Eider Khel Zwanan عیدرخیل زوانان

Eider Khel Zwanan عیدرخیل زوانان ''Trade Of Hope'' provides you a best advertisement, We believe people don't hate advertising, they

29/05/2026

18/01/2025

سعودی عرب میں آنے کے لیے کچھ بہترین ضروری سکیلز
Some important Skills for Saudi Arabia

18/01/2025

سعودی عرب میں ویزے کی اقسام اس کے ڈیوریشن اور اس کی لمیٹیشن اس ویڈیو میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

وزیرستان (تحصیل دتہ خیل) اور باقی دنیاانتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اج کل کے دور میں باقی دنیا 38 ہزار فیٹ کے اونچائی...
17/11/2024

وزیرستان (تحصیل دتہ خیل) اور باقی دنیا
انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اج کل کے دور میں باقی دنیا 38 ہزار فیٹ کے اونچائی سے انٹرنیٹ پہ بات کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہمارے وزیرستان میں انٹرنیٹ تو دور کی بات بلکہ پچھلے دو ہفتوں سے موبائل نیٹ ورک کا سگنل بھی کام نہیں کر رہا اگر ہم پچھلے دو سال پہ نظر دوڑائے تو سگنل کا یہی حال ہوتا کہ صبح 10 بجے سے لے کر تقریبا تین بجے تک وہ بوائل کا سگنل چل جاتا جس سے بندوں کے بندے کی وہ ضروریات اور مسافر لوگوں کی حال احوال کا پتہ چل جاتا، لیکن پچھلے ایک ہفتے سے تحصیل دا تہ حیل میں وہی موبائل نیٹ ورک کا سگنل ہی نہیں، جس نے لوگوں کو شدید پریشانی اور ڈپریشن میں مبتلا کر چکے ہیں۔
لہذا ہم اعلی حکام سے عسکری کی عادت سے سول گورنمنٹ سے اور ساتھ میں ایم این اے ایم پی اے سے ریکویسٹ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد یہ مسئلہ حل کیا جائے۔



خوشخبری دتہ خیل تعلیمی اگاہی سیمینارموجودہ حالات کے پیش نظر دتہ خیل بازار میں گورنمنٹ ہائی سکول کے مقام پہ 16 اپریل 2024...
12/04/2024

خوشخبری
دتہ خیل تعلیمی اگاہی سیمینار
موجودہ حالات کے پیش نظر دتہ خیل بازار میں گورنمنٹ ہائی سکول کے مقام پہ 16 اپریل 2024 کو تعلیمی اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد علاقے میں تعلیم کا فروغ دینا، معاشرے کی ترقی میں تعلیم کا کردار، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اقدامات، اور فیلڈ کے سلیکشن میں جونیئر کی رہنمائی کیلئے خصوصی سیشن شامل ہیں ۔
اس سیمینار کے انعقاد پر ہم سپیشلی ڈاکٹر شفیع اللہ، ڈاکٹر وحید اللہ، عدنان(جونئیر ڈاکٹر) ،ڈاکٹر حزب اللہ،انجینئر شریف اللہ(جنرل سیکرٹری بنوں یونیورسٹی)،رضوان اللہ، احسان اللہ(جونئیر ڈاکٹر)،رفیع اللہ, احمد وزیری اور دیگر تمام سٹوڈنٹس کا بے حد مشکور و ممنون ہے جس نے اپنے علاقے کی روشن مستقبل کی خاطر اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کے انعقاد پر ہم پورے دتہ خیل کے سٹوڈنٹس سپیشلی خدر خیل کے نوجوانوں کو داد دیتے ہیں۔

23/03/2024
شمالی وزیرستان میں بدترین ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف جاری دھرنے میں پلان سی کا اعلان ۔ شمالی وزیرستان عیدک میں اٹھارو...
03/08/2022

