Multan ملتان

Multan ملتان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Multan ملتان, Social Media Agency, Multan, Multan.

ملتان اور اس کے گردونواح میں ہونے والی تمام بریکنگ نیوز، اپ ڈیٹس اور واقعات کے لیے آپ کی ون اسٹاپ منزل پر خوش آمدید۔
آپ ملتان کے رہائشی ہوں یا ہوں وزیٹر ۔ اس فیس بک پیج پر ملے گی ہر لمحے کی اپڈیٹ اور ملتانی ثقافت سے آگاہی۔

15/08/2026

شکر الحمدللہ سب ٹھیک ہے تمام سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے،
بم کی افواہ کی وجہ سے گھنٹہ گھر بند کیا گیا تھا اب تمام راستے کھلے ہیں

15/08/2026

ملتان گھنٹہ گھر چوک تمام اطراف سے مکمل بند ہے،
اس طرف جانے سے گریز کریں متبادل راستہ اختیار کریں شکریہ۔

15/08/2026

One Word!!!

14/08/2026

آج 14 اگست پر اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ ون ویلنگ یا موٹرسائیکل ریسنگ نہ کریں ، تاکہ خدانخواستہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہیں۔

14/08/2026
انا للّٰہ وانا الیہ رجعون، آج صبح نگانا چوک ملتان ایوینو سیمنٹ سے بھرا 22 ویلر ٹرالا اچانک سامنے آنے والے موٹر سائیکل کو...
14/08/2026

انا للّٰہ وانا الیہ رجعون،
آج صبح نگانا چوک ملتان ایوینو سیمنٹ سے بھرا 22 ویلر ٹرالا اچانک سامنے آنے والے موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کھڑی مہران گاڑی پر الٹ گیا۔
مہران گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اللہ پاک اس کی مغفرت فرمائے آمین۔

14/08/2026

� ڈی ایچ اے ملتان میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی جل کر خاکستر

13 اگست کی رات ڈی ایچ اے ملتان میں ایک شہری کی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔
ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ اوور اسپیڈنگ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی وجہ تاحال واضح نہیں۔

📍 ڈی ایچ اے ملتان
📅 13 اگست کی رات

کیا کسی کے پاس اس واقعے کی اصل اور مصدقہ معلومات ہیں؟ کمنٹ میں آگاہ کریں

13/08/2026

یومِ آزادی 🇵🇰

14 اگست ہمیں صرف آزادی کی خوشی نہیں دیتا، بلکہ یہ احساس بھی دلاتا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔
آئیں آج عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی، امن اور سربلندی کے لیے اپنا کردار ایمانداری اور ذمہ داری سے ادا کریں گے۔

پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہمارا فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰💚

یومِ آزادی مبارک!
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَملتان قلعہ پبلک لائبریری کے قریب بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث تقریباً 6...
09/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ملتان قلعہ پبلک لائبریری کے قریب بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث تقریباً 60 سالہ نامعلوم بزرگ جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور واپڈا حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔

تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اگر کوئی شخص ان بزرگ کو جانتا ہو یا ان کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم نشتر ہسپتال کے سرد خانے سے رابطہ کرے تاکہ لواحقین تک اطلاع پہنچائی جا سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Multan
Multan
60000

Telephone

+923296549229

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan ملتان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Multan ملتان:

Shortcuts

Share