Updated Pakistan News

Updated Pakistan News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Updated Pakistan News, Peshawar.
(1)

29/04/2026

اپڈیٹیڈ پاکستان نیوز کی مکمل رپورٹنگ رنگ لے آیا۔
تیمرگرہ بازار سڑک پر تارکول کرنے کے لئے مشینریاں پہنچ گئے۔

اعلانِ گمشدگی۔
28/04/2026

اعلانِ گمشدگی۔

28/04/2026

آنے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے امتحانی ہال کو دوسری جگہ منتقل کرنے پر نجیب اللہ اتمانی کا شدید ردِعمل؛ فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کے سامنے احتجاج کا اعلان۔

( سابقہ ڈی پی او دیر لوئر)کو نکاح  بہت بہت مبارکباد۔نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ۔
26/04/2026

( سابقہ ڈی پی او دیر لوئر)
کو نکاح بہت بہت مبارکباد۔
نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ۔

26/04/2026

اونر ایس بی کے فیبرکس و صدر دیر چیمبر آف کامرس سید نور عالم بادشاہ اپنے برانڈ SBK کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کو تفصیلات بتا رہے ہیں۔

بمقام نگری پہاڑ، حدود تھانہ تالاش، آج اطلاع موصول ہوئی کہ تقریباً چھ تا سات ماہ قبل لاپتہ ہونے والے طفلکہ مسرورہ ولد موس...
26/04/2026

بمقام نگری پہاڑ، حدود تھانہ تالاش، آج اطلاع موصول ہوئی کہ تقریباً چھ تا سات ماہ قبل لاپتہ ہونے والے طفلکہ مسرورہ ولد موسیٰ خان، سکنہ نگری کاٹکلہ کے شبہ میں مذکورہ پہاڑی علاقے سے کچھ انسانی اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔
موقع کے قریب ایک عدد قمیص بھی برآمد ہوئی ہے، جس کے متعلق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مذکورہ لاپتہ بچے کی ہو سکتی ہے۔
اطلاع ملتے ہی نزیر بادشاہ خان SHO شہاب الدین خان ASHO معہ دیگر نفری پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
برآمد شدہ انسانی اعضاء کو شناخت اور مزید فرانزک تجزیہ کی غرض سے متعلقہ حکام کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بچے کے والد بھی موقع پر موجود ہیں، جنہوں نے ابتدائی طور پر مذکورہ اعضاء کو اپنے لاپتہ بچے سے منسوب کیا ہے، تاہم حتمی تصدیق فرانزک رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

25/04/2026

دیر کی ترقی میں ایک اور اہم اضافہ

میزان ٹیکسٹائل، احباب ٹیکسٹائل اور سادات ٹیکسٹائل کے بعد دیر لوئر اور اس کے گردونواح کے عوام کی سہولت کے لیے ایک اور جدید کاروباری مرکز “SBK فیبرکس” کے نام سے قائم کر دیا گیا ہے۔ ان تمام اداروں کے بانی مرحونِ منت سید قطبِ عالم باچا ہیں، جو اپنی دور اندیشی، محنت اور علاقے کی فلاح کے جذبے کے باعث ایک نمایاں شخصیت کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف کاروباری میدان میں کامیابیاں حاصل کیں بلکہ مقامی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

ایس بی کے فیبرکس کا باقاعدہ افتتاح آج صدر انجمن تاجران حاجی انور الدین، سی ای او ایس بی کے فیبرکس و صدر دیر چیمبر آف کامرس سید نور عالم باچا، ممتاز کاروباری شخصیت حسین رحمن حاجی صاحب، سید ظاہر شاہ چیمبر آف کامرس کے ممبران و دیگر معزز کاروباری شخصیات نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید نور عالم باچا اپنے والد سید خان باچا صاحب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے محنت، دیانت اور لگن کے ساتھ نہ صرف دیر کے عوام کو جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے قیمتی مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔ ان کی کاوشیں اس بات کی عکاس ہیں کہ وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔

شرکاء نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں اس قسم کی مثبت اور تعمیری کاروباری سرگرمیاں علاقے کی ترقی کے لیے نہایت خوش آئند ہیں

25/04/2026

تیمرگرہ میلہ ڈاگ میں ڈاکٹر ہاسٹل اور ڈاکٹر ہوٹل کا افتتاح تیمرگرہ بازار کے صدر حاجی انور الدین ، پی پی پی کے رہنما نجیب اللہ اور زیب سٹی کے صدر ظاہر شاہ خان و دیگر نے فیتہ کاٹ کر کی۔

24/04/2026

پشاوری فریش جوس سنٹر تیمرگرہ آڈہ۔

24/04/2026

ترئی لوئر دیر میں گاڑی کھائی سے جا گری۔چار افراد زخمی

24/04/2026

تیمرگرہ بازار کی سڑک کھنڈارات میں تبدیل۔تاجروں نے تین دن کا ڈیڈلائن دیا۔مزید دیکھیئے یاسر اعظم تاجک کی یہ خصوصی رپورٹ۔

دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب سید نور عالم باچا ، نے دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجر برادری کو ...
24/04/2026

دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب سید نور عالم باچا ، نے دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجر برادری کو درپیش مسائیل کے حوالے سے بریفینگ دی۔

۔ صدر دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مطالبہ کیا کہ چیمبر اینڈ کامرس آفس کے لئے زمین مختص کی جائے۔
۔ سمال انڈسٹریز زون کے قیام کے لئے عملی اقدامات کی جائے تاکہ ہمارا ضلع اپنا ریونیومیں خود کفیل ہو اور ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو۔ گھریلوں صنعت ، دستکاری کو فروغ دی جائے۔

زرعی پیداوار میں اضافہ کی جائے۔
۔ تعلیمی اداروں میں بزنس کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی جائےتاکہ ہمارے نوجوان گراس روٹ لیول پر مختلف بزنس
آئیڈیاز سمجھ سکیں۔

۔ دیر پائین میں زیادہ سے زیادہ پھلدار پودے لگائے جائے۔
۔ تاجروں کو ون ونڈو سہولیات دی جائے تاکہ دیر پائین میں بزنس گروتھ کرسکیں۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس حوالے سے پلان بنائیں تاکہ اس پر عملی کام شروع کیا جائے۔
۔ تاجر برادری کو این۔او۔ سی کے مد میں ضلعی انتظامیہ خصوصی تعاون فراہم کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو احکامات جاری کئے ہیں۔
۔ ڈپٹی کمشنر کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجربرادری کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
۔ دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
میٹنگ میں جناب خالد اقبال، شاہ حسن ، میاں انعام ، سجاد احمد اور محمد ارشاد نے بھی شرکت کی۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Updated Pakistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share