08/10/2022
"پشاور میں 100 بستروں پر مشتمل الخدمت ہسپتال ڈبگری کا افتتاح"
ہسپتال کا افتتاح الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کیا۔
تقریب میں معززین سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور نے الخدمت فاؤنڈیشن کو ہسپتال کے افتتاح پر مبارکباد دی اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمت انسانیت کے لئے ایک مثالی ادارہ ہے۔۔
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کہا کہ الخدمت ہسپتال نشتر آباد پشاور میں صوبے بھر کے مریضوں کی خدمت کے بعد اب الخدمت ڈبگری ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔ اس ہسپتال کی معیاری طبی سہولیات سے مریض مستفید ہونگے۔۔