Tooba Irshad Social

Tooba Irshad Social I'll help your brand get the spotlight it deserves with Website & Strategic SMM.
(1)

13/09/2025

میں نے اپنے پیج کو اب اپنے نام میں تبدیل کر دیا ہے پہلے
Exta Marketing
کے نام سے آپ اسے جانتے تھے۔

اگر ایڈ لگاتے ہی آرڈر نہیں آتا تو کیا ہوا؟کیا آپ جانتے ہیں؟مارکیٹنگ میں پہلا ایڈ بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسے کسی اجنبی جگ...
23/07/2025

اگر ایڈ لگاتے ہی آرڈر نہیں آتا تو کیا ہوا؟

کیا آپ جانتے ہیں؟
مارکیٹنگ میں پہلا ایڈ بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسے کسی اجنبی جگہ پر پہلی بار دستک دینا۔

لوگ دروازہ کھول کر دیکھتے تو ہیں…
لیکن فوراً اندر نہیں بلاتے۔
کیوں؟
کیونکہ:
انہیں آپ پر اعتماد نہیں
انہیں آپ کی پروڈکٹ کی عادت نہیں
اور سب سے اہم… انہوں نے آپ کو پہلے کبھی دیکھا ہی نہیں
اب ذرا ایک اور تصویر سوچیں:
آپ نے ایک نیا اسٹال لگایا ہے، کسی بازار میں۔
پہلے دن:

👀 لوگ گزرتے ہوئے جھانکیں گے
💬 کوئی پوچھے گا: "یہ کیا چیز ہے؟"
🚶 کوئی صرف دیکھ کے گزر جائے گا
🤔 کوئی کہے گا: "پہلے کسی سے پوچھ لیں"

تو کیا آپ اسٹال بند کر کے چلے جائیں گے؟
نہیں ناں؟

آپ اگلے دن بھی آئیں گے،
پھر آفرز لگائیں گے،
پھر پرانی باتیں یاد دلوائیں گے…
اور آہستہ آہستہ لوگ جاننے لگیں گے
پہچاننے لگیں گے
پھر خریدنے لگیں گے

🌱 یہی سچ ہے آن لائن ایڈز کا بھی۔

جب کوئی آپ کا ایڈ پہلی بار دیکھتا ہے،
تو وہ خریدنے نہیں آتا
بلکہ سوچنے آتا ہے۔

پھر جب وہ بار بار دیکھتا ہے،
تب اس کے دل میں سوال بھی آتے ہیں،
شوق بھی پیدا ہوتا ہے،
اور ایک دن، وہ آرڈر بھی کر دیتا ہے۔

لیکن شرط یہ ہے کہ آپ صرف ایک دن کا انتظار نہ کریں۔
ایک سیلز فنل وقت لیتا ہے:

1. نظر آنا (Awareness)
2. اچھا لگنا (Interest)
3. پسند بن جانا (Desire)
4. اور آخر میں، خرید لیا جانا (Action)
یہ سب ایک دن میں نہیں ہوتا۔

جو کاروبار کامیاب ہوئے ہیں،
انہوں نے یہی فنل صبر سے مکمل کیا ہے۔

💡 بڑے برانڈز روزانہ لاکھوں کے ایڈز اس لیے چلاتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں:

یاد دہانی = اعتماد = خریداری

اگر آپ کا بجٹ کم ہے،
تو بھی پریشان نہ ہوں!

کم بجٹ سے سمجھداری سے چلایا گیا ایڈ
کبھی کبھار بڑے بجٹ سے بہتر رزلٹ دے دیتا ہے
بس ایک دن کا تجربہ نہ کریں
بلکہ اسے ایک مسلسل سفر سمجھیں۔

اور ہاں!
آپ کا برانڈ بھی پہچانا جا سکتا ہے
اگر ہم اسے لوگوں کی نظر میں بار بار لائیں

اگر آپ صرف 1000 روپے میں سیل چاہتے ہیں،تو آپ کو مارکیٹنگ نہیں جادوگر کی ضرورت ہے!"زیادہ تر چھوٹے کاروباری افراد ایک عام ...
19/07/2025

اگر آپ صرف 1000 روپے میں سیل چاہتے ہیں،
تو آپ کو مارکیٹنگ نہیں جادوگر کی ضرورت ہے!"

