10/05/2026
فیکٹ چیک / اصل صورتحال
سوشل میڈیا پر #پنجاب کے لوگوں کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے کئی دعوے اور پروپیگنڈے سامنے آئے، جن میں خاص طور پر یہ کہا گیا کہ لاش کی بے حرمتی کی گئی، لاش کو موٹر سائیکل کے ساتھ باندھا گیا، اور ایک خاندان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا اور اس پر پورا قبیلے نے حملہ کیا یہ محض جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں
تاہم دستیاب معلومات اور زمینی حقائق ان دعوؤں سے مختلف نظر آتے ہیں۔
اہم نکات:
یہ دعویٰ کہ لاش کو موٹر سائیکل کے ساتھ باندھا گیا یا لاش کی بے حرمتی کی گئی، تاحال ثابت نہیں ہوسکا اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
پنجاب کے مقامی شخص کی لاش کو آپنے خاندان نے دفنایا، جبکہ اس خاندان کے کسی فرد کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں لائی گئی۔
اصل سوالات اور تضاد:
واقعے میں دونوں خاندانوں کا ایک ایک فرد قتل ہوا، لیکن دونوں کے ساتھ ریاستی اور قانونی رویہ مختلف کیوں رکھا گیا؟
ایک خاندان کو لاش دے کر تدفین کی اجازت دی گئی۔
جبکہ دوسرے خاندان کی خواتین اور بچوں تک کو گرفتار کیا گیا۔
دوسرے خاندان کی لاش بھی تحویل میں لے لی گئی۔
اگر واقعی تفتیش اور قانونی تقاضے پورے کرنا مقصد تھا، تو پھر قانون کا اطلاق دونوں خاندانوں پر یکساں ہونا چاہیے تھا۔
ایک خاندان کو رعایت اور دوسرے کو دباؤ میں رکھنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔
واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں۔
دونوں خاندانوں کے ساتھ یکساں قانونی رویہ اختیار کیا جائے۔
پنجاب کے لوگ جھوٹے پروپیگنڈے سے باز آجائے۔
خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کے بجائے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