Pashto 10

Pashto 10 reporting programing

صحت مند رہنے کیلئے لوگ مختلف پھلوں اور سبزیوں کے جوس کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں، لیکن چقندر کا جوس اپنی غذائی خ...
26/09/2026

صحت مند رہنے کیلئے لوگ مختلف پھلوں اور سبزیوں کے جوس کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں، لیکن چقندر کا جوس اپنی غذائی خصوصیات کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے
قدرتی نائٹریٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور چقندر کا جوس جسم کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتا ہے، جبکہ اس کے بعض فوائد پر سائنسی تحقیق بھی سامنے آچکی ہے۔
بلڈ پریشر کیلئے فائدہ مند
چقندر میں موجود قدرتی نائٹریٹس جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے خون کی نالیاں پھیل سکتی ہیں اور بلڈ پریشر میں کمی میں مدد مل سکتی ہے۔
دماغ تک خون کی روانی بہتر بنائے
چقندر کا جوس خون کی نالیوں کے پھیلاؤ میں مدد دے سکتا ہے، جس سے دماغ کے بعض حصوں تک خون کی روانی بہتر ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ورزش کے دوران جسمانی برداشت

ورزش کرنے والوں کیلئے بھی چقندر کا جوس فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم کو آکسیجن زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

خون کی نالیوں کی صحت

اس میں موجود نائٹریٹس خون کی نالیوں کے معمول کے افعال کو بہتر رکھنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں، جو مجموعی قلبی صحت کیلئے اہم ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

چقندر میں موجود بیٹالینز سمیت مختلف اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے خلیوں کو تکسیدی نقصان سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

تاہم چقندر کا جوس کسی بیماری کے علاج یا ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کا متبادل نہیں ہے۔

20/09/2026
17/09/2026

علان فوتگی
ظہیر اللہ خان آفریدی خواجہ خیل ونڈگرے برقمبرخیل حرکت قلب بند ہونے سے بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ کل بروز جمعہ صبح 10:00 بجے بمقام طور خیل مارکیٹ ادا کی جائے گی۔مرحوم ظریف خان ،خیراللہ آفریدی کے بھائی ،شکیل خان،زرشاد کے والد محترم تھے ۔اللہ تعالی مرحوم کی معفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں امین

اعلانِ وفاتانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ قادر شاہ سلیمان خیل شیخ مآلخیل حاجی سید کمال اور گل شمال کے بھائی، ...
16/09/2026

اعلانِ وفات

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ قادر شاہ سلیمان خیل شیخ مآلخیل حاجی سید کمال اور گل شمال کے بھائی، خان جمال، کفایت شاہ اور رحیم شاہ کے والدِ محترم انتقال فرما گئے ہیں۔

مرحوم حاجی نور کمال، حاجی نور جمال ،حاجی یار شاہ اور حاجی بخت جمال کے چچا جبکہ ڈاکٹر خورشید، لائق شاہ اورراہداللہ کے دادا تھے۔

مرحوم کی نمازِ جناز ہ صبح بروز جمعرات، 17 ستمبر 2026 کو 10:00 بجے اپنے آبائی گاؤں ںنہر غاڑہ ونڈگڑی جماعت کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

دے جنازہ علان باڑہ خیبر ایجنسی بر قمبر خیل حواجل خیل شوال خیل سم باباحاجی بادام فوت ہو چکا ہے حاجی میارجان مرحوم اور زیا...
14/09/2026

دے جنازہ علان
باڑہ خیبر ایجنسی بر قمبر خیل حواجل خیل شوال خیل سم بابا

حاجی بادام فوت ہو چکا ہے
حاجی میارجان مرحوم اور زیارت گل کا بھائی حضرت امین اور سید امین کا باپ نماز جنازہ کل صبح 10 بجے اپنے گھر کے ساتھ آدا کیا جائیگا بروز منگل 15ستمبرکو
نذد سم بابا ادیرہ

13/09/2026

باڑہ
باڑہ سے اسلام آباد تک پیدل مارچ کرتے ہیں لیکن آج تکلیف میں ہے مقامی لیڈر شپ ہسپتال تک آنے کی زحمت بھی نہیں کرتے مقامی لیڈر شپ سے مایوس ہے
پاکستان تحریک انصاف کے 28 سالہ ورکر لعل ولی آفریدی

باڑہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد گرفتارباڑہ : ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ ڈاکٹر ...
12/09/2026

باڑہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد گرفتار

باڑہ : ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ ڈاکٹر طلحہ رفیق عالم کی زیرِ نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امان اللہ خان نے ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے باڑہ، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس اور آپریشنل پولیس کے ہمراہ مین باڑہ بازار میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کا مقصد بازار میں قائم تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی بحال کرنے اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنا تھا۔ کارروائی کے دوران متعدد عارضی تجاوزات موقع پر ہی ہٹا دی گئیں، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق بار بار تجاوزات قائم کرنے اور عوامی راستوں میں رکاوٹ ڈالنے والے بعض مستقل تجاوزات کنندگان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اس موقع پر دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم کرنے یا دوبارہ تجاوزات کرنے سے گریز کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Deputy Commissioner Khyber

09/09/2026

خالص دودھ جو آپ کی زندگی کو صحت مند رکھے

اسلام علیکم سر اج مورخہ 9/9/2026تھانہ باڑہ کے علاقہ بر قمبر خیل مدرسہ بازار میں دو قصائیوں کے مابین کسی بات پر لڑائی ہوئ...
09/09/2026

اسلام علیکم سر
اج مورخہ 9/9/2026
تھانہ باڑہ کے علاقہ بر قمبر خیل مدرسہ بازار میں دو قصائیوں کے مابین کسی بات پر لڑائی ہوئی جس میں دو بندے زخمی ہوئے شان والد عباداللہ اور دوسرا شاہد والد کمال زخمی ہوئے جس کو علاج معالجے کے لیے ڈوگرہ ہسپتال لایا مزید معلومات جاری ہے.

Address

Peshawar
24801

Telephone

+923336221271

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pashto 10 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pashto 10:

Shortcuts

Share