زیادہ تر چھوٹے کاروباری افراد ایک عام غلطی کرتے ہیں:

وہ صرف 500 یا 1000 روپے کا ایک ایڈ چلاتے ہیں،
وہ بھی سیدھا سیل کے لیے
نہ کوئی ڈیٹا، نہ کوئی آڈینس، نہ کوئی بھروسہ۔

اور پھر کہتے ہیں:
"مارکیٹنگ کام نہیں کرتی!"

لیکن سچ یہ ہے👇
چاہے کوئی مارکیٹر 10 سال کا تجربہ رکھتا ہو،
اگر اس کے پاس ڈیٹا نہ ہو تو وہ بھی آپ کے لیے رزلٹ نہیں لا سکتا۔

✅ اصل حل کیا ہے؟ Funnel (فنل)

مرحلہ 1: آگاہی اور ٹریفک ایڈز
پہلے لوگوں کو بتائیں کہ آپ کیا کرتے ہیں۔
ویڈیوز، پوسٹس یا اسٹوریز کے ذریعے ان کی دلچسپی بڑھائیں۔

مرحلہ 2: ڈیٹا اکٹھا کریں
جو لوگ ویڈیو مکمل دیکھتے ہیں، پوسٹ پر رک جاتے ہیں،
انہیں ہم کہتے ہیں: "وارم آڈینس"

مرحلہ 3: اب سیل کا ایڈ دکھائیں
اب انہی لوگوں کو سیل کا ایڈ دکھائیں
کیونکہ وہ آپ کو جانتے ہیں، بھروسہ کر چکے ہیں،
اور خریدنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

❌ غلطی:

بہت سے بزنس اونرز
پہلا ایڈ ہی سیل کے لیے چلاتے ہیں،
اور جب کوئی نتیجہ نہ آئے تو کہتے ہیں:
"یہ سب فضول ہے!"

لیکن حقیقت یہ ہے:
لوگ اجنبیوں سے خریداری نہیں کرتے۔
وہ انہی سے خریدتے ہیں جن پر وہ بھروسہ کر سکیں۔
اور بھروسہ ایک دن میں نہیں بنتا
اس کے پیچھے ایک پروسس ہوتا ہے۔

💡 اگر آپ کسی مارکیٹر کو ہائر کرنے جا رہے ہیں

تو یہ سمجھنا ضروری ہے
کہ ایڈز ایک سسٹم کے تحت چلتے ہیں
جسے کہتے ہیں Funnel
اور ہر مرحلے پر الگ بجٹ اور اسٹریٹیجی چاہیے۔

👇 کال ٹو ایکشن (CTA):

اگر آپ نے کبھی کسی مارکیٹر کو ہائر کیا ہے
یا کرنے کا سوچ رہے ہیں
نیچے کمنٹ میں لکھ دیں:
"marketer"

میں آپ کو خود گائیڈ کروں گی کہ
آپ کو کتنا بجٹ رکھنا چاہیے
اور سہی طریقے سے ایڈز کیسے چلانے ہیں۔

ایک بات ابھی سن لیں اگر آپ اس طرح ترلے منتوں سے اپنے بزنس کی مارکیٹنگ کروائیں گے نا تو آپ کے بزنس کا آن لائن کوئی مستقبل...
17/07/2025

ایک بات ابھی سن لیں

اگر آپ اس طرح ترلے منتوں سے اپنے بزنس کی مارکیٹنگ کروائیں گے نا تو آپ کے بزنس کا آن لائن کوئی مستقبل نہیں ہے

کسی سے تین دن کی ایڈ چلوا کہ آ رہے ہیں اور آ کہ کہہ رہے ہیں
ہم نے فلانے سے مارکیٹنگ کروائی ہمارے زیرو رزلٹس ہیں

جب پوچھا جاۓ کتنی دیر مارکیٹنگ کروائی کتنا بجٹ لگایا ؟

تو میم وہ تین دن کا ایڈ رن کروایا تھا

یعنی کچھ بھی ؟؟؟

اگر تین دن کے ایڈ نے رزلٹس نہیں دئیے تو بجٹ آپ کا پھر بھی ضائع نہیں گیا آپ کے برینڈ کی اویرنیس ہوئی ہے

