RP News HD

Website

RP News HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RP News HD, Advertising/Marketing, Shah Rukn e Alam Colony, Multan.

Pakistan News Live | Pakistan Latest News, Headlines, Latest Update, Pakistan Live News, Breaking News, News Updates Subscribe us :- RP News HD

RP News HD is a Pakistani News Channel Where You Watch Exclusive Coverage, Headline, Bulletin, Breaking News,

31/01/2026

Khuwab Main Kuttay Ko Hamla Kartay Dekhna Khuwab Ki Tabeer

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہ...
30/01/2026

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہے، انہیں ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے 5 دن تک جھوٹ بولتے رہے، کل حکومت نے تسلیم کیا تو ہم اڈیالہ جیل گئے، کل ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خرم اڈیالہ جیل آئے
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی سرجری کی گئی، لیکن عمران خان کے خاندان کو نہیں بتایا گیا کہ ان کو کس وجہ سے اسپتال لے جایا گیا
سلمان اکرم کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر 200 پارلیمنٹیرینز موجود ہیں، لطیف کھوسہ اور میں کچھ دیر پہلے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے گئے، چیف جسٹس پاکستان اپنے چیمبر میں موجود نہیں تھے ملاقات نہیں ہو سکی
ان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر رجسٹرار سے ملاقات کی، رجسٹرار جو خود سیشن جج ہیں ان کے گوش گزار تمام صورتحال کی ہے، اٹارنی جنرل کو بھی تمام صورتحال بتائی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو 16 درخواستیں دے چکے ہیں کوئی ایکشن نہیں ہوا

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بنگلادیش کو باہر کرنے کے معاملے پر بالآخر سری لنکا نے خاموشی توڑ ڈالیآئی سی سی ...
30/01/2026

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بنگلادیش کو باہر کرنے کے معاملے پر بالآخر سری لنکا نے خاموشی توڑ ڈالی
آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تنازع تقریباً 3 ہفتوں تک جاری رہا اور پھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اثر انٹرنیشنل کرکٹ باڈی نے بنگلادیش کا جائز مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے 4 میچز کلکتہ میں شیڈول تھے تاہم ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا کہ ان کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں کیونکہ ان کے کھلاڑی بھارت میں محفوظ نہیں ہیں
بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر نکالے جانے کے فیصلے کو کرکٹ ماہرین کی جانب سے ناصرف حیران کن قرار دیا جا رہا ہے بلکہ بھارتی صحافیوں کی جانب سے بھی اس فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے اور اس فیصلے کی بڑی وجہ بی سی سی آئی کی انا قرار دی جا رہی ہے
دوسری جانب اس قسم کی خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ورلڈکپ کا بائیکاٹ کر دے یا پھر بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلے
لیکن اس سارے معاملے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی تاہم اب سری لنکن کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آیا ہے
سری لنکا کے کرکٹ سیکرٹری بندولا ڈسا نائیکے نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، بنگلادیش اور پاکستان کے تنازع پر سری لنکا نیوٹرل رہتا ہے کیونکہ یہ تمام ہمارے دوست ممالک ہیں
بندولا ڈسا نائیکے کا کہنا تھا اگر سری لنکا کو کہا گیا تو ہم مستقبل میں بھی ٹورنامنٹس کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں
سری لنکا کے وزیر کھیل سنیل کمار گمباگے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سری لنکا اس بات کو ترجیح دے رہا ہے کہ ٹورنامنٹ کو بہترین طریقے سے چلایا جائے اور ہم نے پاکستان اور بھارت کا میچ کرانے پر خاص توجہ مرکوز کر رکھی ہے
خیال رہے کہ فروری میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں، ٹورنامنٹ کا آغاز 6 فروری سے ہوگا جبکہ اختتام 8 مارچ کو ہوگا

بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیابھارتی میڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ملک میں فضا...
30/01/2026

بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیا
بھارتی میڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ملک میں فضائی آلودگی کے مسئلے کو دنیا کے سامنے لے آیا
بھارتی میڈیا کے مطابق رانجی ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلتے رہے، ممبئی اور دہلی کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے آلودگی کی وجہ سے ماسک پہن کر میچ میں حصہ لیا
ممبئی کے باندرا کُرلا کمپلیکس میں ہونے والے میچ میں ممبئی کے کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے ساتھ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے
آلودگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ممبئی کے بیٹر سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے ماسک پہن کر میچ میں شرکت کی
علاوہ ازیں ممبئی کی فضائی آلودگی غیر تسلی بخش بھی قرار دی گئی ہے، ممبئی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا ہے
واضح رہے کہ ممبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت گروپ میچز بھی شیڈول ہیں

