Lakki Marwat Times

Lakki Marwat Times We Deal in
Commercial plots
plazas,
Shops,
Residential plots,
Houses , and Willa's,
in Rawalpindi and Islamabad

لکی مروت: تجوڑی میں چوری اور ڈاکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں۔سوشل میڈیا پر عوام نے اعلی حکام سے ایس ایچ او زاہد خان کو تھا...
15/06/2023

لکی مروت: تجوڑی میں چوری اور ڈاکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں۔سوشل میڈیا پر عوام نے اعلی حکام سے ایس ایچ او زاہد خان کو تھانہ تجوڑی تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی اے/شناختی کارڈ/غیر رجسٹرڈسماپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد cnic.sims.pk کے ذریعے چیک کریں یا شناختی کارڈ ...
02/04/2023

پی ٹی اے/شناختی کارڈ/غیر رجسٹرڈسم

اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد cnic.sims.pk کے ذریعے چیک کریں یا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کریں

اگر آپ کے شناختی کارڈ پر غیر قانونی سم کارڈ موجود ہے تو پی ٹی اے کو 55055۔0800 پر سی ایم ایس کریں یا موبائل ایپ کے ذریعے اطلاع دیں.

25/03/2023

‏پروگرام "ایسا ہے خیبر پختونخوا" کے آنے والے پروگرام کی مہمان اور خیبر پختونخوا کا ابھرتا ستارہ عائشہ ہیں،
جنہوں نے محض15 سال کی عمر میں واٹر کراس جیپ ریلی میں کامیابی حاصل کرکے اپنے صوبے کا نام روشن کیا
تو دیکھنا نہ بھولیے پروگرام ‎
ہر ہفتے کی شام 7 بجے

24/03/2023

‏تمام اہل اسلام کو ماہ رمضان مبارک!!!
اللہ تعالی اس با برکت مہینے کے صدقے ہم سب پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔
آمین۔

پشاور :گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ضلعی چیرمین قومی وطن پارٹی امیرزادہ خان نے وفد کے ہمراہ...
21/03/2023

پشاور :گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ضلعی چیرمین قومی وطن پارٹی امیرزادہ خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی, ملاقات میں علاقے کے مسائل, درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امیرزادہ خان نے کہا کہ تحصیل سرائے نورنگ میں ترقیاتی منصوبوں, منجیوالہ ٹو نورنگ روڈ, ککی روڈ, ڈرینج سسٹم, ٹی ایم اے کے لئے گرانٹ کی منظوری اور دیگر ترقیاتی کام شروع کرنے کی درخواست کی گئی,جس پر گورنر غلام علی خان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کام کو جلد از جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائے, یونیورسٹی اف لکی مروت کے برطرف ملازمین کی بحالی پر بات کرتے ہوئے امیرزادہ خان نے کہا کہ غریب لوگوں کو یونیورسٹی سے نکال لیا گیا , جس سے ان غریب گھرانوں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی سالوں سے ملازمت کرنے والوں کو نکال کر ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کی جارہی ہیں۔ اور ان کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کیا جارہا ہے۔ لہذا لکی مروت یونیورسٹی کے برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے۔ جس پر گورنر نے لکی یونیورسٹی سے ریکارڈ فوری طلب کرنے اور بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی,

اسلام اباد: پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا , 12 سے 14 مارچ تک نامزدگی فارم جمع ہونگے, نوٹیفکیشن ک...
08/03/2023

اسلام اباد: پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا , 12 سے 14 مارچ تک نامزدگی فارم جمع ہونگے, نوٹیفکیشن کے مطابق سکروٹنی 22 جبکہ اعتراضات 27 مارچ تک جمع کیے جاسکیں گے, نامزد امیدواروں کی ختمی فہرست 5 اپریل جبکہ انتخابی نشان 6 اپریل کو دیئے جائینگے, جبکہ 30 اپریل کو پنجاب کے عام انتخابات کا پولنگ ہوگا۔

08/03/2023

لکی مروت: روایت کو نئی روپ دھارنے کا انوکھا طریقہ لکی مروت کے تحصیل سرائے نورنگ میں شادی کی ولیمہ دینے کی بجائے دلہا کے چچا نے چھ سو مستحق خاندانوں میں اشیا خورد ونوش تقسیم کی۔

لاپتہپشاور: 8 سالہ سرائے نورنگ کا رہائشی سہیل خان والد جمشید مرحوم  کل سے پشاور حاجی کیمپ سے لاپتہ ہے۔ ذہنی توازن ٹھیک ن...
05/03/2023

لاپتہ
پشاور: 8 سالہ سرائے نورنگ کا رہائشی سہیل خان والد جمشید مرحوم کل سے پشاور حاجی کیمپ سے لاپتہ ہے۔ ذہنی توازن ٹھیک نہیں, جس کو بھی ملے, یا کسی کو معلومات ہو تو رابطہ کریں۔
03119095316

04/03/2023

سرائے نورنگ: پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کریگی, اور ہر کارکن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے, ٹکٹ میں پارٹی وکروں کی رائے شامل کیا جائے۔ تاکہ الیکشن میں بھر کامیابی حاصل ہو سکے, ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف رہنماوں نے انے والے صوبائی جنرل الیکشن کے بارے میں پریس کانفرنس میں کیا۔

02/03/2023

لکی مروت: تحصیل سرائے نورنگ میں امن وحقوق لکی مروت ریلی نکالی گئی۔جس میں قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر امیرزادہ خان , جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عزیزاللہ خان، اے این پی کے ضلعی صدر ملک علی سرور خان اور سماجی شخصیت ملک وقار احمد خان نے شرکت کی,اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ضلع لکی مروت میں قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ضلع میں یورینیم، لائم سٹون، تیل و گیس کے وسیع ذخائر ہیں لیکن ہمیں کوئی رائلٹی نہیں ملتی۔ضلع لکی مروت کے وسائل کو کراچی کی سیٹھ مافیا اور پنجاب لوٹ رہا ہے لیکن غریب عوام کو کچھ نہیں مل رہا، ملازمتوں میں لکی مروت کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ وسائل عوام پر خرچ نہیں کی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں امن وآمان کی صورتحال روزبروز خراب ہورہی ہے۔ دونوں طرف پشتون مروت مر رہا ہے۔
ہم کسی کو یہاں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ یہاں وزیرستان جیسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ امن ہمارا بنیادی حق ہے اور یہ حق ہر صورت ہمیں دیا جائے۔ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہریوں کو امن دے۔
مقررین نے سابق اور موجودہ سیاسی نمائندوں سے امن وآمان اور لکی مروت کے حقوق کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

گمشدگیسرائے نورنگ: تھانہ نورنگ سے لے کر افگار بارگین تک راستے میں 45000 ہزار روپے گر گئے۔ ملنے والے کو نقد انعام دیا جائ...
02/03/2023

گمشدگی
سرائے نورنگ: تھانہ نورنگ سے لے کر افگار بارگین تک راستے میں 45000 ہزار روپے گر گئے۔ ملنے والے کو نقد انعام دیا جائے گا۔ ملنے کی صورت میں رابطہ کریں۔
03049712277

Address

Naurang
ISLAMABAD

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki Marwat Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share