Love Okara

Love Okara Okara ka official page

24/02/2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی ہوگئیں۔
نورين نيازی کو نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا ديا گيا

10/02/2026
*اوکاڑہ/ پتنگ بازی کریک ڈاؤن*اوکاڑہ میں پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاریماہِ جنوری کے دوران پتنگ بازی اور پتنگ فر...
05/02/2026

*اوکاڑہ/ پتنگ بازی کریک ڈاؤن*

اوکاڑہ میں پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

ماہِ جنوری کے دوران پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث *25 افراد کے خلاف مقدمات درج*

*622 پتنگیں اور 62 کیمیکل ڈور برآمد*

پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل

ڈرون کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری

پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے ، ڈی پی او

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، ڈی پی او

غیر محفوظ پتنگ بازی انسانی جانوں کے لیے خطرہ کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ، ڈی پی او

اوکاڑہ پولیس کی والدین سے اپیل، بچوں پر کڑی نظر رکھیں

شہری پتنگ بازی کی روک تھام میں پولیس سے مکمل تعاون کریں

*ترجمان اوکاڑہ پولیس*
Okara Police

الحمداللہ! اوکاڑہ میں ایف ائی اے تھانے کے قیام کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آب عوام کو فیصل آباد، لاہور یا ملتان جا...
06/11/2025

الحمداللہ! اوکاڑہ میں ایف ائی اے تھانے کے قیام کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آب عوام کو فیصل آباد، لاہور یا ملتان جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور انشاللہ ایف ائی اے کی عدالت کا قیام بھی جلد کروایا جائے گا۔

اوکاڑہ کا ہیرو۔بارہ 12 لاکھ کا سونا، چھپا سکتا تھا،مگر رزق حلال کا مزہ کچھ اور ہے ۔۔۔حویلی لکھا لاکھوں روپے مالیت کا سون...
03/11/2025

اوکاڑہ کا ہیرو۔

بارہ 12 لاکھ کا سونا، چھپا سکتا تھا،مگر رزق حلال کا مزہ کچھ اور ہے ۔۔۔
حویلی لکھا لاکھوں روپے مالیت کا سونا واپس دینے والا ریڑھی بان ہیرو؛ سرکاری ہسپتال کے سامنے یہ شخص فروٹ کی ریڑی لگاتا ہے
چار بجے اس کی ریڑھی پر کم و بیش 10 سے 12 لاکھ روپے کا سونا بھول گیا جب رات کو اٹھ بجے یاد ایا
جب ڈھونڈنے نکلے تو اس ریڑھی والے کے پاس دوبارہ پہنچ گئے جہاں پر یہ کھڑا تھا اس نے اسے وقت مسکرا کر کہا ہاں ایک ڈبہ میرے پاس ہے
کہتا ہے میں نے کھول کر چیک کیا ہے
اس میں سونا ہے یہ اس کو بھی معلوم تھا
اس کے باوجود اس نے کہا مجھے حلال رزق میں زیادہ مزہ اتا ہے
یہ اپ کی امانت ہے اپ لے جائیں

پاکستانیوں اس ملک میں بہت سے ایماندار لوگ رہتے ہیں
یہ ہے پنجاب کا ایک پنجابی محمد مقصود والد محمد ذلفقار قوم طور
میں اس کی ایمانداری کو سلام پیش کرتا ہوں

اوکاڑہ:  جی ٹی روڈ نزد چونگی نمبر 6 کے قریب منی مزدا ٹرک آگے جاتے ہوے کنٹینر سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو 1122اوکاڑہ: حادثہ منی م...
01/11/2025

اوکاڑہ: جی ٹی روڈ نزد چونگی نمبر 6 کے قریب منی مزدا ٹرک آگے جاتے ہوے کنٹینر سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو 1122

اوکاڑہ: حادثہ منی مزدا ٹرک میں سوار 3 افراد پھنس گئے جن میں 2 موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122

اوکاڑہ: اطلاع ملنے پر موٹر بائیک، 2ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کروا دی گئیں۔ ریسکیو 1122

اوکاڑہ: ریسکیو ٹیموں نے ٹرک میں پھنسے زخمی شخص کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ ریسکیو 1122

اوکاڑہ: زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122

اوکاڑہ: جبکہ نعشوں کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122

اوکاڑہ: جانبحق ہونے والوں کی شناخت شفیق ولد اسماعیل (28 سال تقریباً) اور حمزہ ولد وحید (18 سال تقریباً ) ساکنان قصور کے ناموں سے ہوئی۔ ریسکیو 1122

سندھ کے عوام کے لیے ایک اہم باتایک "ٹائنس" (Tynes) نامی کمپنی ہے جو پنجاب میں واقع ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ گھر پر بے...
30/10/2025

سندھ کے عوام کے لیے ایک اہم بات

ایک "ٹائنس" (Tynes) نامی کمپنی ہے جو پنجاب میں واقع ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ گھر پر بےروزگار بیٹھے ہوتے ہیں اور تقریباً ہر دوست یا واقف کار کو فون کرتے ہیں کہ کہیں کوئی نوکری ہو تو بتاؤ۔ یا کبھی وہ آپ کو فون کرتے ہیں کہ آئیں، ہمارے پاس ایک آفس کا کام ہے، جس کی تنخواہ 30 ہزار روپے سے زائد ہے، خاص طور پر پنجاب میں۔

جب آپ وہاں پہنچتے ہیں تو وہ سب سے پہلے رہائش کے لیے 5000 روپے لیتے ہیں۔ پھر ان کی ایک آفیس ہوتی ہے جہاں آپ کو ایک "ٹکٹ" خریدنی پڑتی ہے۔ یوں آپ کپڑوں سمیت تقریباً 10 ہزار روپے خرچ کر چکے ہوتے ہیں۔

اس کے بعد وہ آپ کا برین واش کرتے ہیں، یعنی بڑے بڑے خواب دکھاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ اگر آپ ہمیں جوائن کر لیں تو ایک سال کے اندر آپ کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ہو جائے گی، کمپنی آپ کو اپنی گاڑی بھی دے گی، اور خوب موٹیویشن کرتے ہیں۔

آخر میں وہ یہ کہتے ہیں کہ اب کمپنی میں شامل ہونے کے لیے آپ کو 50 ہزار روپے ایڈوانس دینا ہوں گے۔

جب آپ رقم دے دیتے ہیں تو آپ وہاں لگ جاتے ہیں۔ ایک مہینہ گزرنے کے بعد جب آپ تنخواہ مانگتے ہیں تو وہ کہتے ہیں:
“اب چار اور لڑکے یہاں لے کر آؤ، پھر تمہیں تنخواہ ملے گی۔”

یقین مانیے، جو وہاں پھنس جاتے ہیں ان میں سے کچھ مایوسی میں خودکشی کر لیتے ہیں، اور کچھ ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔

سندھ کے دیہاتی علاقوں کے معصوم اور بےخبر لوگ، جو لاعلم ہیں — خدارا یہ پیغام ان تک ضرور پہنچائیں تاکہ کسی خاندان کا نقصان نہ ہو۔

سندھ کے بے شمار نوجوان اس وقت لاہور، فیصل آباد، اور اوکاڑا میں پھنسے ہوئے ہیں، اور حقیقت اپنے گھر والوں سے چھپائے بیٹھے ہیں۔

انیل کمار شرما (Aneel Kumar Sharma / Aneel Sharma)
copied

30/10/2025

Inspection as inspector

Address

Okara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Love Okara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share