شمالی وزیرستان میں بدترین ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف جاری دھرنے میں پلان سی کا اعلان ۔
شمالی وزیرستان عیدک میں اٹھارویں دن سے جاری اتمانزائی دھرنا پلان سی کا اعلان کردیا گیا۔ جرگہ سربراہ ملک ربنواز کے اعلان کے مطابق علاقے میں مجموعی طور پر 8 مقامات پر سڑکیں بندرہےگی جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
1) کجھوری گیٹ کے ساتھ روڈ نزدیک میں رہائش پذیر دیہات کے بسنے والے اقوام بند کردینگے۔۔۔
2) سپین وام اور شیوہ کے اقوام اپنے علاقے میں سپین وام چوک اور تودہ چینہ کے مقام پر بند کردینگے۔
3) مداخیل اور منظرخیل کے اقوام محمد خیل کے مقام پر روڈ بند کردینگے۔
4) میرانشاہ ،درپہ خیل اور سیدگی اقوام غلام خان روڈ کو خود بند کردینگے۔
5) خسوخیل ،موسکی ،ایپی ، خیدرخیل اور میرعلی اقوام
خیسور شریف روڈ کو اور
6) یہی اقوام دوا سڑک کے مقام پر بھی سڑک کو بند کردینگے
7) عیدک ،خدی زیرکی اور خکیم خیل ,مبارک شاہی.تپی اور نورک بوراخیل کے اقوام عیدک کے مقام پر پہلے سے بند روڈ کو مضبوط اور کامیاب کرینگے۔
8) رزمک روڈ شانڈوری کے مقام ملحقہ اقوام یعنی وہاں کے باشندگان کی سڑک بند کرنے کے فرائض انجام دینگے۔ منجانب ۔۔۔
اتمانزائی داوڑ وزیر اقوام مشترکہ فیصلہ

 ‬⁩داخلہ مہم کا آغاز کل یکم اگست سے شروع ہورہا ہے۔ اپنے بچوں کو سکول بھیجیں۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ سرکاری سکولوں میں تعل...
31/07/2022

‬⁩

داخلہ مہم کا آغاز کل یکم اگست سے شروع ہورہا ہے۔ اپنے بچوں کو سکول بھیجیں۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ سرکاری سکولوں میں تعلیم مفت اور سہولیات بہترین ہیں۔

31/07/2022
 #درخواستیں مطلوب ہیں۔قبائلی اضلاع کےپہلی جماعت سے لیکر  12 ویں جماعت تک کے ریگولر معذور طلباء و طالبات جو کہ سرکاری اور...
01/06/2022

#درخواستیں مطلوب ہیں۔
قبائلی اضلاع کےپہلی جماعت سے لیکر 12 ویں جماعت تک کے ریگولر معذور طلباء و طالبات جو کہ سرکاری اور پرائیویٹ ادارو میں زیرِ تعلیم ہو، ایک ہفتہ کے اندر درخواست دے سکتے ہیں۔ حکومت ان معذور طلباء اور طالبات کو مبلع پچاس ہزار روپے (50000 ) ایک بار عطاء کریگا۔ درخواست فارم ڈسڑکٹ سوشل وئیلفیر آفس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ اور ھدایات درجہ ذیل ہیں ۔
1.درخواست فارم میں دینے گئے تمام کوائف کو پّر کرنا۔( نامکمل درخواست کو خارج کیا جائے گا )
2. وظیفہ صرف معذور طلباء اور طالبات کو دیا جائے گا ۔ جیسے ( جسمانی معذور،اندھامعذور ، گونگا بہرہ معذور، دماعی معذور،)
3.صرف وہ معذور طلباء اور طلبات جو سرکاری اور پرایئویٹ اداروں میں زیر تعلیم ہو وظیفہ کی مستحق ہوگا۔
4.صرف ضم اضلاع بشمول چھ ڈویژن، علاقوں کی معذور طلباء اور طالبات درخواست دینے کی اہل ہو نگے ۔(ضم شدہ اضلاع کے ڈومیسائل والے طالبعلم جو دوسرے اضلاع میں زیرِ تعلیم ہو وہ وظیفہ کی مستحق نہیں ہونگے۔)
5.رحمت اللعالمین وظیفہ صرف ایک بار دیا جائیگا۔
6. خاندان کی ایک معذور طا لب علم کو وظیفہ ملے گا۔
7.درخواست فارم پر متعلقہ سکول کے ہیڈ ماسٹر ،پرنسپل،ضلعی ایجوکیشن آفیسر ، اور متعلقہ ضلعی سوشل ویلفیئر آفیسر کے دستخط اور مہر انتہا یئ ضروی ہیں۔ بصورت دیگر فارم کو خارج کیا جائے گا ۔
8.درخوست کے ساتھ درجہ ذیل کاعذات ضرور منسلک کریں۔
1.معذوری سرٹیفیکیٹ کی فوٹو کافی
2. خاندان کی سربراہ (والد، یا والدہ) کی شناختی کارڈ کی فوٹو کافی، اور فارم بی،
9.صرف اول جماعت سے باروی جماعت تک معذور طلباء اور طالبات اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

Address

Peshawar
25120

Telephone

+923336596508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eider Khel Zwanan عیدرخیل زوانان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share