27/09/2024
میں اس کی مذمت تو کرتا مگر ....!
میں نے جب وڈیو میں ملک کے چیف جسٹس کو اپنی فیملی کے ساتھ یوں لعنت پڑتے دیکھا تو مجھے اچھا نہیں لگا - آخر عورت کا خیال کرنا چاہیے تھا - میں نے ڈونٹ والے کے اس عمل کی مذمت لکھنے کیلئے قلم اٹھایا تو مجھے قلم نے ٹوکا اور کچھ یاد دلایا -
مجھے وہ عمران ریاض یاد آیا جس کے چار ماہ تک اغوا رہنے کے بعد جب وہ ریلیز ہوا اور وکلاء کی جانب سے یہ کہا گیا کہ وہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر اپنے اغوا کرنے والوں کا بتایے گا بس اس کو سکیورٹی دی جائے ' تو قاضی عیسی نے بہت رعونت سے کہا تھا کہ "اب ہم اس کیلئے ریڈ کارپٹ بچھا دیں ؟"
مجھے وہ سماعت یاد آئ جس میں جب قاضی کو یہ بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے الیکشن امیدواروں کو اغوا کرلیا جاتا ہے اور پھر ان سے زبردستی پریس کانفرنس کروا کر استعفیٰ لیا جاتا ہے تو قاضی عیسی نے بہت طنز سے کہا تھا "اگر آپ یہ تپش برداشت نہیں کرسکتے تو سیاست چھوڑ دیں "
قلم رکھ دیا اور مزاحمت