

کسی خاتون کی اجازت کے بغیر اُس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہے بلکہ اس کی پرائیویسی کی بھی خلاف ورزی ہے۔

ایسی حرکت کرنے والے شاید یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کے اپنے گھروں میں بھی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں موجود ہیں۔

متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص دوسروں کی عزت اور نجی زندگی سے کھیلنے کی جرات نہ کرے۔

میانوالی کے معروف گوشت پلاؤ ہوٹل کو انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ...
01/06/2026

میانوالی کے معروف گوشت پلاؤ ہوٹل کو انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ شہر کے مصروف ترین کاروباری مقامات میں شمار ہوتا تھا جہاں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ آتے تھے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض ویڈیوز کے بعد متعلقہ اداروں نے معاملے کا نوٹس لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فی الحال تحقیقات جاری ہیں اور عوامی سطح پر اس حوالے سے مختلف آراء اور تشویش پائی جا رہی ہے۔

امید ہے کہ متعلقہ ادارے جلد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے تاکہ افواہوں اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

ہم اپنے قارئین سے بھی جاننا چاہیں گے:
کیا آپ کبھی اس ہوٹل گئے ہیں؟
اگر ہاں، تو آپ نے وہاں کے ماحول، انتظامات اور فیملی ماحول کو کیسا پایا؟

اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔

میانوالی کے ایک ہوٹل کے فیملی ہال سے منسوب مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جس نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔اگ...
31/05/2026

میانوالی کے ایک ہوٹل کے فیملی ہال سے منسوب مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جس نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

اگر ویڈیو حقیقی ہے تو یہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے، کیونکہ فیملی ہال ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں خاندان، خواتین اور بچے آتے ہیں۔ عوام کو حقائق جاننے کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کی جائیں۔ اگر کسی قسم کی غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمی ثابت ہوتی ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ اگر الزامات بے بنیاد ہوں تو حقیقت بھی عوام کے سامنے لائی جائے۔

شفاف تحقیقات ہی افواہوں کا خاتمہ اور عوامی اعتماد کی بحالی کا بہترین راستہ ہے۔

افسوس ناک خبر۔۔۔اسلام آباد. میجر (ر)  غلام محمد خان بلچ سکنہ تری خیل کے دو نواسے اسلام اباد کے سیکٹر I.10 میں گیس سلنڈر ...
29/05/2026

افسوس ناک خبر۔۔۔
اسلام آباد. میجر (ر) غلام محمد خان بلچ سکنہ تری خیل کے دو نواسے اسلام اباد کے سیکٹر I.10 میں گیس سلنڈر پھٹنے سے جانبحق. ماں باپ شدید ز_خمی.انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اللہ پاک زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے اور مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے۔ آمین

Address

Mianwali
44400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali Fast News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mianwali Fast News:

Share