30/04/2026
اپنا گھر پروگرام کے تحت 10 مرلہ گھر یا پلاٹ کی خریداری کیلئے 25 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک قرضہ دیا جائے گا
قرض کی مدت 20 سال مقرر ہوگی
پہلے 10 سال کیلئے 5 فیصد فکسڈ مارک اپ لاگو ہوگا
اگلے 10 سال کیلئے نارمل مارکیٹ مارک اپ وصول کیا جائے گا
25 لاکھ روپے قرض پر ماہانہ قسط 16 ہزار 499 روپے ہوگی
50 لاکھ روپے قرض پر ماہانہ قسط 32 ہزار 997 روپے ہوگی
75 لاکھ روپے قرض پر ماہانہ قسط 49 ہزار 497 روپے ہوگی
ایک کروڑ روپے قرض پر ماہانہ قسط 65 ہزار 996 روپے ہوگی
قرض لینے کیلئے درخواست دہندہ کا پہلے سے مقروض نہ ہونا شرط ہوگا
قرض کی رقم سے 10 مرلہ پلاٹ یا 10 مرلہ گھر خریدا جا سکے گا
اسکیم کے تحت 90 فیصد فنانسنگ حکومت جبکہ 10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوگی
قرض اسلامی و کمرشل بینکوں، مائیکروفنانس اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنیوں سے حاصل کیا جا سکے گا
درخواست آن لائن دی جائے گی اور ایک ماہ میں منظوری دی جائے گی
کوئی پیشگی فیس یا ایڈوانس پیمنٹ لازم نہیں ہوگی
اسٹیٹ بینک اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن منصوبے کی نگرانی کریں گے
امجد خان نیازی
ڈائریکٹر زر پراپرٹی مارکیٹنگ میانوالی اسلام آباد ایگزیکٹو ممبر سپرنگ سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ میانوالی ۔