The Voice of Kashmir1

The Voice of Kashmir1 The purpose of creating this page is to make your voice heard by the government and to eradicate the evils of society 💪.

*🚨ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ*اسرائیل نے ای...
01/05/2026

*🚨ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ*

اسرائیل نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے دفاع کے لیے متحدہ عرب امارات کو جدید سسٹم فراہم کیے جن میں ایک جدید لیزر دفاعی نظام بھی شامل ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ’اسپیکٹرو‘ نامی سرویلنس سسٹم متحدہ عرب امارات کو فراہم کیا جو تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے سے آنے والے ڈرونز، خصوصاً شاہد ڈرونز کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اخبار کے مطابق اس کے علاوہ اسرائیل نے اپنے ’آئرن بیم‘ لیزر دفاعی نظام کا ایک ورژن بھی فراہم کیا جو قلیل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹس اور ڈرونز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سسٹم اسرائیل نے رواں سال کے آغاز میں لبنان سے حـزب اللہ کے حملوں کے خلاف استعمال کیا تھا۔

24/04/2026

*🚨 Extremely Tragic Accident in Neelum Valley 🚨*

A tragic accident occurred in Neelum Valley between Karimabad and Taobat while a tourist family was returning from Taobat towards Kel, when their vehicle went out of control and fell into a deep ravine.

Immediately after the accident, locals of Karimabad carried out a timely and exemplary rescue operation, playing a vital role in saving the lives of the injured. The residents reached the site on their own, pulled the injured out of the ravine, and provided immediate medical aid.

`Especially, the brave women of Karimabad set a remarkable example of human compassion` by helping the injured women, moving them to a safe location, and sending them to Helmat Hospital via ambulances.

Similarly, `the local youth and residents` also retrieved the accident vehicle from the deep ravine and brought it back to the road.

A heartfelt salute to all the volunteers who participated in the rescue operation. You all are truly the heroes of Neelum Valley and the pride of our community.

_May Allah Almighty grant the injured a swift and complete recovery, and keep all the residents and volunteers safe in His protection always. Ameen 🤲❤️_

Let me know if you want a shorter version for a post or news caption.
Geo News Urdu
BBC America
Facebook
BBC
Don Jazzy

18/04/2026

🚨*آبنائے ہرمز میں ایران نے دو بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کر دی*

*🔴انڈیا کے بحری جہاز کی آبنائے ہرمز میں ایرانی گارڈز سے اپیل کی مبینہ آڈیو۔۔*

*🚨میرے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں سیزفائر ممکن ہوا، اب ہم اسی بنیاد پر مستقل اور پائیدار امن کے قیام...
18/04/2026

*🚨میرے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں سیزفائر ممکن ہوا، اب ہم اسی بنیاد پر مستقل اور پائیدار امن کے قیام کی امید رکھتے ہیں۔ سفارت کاری کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن ہے۔ ہم مل کر خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے۔*
> صدر رجب طیب ایردوان🗣️

*🚨فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تین روزہ دورہ ایران مکمل، تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل پر زور*پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ا...
18/04/2026

*🚨فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تین روزہ دورہ ایران مکمل، تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل پر زور*
پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بیان کے مطابق بات چیت میں خطے میں پائیدار امن لانے پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر ابھرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول، جاری سفارتی مصروفیات اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر مبنی اقدامات پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مستقل سفارتی مصروفیات کے ذریعے بات چیت، کشیدگی میں کمی اور تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

*🚨آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں*ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے سا...
17/04/2026

*🚨آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں*
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں کے لیے کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 11.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 83.52 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 11.32 فیصد کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

*حکومت تبدیل نہ ہوتی تو نظام کو سنگین خطرات لاحق تھے**وزیر اعظم آزاد کشمیر*وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور ن...
15/04/2026

*حکومت تبدیل نہ ہوتی تو نظام کو سنگین خطرات لاحق تھے*
*وزیر اعظم آزاد کشمیر*

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اداروں اور نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی اور عوام میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ اور امیدوں کا چراغ روشن کرنا ان کی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
اگر پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے درمیان رہ کر ان کی بے چینی دور نہ کرتی تو نظام کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔
الیکٹرانک، ڈیجیٹل، اور سوشل میڈیا ایسا ہتھیار ہے جس کے دانشمندانہ استعمال سے تباہی کا راستہ روکنے اور امن کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
ماضی میں مجھے بھی فیک نیوز اور جھوٹی تہمتوں کا سامنا کرنا پڑا اس لیے اس ذہنی کرب اور اذیت کو بخوبی سمجھتا ہوں۔ جعلی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کا راستہ روکنا میری اولین ترجیح ہے۔
سوشل میڈیا کے دور میں فیک نیوز کا سدباب اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ ریاست کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

15/04/2026

*🚨افـغـان طـالـبـان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شـہـید*

افـغـان طـالـبـان نے پاک افـغـان سرحد پر باجوڑ کے مقام پر پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد شـہـید ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ بلااشتعال جارحیت باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلا اشتعال گولہ باری میں ایک ہی گھر سے خاتون اور 2 بچوں سمیت 3 افراد شـہیـد ہوئے۔

*کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں: شرمیلا فاروقی*پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ...
14/04/2026

*کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں: شرمیلا فاروقی*

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں۔

حال ہی میں پی پی رہنما نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے دلچسپ سوالات کیے۔

سیگمنٹ میں خالی جگہوں کو پُر کرنا تھا، میزبان نے سوال کیا کہ 'کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ڈیش (______)'

جواب میں شرمیلا نے کچھ لمحے سوچا اور کہا 'کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا'۔

پی پی رہنما کا جواب سُن کر وہاں موجود سابق کرکٹرز اور دیگر شخصیات نے تالیاں بجائیں اور ساتھ ہی مسکرا اٹھے۔

*ہم تیار ہیں، مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے، ایرانی حکام*اسلام آباد: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امری...
14/04/2026

*ہم تیار ہیں، مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے، ایرانی حکام*

اسلام آباد: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

ایسے میں ایرانی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، دوسری طرف کا معلوم نہیں۔

ایرانی حکام نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔

Address

Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Voice of Kashmir1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share