Unique Online System

Unique Online System Thank to All dear Frnds �

بس_ہوسٹسماں نے ڈرتے ڈرتے عالیہ کی طرف دیکھا اور بولیعالیہ یہ اتنا سارا پھل تو کہاں سے لائی ہے ؟ ابھی تو تنخواہ ملنے میں ...
18/02/2020

بس_ہوسٹس
ماں نے ڈرتے ڈرتے عالیہ کی طرف دیکھا اور بولی
عالیہ یہ اتنا سارا پھل تو کہاں سے لائی ہے ؟ ابھی تو تنخواہ ملنے میں بہت دن باقی ہیں !!
ماں کی آنکھوں میں کرب تھا دماغ میں جو ممکنہ سچ گھوم رہا ہے اسے سننے سے ڈر رہی تھی، حالانکہ اسے پتہ تھا عالیہ اس سے کبھی جھوٹ نہیں بولے گی اسی لئے یہ سوال پوچھ کر وہ پچھتا رہی تھی۔
عالیہ بولی امی جی آپ پریشان نہ ہوں آپکو پتہ ہے میں نہ آپ کو رسوا کروں گی نہ شرمسار ہونے دونگی،
آج جب ہم ٹرمینل پر واپس پہنچے اور میں مسافروں کو رخصت کر رہی تھی تو ایک صاحب نے بس سے اترتے ہوئے میرے ہاتھ میں ہزار روپے کا نوٹ تھما دیا اور بولے ،،،،،
،،،،، بیٹا !!! یہ تمہاری عیدی ہے۔
امی جی میری آنکھیں بھیگ گئیں مجھے ابو بہت یاد آئے، مجھے یاد ہے ابو ہمارے لئے موسم کے پھل لایا کرتے تھے میں نے بھی فیصلہ کیا آج گھر پھل لے کر جاوں گی۔
امی پتہ ہے پھل خریدتے ہوئے میں کیا سوچ رہی تھی !! روزانہ کئی لوگ مجھے غلیظ نگاہوں سے دیکھتے ہوئے اور شیطانی مسکراہٹ کیساتھ فون نمبر کی پرچیاں اور وزٹنگ کارڈز دے کر جاتے ہیں، لیکن حیوانوں کے اس جنگل میں آج مجھے ایک انسان بھی مل ہی گیا ، امی مجھے گمان بھی نہ تھا کہ مجھے کوئی بیٹی سمجھ کر بھی مخاطب کرے گا۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں صبح اسکول جانے سے پہلے popy the sailor  اور pink panther دیکھا جاتا تھا ۔۔۔ جہاں شام کو چار ...
16/02/2020

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں صبح اسکول جانے سے پہلے popy the sailor اور pink panther دیکھا جاتا تھا ۔۔۔

جہاں شام کو چار بجے پی ٹی وی پر "کھل جا سم سم" اور "عینک والا جن" کے لیے سب گلی کے بچے ایک گھر میں جمع ہوجاتے تھے ۔۔۔

جہاں گھر کا سب سے بڑا بچہ ٹی وی کے پاس لیٹ کر پاوں کے انگوٹھے سے چینل چینج کیا کرتا تھا ۔۔۔جب300یا 250 چینل کے بجائے دو یا تین چینل ہوا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں صوفے کے گھر بنا کر " گھر گھر" کھیلا کرتے تھے ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جب سارے گلی کے بچے جمع ہوکر کرکٹ کھیلا کرتے تھے ۔۔۔ جہاں گھر میں جانے کا آوٹ اور جو پھینکے گا وہی لے کر آئے گا " والا رول ہوا کرتا تھا ۔۔۔

جہاں چھوٹے بچوں کی "ک" " سے "کچی" ہوا کرتی تھی ۔۔۔

جہاں " کھو پہ کھو " کوڑا جمال شاہی "چھپن چھپائی " پکڑن پکڑائی" اور برف پانی کھیلنے کے لیے " پگم" کی جاتی تھی

جہاں مٹی کے کھلونے مل کر بنایا کرتے تھے ۔۔۔

اور سورج ڈھلتے ہی سب ایک دوسرے کی قمیض پکڑ کےٹرین بنا کر سب کو گھر چھوڑ کے آیا کرتے تھے

جہاں نوجوان لڑکیاں گھروں کی منڈیروں پہ چڑھ کر بڑی منتیں کرکے گولا گنڈا منگوایا کرتی تھیں ۔۔۔

جہاں ڈائجسٹ منگوانے کے لیے ایک روپے کی رشوت بہت زیادہ ہوا کرتی تھی ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں سب گھر والے شام کو ایک جگہ اکٹھے بیٹھ کر دن بھر کی داستان سنایا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں محلے کی لڑکیاں ایک گھر میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھ سکتی تھیں ۔۔۔ وہ دور جب "دھواں" اور "آشیانہ " سب کی پسند ہوا کرتا تھا ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں "Tom and jerry" ہر عمر کے لوگ بہت شوق سے دیکھا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں کسی بچے کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا تھا کہ ہمارے ساتھ کھیلنے والا لڑکا ہے یا لڑکی !!!

جہاں موبائل کا کوئی وجود نہیں تھا۔۔۔ ہر فکر سے آزاد تھے

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں ماں باپ کی محبت ہی سب کچھ تھی ۔۔۔

میرا تعلق اس سنہرے دور سے ہے جس سے آج کی نسل محروم ہے ۔۔۔
کوئی ہے میرا ساتھی ؟؟؟

💝

Address

Village Alishah Post Office Tarujabba
Pabbi
24210

Telephone

+923018049913

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Unique Online System posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Unique Online System:

Share