25/09/2026
آپ کا بزنس اچھا ہے، لیکن کیا کسٹمر کو بھی 5 سیکنڈ میں سمجھ آ رہا ہے کہ آپ اصل میں کیا سیل کرتے ہیں؟
اکثر بزنس اورنرز یہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح ہم اپنے پروڈکٹس یا سروسز کو جانتے ہیں، اسی طرح کسٹمر بھی انہیں آسانی سے سمجھ جائے گا۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسٹمر آپ کے زنس کو اتنا نہیں جانتا جتنا آپ خود جانتے ہیں۔
اسی لیے جب کوئی کسٹمر آپ کے پیج پر آئے تو اسے فوراً سمجھ آنا چاہیے:
✅ آپ کیا آفر کرتے ہیں؟
✅ کس کے لیے آفر کرتے ہیں؟
✅ کسٹمر کو آپ سے کیا فائدہ ملے گا؟
✅ اگلا قدم کیا ہے؟
اگر یہ بنیادی باتیں واضح نہیں ہوں گی تو کسٹمر کنفیوز ہو سکتا ہے اور بس اسکرول کرکے آگے نکل جائے گا۔
مثال کے طور پر:
❌ کمزور:
"معیاری مصنوعات مناسب قیمتوں پر۔"
✅ واضح:
"خواتین کے لیے مناسب قیمت پر اسٹچڈ سوٹس اور ریڈی ٹو ویئر۔"
کسٹمر کو قائل کرنے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ کسٹمرآپ کے بزنس کو سمجھ بھی رہا ہے یا نہیں۔
کبھی کبھی مسئلہ بزنس میں نہیں ہوتا، بلکہ اسے پیش کرنے کے طریقے میں ہوتا ہے۔
اسی لیے اگلا کانٹینٹ بنانے سے پہلے اپنے بزنس کا بائیو یا ہیڈ لائن دیکھیں اور خود سے پوچھیں:
"اگر کوئی پہلی بار میرے پیج پر آئے، تو کیا اسے 5 سیکنڈ میں سمجھ آ جائے گا کہ میں کیا آفر کرتا ہوں؟"
اگر نہیں تو آج ہی بہتر کریں۔