اسلام آباد: بارڈر ہیلتھ سروسز نے  نیپاہ وائرس کے خدشے پر مختلف اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔حکام کے مطابق پاکستان میں نیپاہ...
30/01/2026

اسلام آباد: بارڈر ہیلتھ سروسز نے نیپاہ وائرس کے خدشے پر مختلف اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔

حکام کے مطابق پاکستان میں نیپاہ وائرس کا خطرہ کم ہے اور تمام اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں
حکام نے بتایا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے اسپتالوں کو مشتبہ نیپاہ مریضوں کیلئے بیڈز مختص کرنے اورپمز اسپتال کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے آنے والے مشتبہ نیپاہ کیسز کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے
حکام نے بتایا کہ ہوائی، بحری اور زمینی داخلی راستوں پر نیپاہ وائرس کیلئے اسکریننگ اور نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ائیرپورٹس اور بارڈر پوائنٹس پر فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
حکام کے مطابق تمام صوبائی حکومتوں کو نیپاہ وائرس کیلئے تربیت یافتہ عملہ اور ریفرل سسٹم یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈی ایچ او اسلام آباد کو مشتبہ نیپاہ مریضوں کیلئے خصوصی ایمبولینس مختص کرنے اور نیپاہ کے مشتبہ مریضوں کے قریبی رابطوں کی 21 دن نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے

ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نیپراکی جانب سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور کیا جا ر...
30/01/2026

ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نیپراکی جانب سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور کیا جا رہا ہے
دسمبر 2025 میں صنعتی اور زرعی طلب کے باعث بجلی کا استعمال بڑھ کر 2 اعشاریہ 4 ارب یونٹس ہو گیا
شمسی توانائی کے تیزی سے پھیلاؤ سے گرڈ پر انحصار میں کمی اور پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے
دوسری جانب صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی مخالفت کی جا رہی ہے
پاور حکام کے مطابق دسمبر 2025 میں پاکستان میں بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ صنعتی اور زرعی شعبوں میں مضبوط طلب رہی

کراچی: ملک کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئیآل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی ...
30/01/2026

کراچی: ملک کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 30ہزار 435 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کا ہوگیا ہے
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 355 ڈالر کم ہوکر 5150 ڈالر اونس ہے
خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سونے کی قیمت میں 42 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا

لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی  ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین پھر ملتان کی ٹیم خریدنے کے خواہشمند ہیںذر...
30/01/2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین پھر ملتان کی ٹیم خریدنے کے خواہشمند ہیں
ذرائع کے مطابق علی ترین نے پی ایس ایل ٹیم ملتان کے حقوق کی بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ملتان سلطانز کی بڈنگ میں شمولیت کیلئے دستاویزات جمع کرادیے ہیں
علی ترین نے اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کردیا تھا اور وہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل تھے مگر آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے
علی ترین نے نئی ٹیموں کی بڈنگ سے دستبردار ہونے پر کہا تھا کہ دوبارہ پی ایس ایل آئے تو جنوبی پنجاب کیلئے آئیں گے
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان فرنچائز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے

آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا سنگ میل عبور کرلیاپال اسٹرلنگ نے جمعرات کو یو اے ای کے خلاف...
30/01/2026

آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
پال اسٹرلنگ نے جمعرات کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلا جو ان کا 160 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا
اس کے ساتھ ہی پال اسٹرلنگ نے دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔تاہم 2024 میں وہ اس فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے
2009 میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ پال اسٹرلنگ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ وہ آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی رن اسکوررز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی موجود ہیں
پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک 3,874 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ...
30/01/2026

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعہ کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا “فیل دی تھرل” جاری کیا، جو ٹورنامنٹ کے جوش و خروش اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی جنون کی بھرپور عکاسی کرتا ہے
یہ گانا معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار انی رودھ روی چندر نے کمپوز اور گایا ہے اور اسے دنیا بھر میں باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا

Address

Shah Rukn E Alam Colony
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RP News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share