ارے بھائی آپ جب مارکیٹ میں دکان کھولتے ہیں کیا آپ تین دکان کھول کےچوتھے دن بند کر دیتے ہیں؟؟؟

یا پھر پانچویں دن کوئی اور پروڈکٹ لے آتے ہیں ؟؟

آپ نے آن لائن بزنس کو حلوہ سمجھ لیا ہے کہ ہزار روپے
لگائیں گے تو ہمیں 10 ہزار کی سیل ہو جائے گی

آف لائن مارکیٹ ہو تو لوگ دکان میں جا کہ چیز چیک کر کے خرید لیتے ہیں کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہوتا

یہ آن لائن ہے یہاں مقابلہ بھی ہے ، سیکم بھی ہے اور پروڈکٹس کو رسک کی بیس پہ لینا پڑتا ہے صرف ریویوز پہ بھروسہ کر کہ

اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ مارکیٹنگ میں 5000 بھی نہ
لگائیں لیکن کسٹمرز آپ سے 50000 کی چیزیں لے لیں ؟؟؟

پہلے اپنا نام بنائیں ، پہچان بنائیں لوگ آپ کو پہچانیں آپ کے بزنس کو جانیں

نیچے دی گئی امیج کا پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں یہ ایک مطمئن کلائنٹ کا ریویو ہے 🤞

تسنیم فاطمہ
سوشل میڈیا مارکیڑر/ مینیجر
Post credit Tasneem Fatima

یہ تحریر ان لوگوں کے لیے جو ایڈز چلا رہے ہیں، پھر بھی آرڈر نہیں آ رہے۔اگر آپ کے پراڈکٹس لاجواب ہیں…آپ Meta Ads پر پیسے خ...
14/07/2025

یہ تحریر ان لوگوں کے لیے جو ایڈز چلا رہے ہیں، پھر بھی آرڈر نہیں آ رہے۔

اگر آپ کے پراڈکٹس لاجواب ہیں…
آپ Meta Ads پر پیسے خرچ کر رہے ہیں…
روز کچھ نہ کچھ پوسٹ کر رہے ہیں…
پھر بھی نہ sales آ رہی ہیں، نہ لوگ engage کر رہے ہیں۔

تو شاید مسئلہ آپ کی محنت میں نہیں،
آپ کی آن لائن موجودگی (Online Presence) میں ہے۔

زیادہ تر لوگ کہتے ہیں:
میری پراڈکٹ تو بہت اچھی ہے،
لیکن لوگ خرید کیوں نہیں رہے؟

پچھلے کچھ دنوں سے میں نے ایسے بہت سے لوگوں کی پروفائل/پیجز وزٹ کیے جو آنلائن بزنس چلا رہے ہیں مگر پروفائل کی basic setting بھی نہیں کی ہوئی ۔

حقیقت یہ ہے کہ:

اگر آپ کا Facebook یا Instagram پیج

✅ ۔Proper profile picture نہیں رکھتا
✅ کوئی واضح bio نہیں ہے
✅ کوئی واٹسپ بٹن یا CTA نہیں لگا ہوا۔
✅ ۔Cover photo خالی یا غیر پیشہ ورانہ ہے
✅ اور trust پیدا کرنے والی چیزیں missing ہیں ۔

تو لوگ آپ کے پیج پر آ کر سکرول کر کے چلے جائیں گے۔

یاد رکھیں آپ جتنے مرضی پیسے مارکیٹنگ پر لگادیں اگر آپ نے آرگینک برینڈنگ نہیں کی ہوئی آپکا پیج پروفیشنل نہیں تو لوگ آ تو جائیں گے ایڈ کے ذریعے مگر وہ اعتماد نہیں کریں گے آپکے بزنس پر۔

پہلے اپنی دکان سجائیں پھر اس کے اشتہار چلائیں!

