01/06/2026
کیل سیری شنگریلا ریزارٹ میں لاہور سے آئے ہوئے سیاح نے نیلم ویلی کے حسنِ فطرت کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ نیلم ویلی واقعی قدرت کا ایک شاہکار اور جنت کا حسین ٹکڑا ہے۔ بلند و بالا سرسبز پہاڑ، نیلگوں دریا، ٹھنڈے چشمے اور ندی نالوں کی دلکش روانی انسان کو ایک الگ ہی دنیا میں لے جاتی ہے۔ دریاؤں کا پرسوز شور، بہتے پانی کی مدھر آواز اور ہر طرف پھیلی قدرتی خاموشی دل و دماغ کو سکون اور تازگی عطا کرتی ہے۔ سیاحوں کا کہنا تھا کہ نیلم ویلی کی خوبصورتی، مہمان نوازی اور پُرسکون ماحول اسے پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔۔۔۔👇