BoostG Marketing

BoostG Marketing Boost your property up to the sky with BoostG.Com Marketing Private limited. Buy | Sell | Rent
Home

غور طلب بات — دین کے ساتھ ہمارا رویہ۔۔۔😶
19/02/2026

غور طلب بات — دین کے ساتھ ہمارا رویہ۔۔۔😶

آج میں ایک نہایت اہم مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص سے جلسے میں کچھ نامناسب الفاظ نکل گئے تھے۔ لوگوں نے یہ سمجھا کہ اس نے نعوذباللہ اسلام اور حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے، اور اسی بنیاد پر ہجوم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بے دردی سے قتل کر دیا۔
اب ذرا یہاں رک کر ایک بات پر غور کریں۔
روزہ کیا دین کا حصہ نہیں؟ کیا یہ عبادت نہیں؟
آج کل رمضان جیسے بابرکت مہینے میں روزے اور عبادت کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ مختلف گروپس میں فنی اور مذاقیہ وائس میسجز شیئر کیے جا رہے ہیں، جن میں کہا جاتا ہے کہ
“شیطان کو لے جایا جا رہا ہے، آپ چپ جائیے”
اور اس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں۔ کیا یہ دین کا مذاق نہیں؟ کیا یہ عبادت اور اس بابرکت مہینے کی بے حرمتی نہیں؟
اسی طرح شادی کو دیکھ لیں۔
شادی سنت ہے، اور سنت پر عمل کرنا عبادت ہے۔
جب اس عبادت میں ڈھول، ناچ گانا اور غیر مناسب رسومات شامل کی جاتی ہیں تو کیا یہ عبادت کی توہین نہیں؟ کیا یہ بھی دین کا مذاق نہیں؟
اصل مسئلہ یہی ہے کہ ہم دین کے کچھ معاملات پر تو انتہائی ردِعمل دکھاتے ہیں، لیکن جہاں دین ہماری اپنی خواہشات کے خلاف آتا ہے وہاں ہم اسے مذاق بنا لیتے ہیں۔
براہِ کرم اس رویّے پر غور کریں، خاص طور پر اس بابرکت مہینے رمضان میں۔ دین کا احترام کریں، دین کو مذاق نہ بنائیں، اور خود بھی اس سے باز آئیں اور دوسروں کو بھی روکیں۔۔

Address

TF-120 Deans Trade Center Peshawar Saddar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BoostG Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BoostG Marketing:

Shortcuts

Share