لوگ سب سے پہلے آپ کی online shop کی شکل دیکھتے ہیں
پراڈکٹ بعد میں۔

اگر آپ ads چلا رہے ہیں
لیکن آپ کا پیج ہی trust نہیں دے رہا
تو results کیوں آئیں گے؟

۔Ads تب کام کرتے ہیں جب آپ کا پیج تیار ہو brand کی طرح، business کی طرح۔

For services:
wa.me/923205758140



زیادہ پوسٹ کرنے سے growth نہیں آتی،سمجھداری سے planning کرنے سے آتی ہے۔روز نئی پوسٹ…روز سٹوری…روز دعا کہ آج کچھ order آ ...
09/07/2025

زیادہ پوسٹ کرنے سے growth نہیں آتی،
سمجھداری سے planning کرنے سے آتی ہے۔

روز نئی پوسٹ…
روز سٹوری…
روز دعا کہ آج کچھ order آ جائے۔

لیکن پھر بھی sales ویسی کی ویسی؟

تو ہو سکتا ہے مسئلہ آپ کے محنتی ہاتھوں میں نہیں،
بلکہ آپ کی strategy میں ہو۔

آپ jewellery بیچ رہے ہو،
کھانا بنا کے بیچ رہے ہو،
یا کپڑوں کا بزنس ہے اور پیج بنا رکھا ہے…

صرف اچھی پوسٹ بنانا کافی نہیں ہوتا۔
پوسٹ کے پیچھے سوچ، پلان اور direction ہونا ضروری ہے۔

یہی فرق ہوتا ہے views اور واقعی sales میں۔

اگر آپ واقعی چاہتے ہو کہ:

✅ لوگوں کو آپ کی محنت نظر آئے
✅ صرف likes نہیں، orders بھی آئیں
✅ آپ کا پیج grow کرے smart طریقے سے

تو مجھے "GROWTH" میسج کرو۔

میں آپ کی موجودہ strategy کا فری audit کروں گی
تاکہ آپ کو خود پتا چلے کہ کہاں کمی ہے۔

دل سے کام کر رہے ہیں!
اب دماغ سے بھی کر لیں۔ ❤️


صبح بخیر 🌤️نیا دن، نئی اُمید، نئی رحمت۔کل جو کچھ بھی ہوا، وہ گزر گیا۔اللہ کی رحمت تمہارے گناہوں سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔بس ...
30/06/2025

صبح بخیر 🌤️
نیا دن، نئی اُمید، نئی رحمت۔

کل جو کچھ بھی ہوا، وہ گزر گیا۔
اللہ کی رحمت تمہارے گناہوں سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔
بس آج نیت صاف رکھو، تھوڑا سا قدم آگے بڑھاؤ۔
وہ تمہاری خاموش کوششیں بھی دیکھتا ہے، اور دل کے حال سے بھی واقف ہے۔

یقین رکھو، بہتری راستے میں ہے… اِن شاء اللّٰہ ♡
Exta Marketing

اگر آپ کپڑوں کا کاروبار کر رہے ہیں، یا عمارتوں میں سولر سسٹم لگاتے ہیں… لیکن کلائنٹس نہیں آ رہے؟تو مسئلہ آپ کی محنت نہیں...
28/06/2025

اگر آپ کپڑوں کا کاروبار کر رہے ہیں، یا عمارتوں میں سولر سسٹم لگاتے ہیں… لیکن کلائنٹس نہیں آ رہے؟

تو مسئلہ آپ کی محنت نہیں ۔
مسئلہ ہے کہ آپ کے بزنس میں فَنل نہیں ہے۔

زیادہ فالورز نہیں،
بلکہ ایسا سسٹم چاہیے جو لوگوں کو آپ کے بزنس کی طرف لائے،
اور انہیں خریدار میں بدل دے۔

👉 میں نے اس پوسٹ میں ایک 90 دن کا پلان شیئر کیا ہے، جو چھوٹے بزنس والوں کے لیے خاص ہے:
✅ سیلز بڑھانے کا آسان طریقہ
✅ ایڈز کے صحیح استعمال کا پلان
✅ اور کسٹمرز کو واپسی پر مجبور کرنے والا سسٹم

پوسٹ پر کلک کریں اور تفصیل سے پڑھیں۔

🔁 اسے شیئر کریں اگر آپ جانتے ہیں کوئی کپڑے، سولر یا کوئی اور بزنس کرنے والا جسے واقعی یہ مدد دے سکتی ہے۔
-----
سروسز کے لیے رابطہ کریں:
0320 5758140

