Mufti Bahadar Hussain Naqshbandi

Mufti Bahadar Hussain Naqshbandi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufti Bahadar Hussain Naqshbandi, Social Media Agency, جامعہ شمس العلوم غوثیہ رضویہ مرکزی جامع مسجد البدر پکی شاہ مردان ح, Mianwali.

14/03/2026
عید کی خوشیاں جب قریب آتی ہیں تو دل میں مسرت کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے، لیکن بعض دل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی خوشیوں میں جدائ...
12/03/2026

عید کی خوشیاں جب قریب آتی ہیں تو دل میں مسرت کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے، لیکن بعض دل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی خوشیوں میں جدائی کی چبھن شامل ہوتی ہے۔ میرے دل کی کیفیت بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ عید آ رہی ہے مگر والد محترم کی جدائی کا غم دل کو بار بار رُلا دیتا ہے۔

وہ عیدیں بھی کیا عیدیں تھیں جب والد صاحب ہمارے درمیان موجود ہوتے تھے۔ ان کی شفقت بھری مسکراہٹ، محبت بھری دعائیں اور گھر میں ان کی موجودگی عید کی سب سے بڑی خوشی ہوا کرتی تھی۔ آج عید کی تیاری تو ہے، مگر وہ سایۂ شفقت نہیں رہا جس کے ہوتے ہوئے ہر خوشی مکمل محسوس ہوتی تھی۔

عید کا دن آئے گا، لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیں گے، گھروں میں رونق ہوگی، مگر دل کے کسی کونے میں والد کی یاد ایک خاموش آنسو بن کر ضرور اُبھر آئے گی۔ دل چاہے گا کہ کاش آج بھی وہ دروازے سے اندر آئیں، مسکرا کر دعا دیں اور گھر پھر سے ویسا ہی بھرپور محسوس ہو جائے جیسا ان کی موجودگی میں ہوا کرتا تھا۔

لیکن اہلِ ایمان کا یقین یہی ہے کہ جدائی عارضی ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے والد محترم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ہمیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس عید پر اگرچہ آنکھیں نم ہیں، مگر ہاتھ دعا کے لیے اٹھے ہوئے ہیں:
یا اللہ! ہمارے والد کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور ہمیں ان کے لیے صدقۂ جاریہ بننے کی توفیق عطا فرما۔

یقیناً وہ عید سب سے خوبصورت ہوگی جب جنت میں دوبارہ اپنے پیاروں سے ملاقات ہوگی۔

مفتی بہادرحسین بن خان بیگ تریڑ مرحوم


میرے  #عظیم والد ، جو میرے والد صاحب اس دنیا میں نہیں رہے، مگر ان کی یادیں آج بھی ہر لمحہ میرے ساتھ ہیں۔ ان کے جانے کے ب...
05/02/2026

