21/08/2025
یار فری بنا دو !!
یار مناسب کرو !!
ریٹ بہت ہی زیادہ ہے !!
فی سبیل اللہ بنا دو !!
یہ جملے اکثر ڈیزائنر کو سننے کو ملتے ہیں
گاہک گویا سمجھتا ہے کہ ڈیزائنر کوئی شے مراد ہی نہیں ، بس کمپیوٹر میں دو شیپس لگائی اور ڈیزائن تیار
جبکہ یہ بات حقیقت سے بہت دور ہے
جتنی ذہنی مشقت و محنت ڈیزائنر کرتا ہے شاید ہی کسی اور شعبے میں اتنی محنت صرف ہو !!
بلکہ ڈیزائنر کو کئی بار اپنی رات کی نیند قربان کرکے آرڈر مکمل کرنا پڑتا ہے دیگر شعبہ جات سے وابستگان کو یہ مشقت پیش نہیں
پھر فری میں بلڈ پریشر ، کولیسٹرول جیسے امراض ڈیزائنر کو فیس کرنے پڑتے ہیں
اس کے باوجود فری کا مطالبہ کرنا
چی معنی دارد !!!
کیا یہی لوگ کسی کپڑے کی دکان پر جاکر کہتے ہیں کہ فری میں کپڑے دے دو ؟؟؟
5 ہزار 6 ہزار کے مہنگے سوٹ خرید لیتے ہیں
مگر فلیکس ڈیزائن کروانا ہو تو 400 بھی ان کے لئے ایک لاکھ کے مترادف ہے
ایسا کیوں ؟؟
کیا ڈیزائنر کو کوئی حق نہیں کہ وہ اپنی محنت کے مطابق پیسے وصول کرے ؟؟؟
خدارا اپنے انداز کو بدلیں
ڈیزائنر بھی کسی کا بھائی ، کسی کا بیٹا کسی کا شوہر ہوتا ہے ،پیٹ اس کے ساتھ بھی لگا ہے ، بھوک اسے بھی لگتی ہے ، موجودہ مہنگائی سے وہ بھی پریشان ہے
ایسے میی اسے حقیر سمجھنا ، فری کا مطالبہ کرنا ، برا بھلا کہنا کہاں کا انصاف ہے ؟؟
آخر میں ایک سوال چھوڑے جاتا ہوں کہ
آپ بھی یقینا کوئی نہ کوئی کاروبار کرتے ہوں گے
اگر اوپر مذکورہ باتیں آپ سے کوئی کرے تو آپ کو کیسا لگے گا ؟؟؟؟