Exta Marketing

کام تو سب ہی کرتے ہیں… لیکن دل سے ملنے والی تعریف کچھ اور ہی ہوتی ہے 💜حال ہی میں میں نے Mr. Foodie - Homemade Food کے لی...
19/06/2025

کام تو سب ہی کرتے ہیں…
لیکن دل سے ملنے والی تعریف کچھ اور ہی ہوتی ہے 💜

حال ہی میں میں نے Mr. Foodie - Homemade Food کے لیے لوگو اور فیس بک کور فوٹو ڈیزائن کیا۔
وہ چاہتے تھے کہ ان کا برانڈ گھریلو محبت اور ذائقہ ظاہر کرے اور ہم نے مل کر ان کے ویژن کو حقیقت بنایا۔

ایک اچھا لوگو اور کور صرف خوبصورتی کے لیے نہیں ہوتے یہ آپ کے برانڈ کی پہلی جھلک ہوتے ہیں،
یہ دکھاتے ہیں کہ آپ پروفیشنل ہیں اور اپنا امیج سیریس لیتے ہیں۔

ایک اور بات جو میں ہمیشہ کہتی ہوں:
جب بھی کسی کلائنٹ کے لیے کام کریں،
کچھ اضافی ویلیو ضرور دیں۔
مجھے صرف لوگو اور کور فوٹو بنانے کا کہا گیا تھا،
لیکن میں نے ان کا بایو بھی بہتر کیا، پوسٹ آئیڈیاز دیے،
اور ان کی سوشل میڈیا اسٹریٹجی کو بھی بہتر بنانے میں گائیڈ کیا۔

جب آپ خلوص سے مدد کرتے ہیں، تو کلائنٹس آپ پر اعتماد کرتے ہیں۔

📍📍
اگر آپ بھی اپنے برانڈ کو پروفیشنل بنانا چاہتے ہیں
تو آئیے مل کر کچھ خاص ڈیزائن کرتے ہیں!






19/06/2025
90٪ بزنس اونر اپنے ایڈ بجٹ کو انہی 3 غلطیوں کی وجہ سے ضائع کرتے ہیں۔اگر آپ بھی سوچ رہے ہیں کہ رزلٹ کیوں نہیں آ رہے ، تو ...
18/06/2025

90٪ بزنس اونر اپنے ایڈ بجٹ کو انہی 3 غلطیوں کی وجہ سے ضائع کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی سوچ رہے ہیں کہ رزلٹ کیوں نہیں آ رہے ، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔

میں نے یہ تین عام غلطیاں اس پوسٹ میں آسان طریقے سے explain کی ہیں
تاکہ آپ کا پیسہ جلے نہیں، return آئے۔

چاہے آپ بوتیک چلا رہے ہوں، freelancer ہوں یا startup…

یہ پوسٹ آپ کے وقت اور پیسوں دونوں کو بچائے گی۔

➤ میرے ایک کلائنٹ نے 45,000 روپے کا بجٹ waste ہونے سے بچایا
➤ صرف وہی tips جو پاکستان میں کام کرتی ہیں
➤ کوئی جھوٹ یا فالتو بات نہیں ، بس results پر فوکس

وہ 3 بڑی غلطیاں کیا ہیں؟👇

1️⃣ Audience غلط سیٹ کرنا
زیادہ تر لوگ broad یا irrelevant audience کو target کرتے ہیں، جس سے ad دکھتا تو ہے… مگر result zero۔

2️⃣ Weak offer یا unclear message
آپ کا product اچھا ہو سکتا ہے، لیکن اگر message clear نہ ہو، تو کوئی دھیان ہی نہیں دیتا۔

3️⃣ Testing کے بغیر ad چلانا
بغیر A/B testing کے ad چلانا ایسا ہے جیسے اندھیرے میں تیر چلانا۔ نہ پتہ کیا کام کرے گا، نہ کس angle سے۔

اگر آپ ads میں results دیکھنا چاہتے ہیں
تو مجھے DM کریں: "ads help"
اور لے لیں فری Meta Ad Audit Checklist 🎯

Follow Exta Marketing
ایسے مزید فائدہ مند content کے لیے۔

Address

Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tooba Irshad Social posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share