میرے #عظیم والد ، جو میرے والد صاحب اس دنیا میں نہیں رہے، مگر ان کی یادیں آج بھی ہر لمحہ میرے ساتھ ہیں۔ ان کے جانے کے بعد زندگی ویسی نہیں رہی جیسی پہلے تھی۔ دل کسی کام میں نہیں لگتا، ہر خوشی ادھوری سی محسوس ہوتی ہے، اور ہر مسکراہٹ کے پیچھے ایک خاموش آنسو چھپا ہوتا ہے۔
جنہوں نے مجھے چلنا سکھایا، سہارا دیا، حوصلہ دیا، آج وہی سہارا مجھ سے جدا ہو گیا ہے۔ جب بھی کسی #مشکل میں ہوتا ہوں تو دل بے اختیار انہیں یاد کرتا ہے۔ ان کی آواز، ان کی نصیحتیں اور ان کی شفقت آج بھی کانوں میں گونجتی ہیں ۔۔
بچپن انسان کی زندگی کا وہ نازک اور اہم دور ہوتا ہے جس میں بچے کی #شخصیت، #سوچ اور #مستقبل کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔ اس دور میں والد کا کردار ایک مضبوط ستون کی مانند ہوتا ہے جو خاموشی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔
میرے #والد صاحب نے میرے بچپن ہی سے یہ ارادہ کر لیا تھا کہ وہ مجھے #دینِ اسلام کی خدمت کے لیے وقف کریں گے۔
اسی نیت کے ساتھ انہوں نے مجھے #دینی تعلیم کے راستے پر ڈالا اور ہر مرحلے پر میری مکمل رہنمائی اور #حوصلہ افزائی کی۔.
انہوں نے اپنی ذاتی خواہشات، آرام اور ضروریات کو پسِ پشت ڈال کر میری #تعلیم کو ترجیح دی۔..
مالی مشکلات کے باوجود کبھی میری دینی تعلیم میں کمی نہیں آنے دی۔ کتابیں، #مدرسے کے اخراجات، رہائش، سفر اور دیگر تمام ضروریات کو وہ خود برداشت کرتے رہے۔.
میرے والد صاحب نے دن رات محنت کی، سختیاں برداشت کیں، کبھی اپنی بیماری اور تھکن کا شکوہ نہیں کیا، بس یہ چاہتے تھے کہ میں علمِ دین حاصل کروں اور ایک اچھا #عالم بن کر دین اور معاشرے کی خدمت کر سکوں۔.
تعلیم کے دوران انہوں نے نہ صرف مالی بلکہ اخلاقی اور روحانی تربیت پر بھی خاص توجہ دی۔
مجھے نیک صحبت اختیار کرنے، #نماز کی پابندی، #بڑوں کے ادب اور #دین پر ثابت قدم رہنے کی ہمیشہ نصیحت کرتے رہے۔
ان کی دعائیں ہر وقت میرے ساتھ رہیں۔میں جو آج کچھ بھی ہوں سب کچھ میرے #والد صاحب کی قربانیوں، محنتوں اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔۔
#الحمدالله اپنے والد صاحب کی خدمت میرے لیے سعادت کی بات تھی۔۔
اولاد کبھی والدین کا #حق پورا ادا نہیں کر سکتی۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اگر کہیں کوئی کمی رہ گئی ہو تو #اللہ تعالیٰ معاف فرمائے اور میرے والد مرحوم کی #مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کا باغ بنائے اور ان کی تمام قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ #آمین۔


إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَمیرے والد محترم محمد خان بیگ انتقال فرما گئے ہیں ان کا نماز جنازہ 3 بجے(ملک وا...
04/02/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
میرے والد محترم محمد خان بیگ انتقال فرما گئے ہیں ان کا نماز جنازہ 3 بجے(ملک والے قبرستان واں بھچراں محلہ تریڑ اعوان) میں ادا کیا جائے گا
شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں

04/02/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
میرے والد صاحب انتقال فرما گئے ھیں۔

03/02/2026

میرے والد صاحب کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل 🤲🤲

16/01/2026
۔  ۔  22 رجب المرجب یوم عرس ۔ ۔         #عظیم المرتبت صحابی  #رسول صلی اللہ علیہ وسلّم ،               کاتبِ وحی،  #خلیف...
12/01/2026

۔ ۔ 22 رجب المرجب یوم عرس ۔ ۔
#عظیم المرتبت صحابی #رسول صلی اللہ علیہ وسلّم ،
کاتبِ وحی، #خلیفۃُ المسلمین، #اول ملوکِ اسلام
#حضرتِ سَیِّدُنا امیر مُعاوِیہ رضی اللہ عنہ*

#مُحَمَّدَﷺصَـلیَّ_اللهُ_عَلَيهِ_وَسَـــــلَّـمْ


قبلہ محترم المقام جناب محمد قمر ظہور ترابی صاحب سے خوبصورت ملاقات ہوئی اور ۔جامعہ شمس العلوم غوثیہ رضویہ مرکزی جامع مسجد...
28/12/2025

قبلہ محترم المقام جناب محمد قمر ظہور ترابی صاحب سے خوبصورت ملاقات ہوئی اور ۔جامعہ شمس العلوم غوثیہ رضویہ مرکزی جامع مسجد البدر پکی شاہ مردان میں تشریف آوری ہر بے حد مشکور ہیں۔۔
اللہ پاک دارین کی مزید عزتیں عطاء فرمائے آمین
❤️❤️♥️

Address

جامعہ شمس العلوم غوثیہ رضویہ مرکزی جامع مسجد البدر پکی شاہ مردان ح
Mianwali
[email protected]

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Bahadar Hussain Naqshbandi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share