Pasni News Pasni

Pasni News Pasni local news and stories
Pasni News is Property Of Pasni Press Club

07/01/2026

ہنگلاج مندر 1/1/2026

*میونسپل کمیٹی پسنی کا شاپرز کے چیلنج سے نمٹنے کا عزم،شہری حوصلہ شکنی کے بجاے خاکروبوں  کے ساتھ تعاون کریں،صفائی ہر روز ...
07/01/2026

*میونسپل کمیٹی پسنی کا شاپرز کے چیلنج سے نمٹنے کا عزم،شہری حوصلہ شکنی کے بجاے خاکروبوں کے ساتھ تعاون کریں،صفائی ہر روز ہورہی ہے ،چیف افسر عادل بشیر*

پسنی : چیف افسر *عادل بشیر* نے کہا ہے کہ شاپرز میونسپل کمیٹی پسنی کے عملے کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں انھوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی پسنی کا عملہ ہر روز صفائی کے کام میں مصروف ہے اور باری باری تمام محلوں میں صفائی کا کام جاری ہے۔
انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کمیٹی کے خاکروبوں کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے ان علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں فوری صفائی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہری اپنے گھروں میں جمع شدہ شاپرز کے تھیلے کھلے عام پھینکنے کے بجائے انہیں اچھی طرح باندھ کر ڈمپنگ پوائنٹ پر رکھیں تاکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ انہیں آسانی سے اٹھا سکے۔
انھوں نے کہا کہ نے شاپرز ہوا کے ساتھ بکھر جاتے ہیں جس سے صفائی کا عمل مزید مشکل ہوجاتا ہے۔
چیف افسر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو مدنظر رکھ کر شاپرز کو جلانا بھی مناسب نہیں ہوگا۔
چیف افسر عادل بشیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے خراب ٹریکٹروں کی مرمت کا کام جاری ہے جس سے میونسپل کمیٹی کی مشینری کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا اور صفائی کے عمل کو تیز تر بنانے میں مدد ملے گی۔

*ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کی خصوصی ہدایات پر پسنی میں جدید سیوریج نظام کی تعمیر*پسنی نیوز : ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کی خص...
07/01/2026

*ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کی خصوصی ہدایات پر پسنی میں جدید سیوریج نظام کی تعمیر*

پسنی نیوز : ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کی خصوصی ہدایات پر پسنی شہر میں جدید سیوریج نظام کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کوسٹ گارڈ بٹالین 4 پسنی کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سی او بٹالین 4 پسنی بلال جالپ نے کی۔
اجلاس میں سٹی چیئرمین میر نور احمد کلمتی، چیف افسر میونسپل کمیٹی عادل بشیر، ڈی ایس پی پسنی پولیس ملک احمد، ایس ڈی او کیسکو حبیب الرحمٰن بلوچ، تحصیلدار پسنی محمد امین بلوچ، انجمن تاجران پسنی کے صدر لیاقت بلوچ، موسیٰ امیت، انجینئر لوکل گورنمنٹ اسلم شکیل، پی ٹی سی ایل کے نمائندے ولی بلوچ سمیت کونسلران اور مختلف سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پسنی کے ماسٹر پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے شہر میں سیوریج لائن بچھانے کے منصوبے پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر منصوبے کے سائٹ انجینئر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں لیولنگ کے بعض مسائل موجود ہیں، تاہم میونسپل کمیٹی کے تعاون سے کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج لائن اور ڈرین لائن کو ایک مربوط نظام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
چیف افسر عادل بشیر نے کہا کہ یہ منصوبہ پسنی شہر کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار اقدام ہوگا، جس سے سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے پسنی کے عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔
سٹی چیئرمین میر نور احمد کلمتی نے کہا کہ سیوریج لائن کی تعمیر کے دوران عوام کو بعض مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم تمام کونسلران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے مکینوں کو بروقت آگاہ کریں اور انہیں اپنی گھریلو گٹر لائنوں کو نئی سیوریج لائن سے منسلک کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد ہی کونسلران کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی او پاکستان کوسٹ گارڈ بٹالین 4 پسنی بلال جالپ نے کہا کہ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کی خصوصی ہدایات پر پسنی شہر میں جدید سیوریج نظام کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
آخر میں شرکاء نے اس منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کیا۔

Address

Pasni Gwadar Balochistan
Pasni

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasni News Pasni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pasni News Pasni:

Shortcuts

Share