Al Qasim Graphics

Al Qasim Graphics Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Qasim Graphics, Lakki Marwat.

ایک بیٹے کو ماں سے ملانے میں مدد کریں۔۔!ایک بھائی نے رابطہ کرکے بتایا کہ :میری عمر اٹھائیس سال ہے۔میرے والد نے سعودی عرب...
10/02/2026

ایک بیٹے کو ماں سے ملانے میں مدد کریں۔۔!

ایک بھائی نے رابطہ کرکے بتایا کہ :میری عمر اٹھائیس سال ہے۔میرے والد نے سعودی عرب میں ایک انڈونیشین خاتون سے نکاح کیا تھا۔ والد اور والدہ پاکستان آئے یہاں کچھ عرصہ رہے۔
پہلے میری ایک بہن ہوئی تھی پھر میں ہوا تھا۔
میری عمر دو سال تھی جب امی ابو میں جدائی ہوگئی تھی۔ بہن امی لیکر گئی اور مجھے ابو نے رکھ لیا۔
میرے والد نے دوسری شادی کی۔سوتیلی ماں نے مجھے پالا۔
مجھے سال دوہزار بیس تک معلوم نہیں تھا کہ وہ میری حقیقی والدہ نہیں ہے۔ ایک دن گھر میں کچھ پرانے ڈاکومنٹس میرے ہاتھ لگے تو مجھے پتہ چلا میری حقیقی والدہ انڈونیشیا کی ہے۔ سوتیلی ماں نے فورا سارے ڈاکومنٹس جلا دئیے۔ جو معلومات تھیں وہ سب چلی گئیں۔ ایک نکاح نامہ میرے ہاتھ لگا ہے جس میں سے شاید کچھ معلومات مل جائیں۔
ہم نے نکاح نامہ لیکر انڈونیشیا میں مقیم ایک دوست کو بھیجی تو انہوں نے ترجمہ کرکے تفصیلات بھیجی ہیں۔
Name : Nur Lela
Father name : Ombi Abdullah
Date of birth : ٭٭٭٭٭٭
Place of birth : Sukabumi city, west java
Country : Indonesia
House address : Bayang Kara 99, Nuri no. 15- RT 03/03, Sukabumi
Father’s Occupation: Labour
انڈونیشیا میں مقیم تمام دوست ماں اور بیٹے اور بہن بھائی کی ملاقات کرانے میں ہماری مدد کریں۔
آپکا ایک شئیر کسی بکھرے گھرانے کو خوبصورت لڑی میں پرونے کا سبب بن سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829
10 Feb 2026

10/02/2026

🥀🍀💞

*نکاح*اگر بارہ تیرہ سال میں بچے بچیاں بالغ ہو رہے ہیں اور 25 - 30 سال تک نکاح نہیں ہو رہا ہے تو یہ جنسی مریض بھی بنیں  گ...
27/04/2025

*نکاح*
اگر بارہ تیرہ سال میں بچے بچیاں بالغ ہو رہے ہیں اور 25 - 30 سال تک نکاح نہیں ہو رہا ہے تو یہ جنسی مریض بھی بنیں گے اور گناہ بھی کریں گے۔

*نکاح*
وقت پہ نکاح اولاد کا حق ہے ، اس میں تاخیر والدین کو گناہ گار کرتی ہے۔

*نکاح*
ہر غیر شادی شدہ جوان لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کی طلب رکھتے ہیں اور یہ ایک فطری ضرورت ہے لہذا اپنے بالغ بچے بچیوں کے نکاح کا بندوبست کریں۔

*نکاح*
بھوک پیاس کے بعد بالغ انسان کی تیسری اہم ضرورت جنسی تسکین ہے ، اور جب جائز ذریعہ نہ ہو تو بچہ / بچی گناہ اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

*نکاح*
بدقسمتی کی انتہا ، اسکول ، یونیورسٹیز میں بڑی بڑی لڑکیاں لڑکے بغیر نکاح کے علم حاصل کر رہے ہیں ، اور والدین کو نکاح کی پرواہ ہی نہیں۔

*نکاح*
انسان کی جنسی ضرورت کا واحد باعزت حل نکاح ہے ، اور اگر نکاح نہیں تو زنا عام ہوگا یہ عام فہم نتیجہ ہے۔

*نکاح*
اپنی بچیوں کے سروں پہ دوپٹہ ڈالنے کا مقصد تب پورا ہوگا جب ان کا نکاح وقت پہ ہوگا۔

*نکاح*
اللہ تعالی نے معاشرتی اعمال میں سے نکاح کو سب سے آسان رکھا ہے۔

*نکاح*
نکاح انسانوں کا طریقہ ہے ، جانور بغیر نکاح کے رہتے ہیں اور رہ سکتے ہیں۔

*نکاح*
والدین اپنی اولاد پہ رحم کریں اور وقت پہ نکاح کا بندوبست کریں۔

ہدایت : *یہ کوئی فحش پوسٹ نہیں ہے ایک درس ہے جو ہر والدین کی ضرورت ہے ، بےحیائی کو روکنے کا اور گناہوں سے اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کا ذریعہ ہے*

(جزاکم اللّٰہ خیرا)

تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے

30/03/2025

اولاد کو نئے جوتوں اور کپڑوں میں دیکھ کر۔۔۔۔
خود پرانے کپڑے اور جوتے پہن کر مسکرانے والی ہستیوں کو ماں باپ کہتے ہیں❤

مردان ـ۔۔۔۔۔ـ کاٹلنگ۔۔💔کیا ڈرون حملے پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کا ذریعہ بن سکتے ہیں؟پاکستان میں دہشتگردی ایک پیچیدہ ...
29/03/2025

مردان ـ۔۔۔۔۔ـ کاٹلنگ۔۔💔
کیا ڈرون حملے پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کا ذریعہ بن سکتے ہیں؟

پاکستان میں دہشتگردی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے مختلف حکمت عملیاں اپنائی جاتی رہی ہیں۔ آج ضلع مردان تحصیل کاٹلنگ میں گھروں پر کیے گئے ڈرون حملے میں دس افراد شہـ۔۔ـید ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اس دل خراش واقعہ نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ کیا یہ ریاستی پالیسی کا صحیح طریقہ ہوسکتا ہے اور کیا اس سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے؟

ڈرون حملے بظاہر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جو ریاست کا اچھا ہدف ہیں ۔لیکن ان کے کئی منفی پہلو بھی ہیں۔ ان حملوں میں معصوم شہریوں کی ہلاکت، خوف و ہراس اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اگر ریاست خود اپنے شہریوں کے گھروں پر حملے کرنے لگے تو عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے، جو ریاست کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ جڑوں کو نشانہ بنایا جائے، جس میں انتہا پسندی کے نظریات کا سدباب، عدالتی نظام کی بہتری، تعلیم و روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
طاقت کا بے دریغ استعمال مسئلے کا حل نہیں بلکہ اسے مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

لہٰذا، ریاست کو چاہیے کہ وہ ڈرون حملوں جیسے متنازع اقدامات کے بجائے دہشتگردی کے خلاف پائیدار اور مؤثر حکمت عملی اپنائے، جس میں عوام کا اعتماد بھی بحال ہو اور ملک میں حقیقی امن قائم کیا جا سکے۔

27/03/2025

ستائیسویں شبِ رمضان کی فضیلت

رمضان کی آخری طاق راتوں میں ستائیسویں شب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

شبِ قدر ہونے کا قوی امکان
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔" (بخاری، مسلم)
صحابہ کرام اور علماء کی ایک بڑی تعداد کا رجحان ہے کہ ستائیسویں رات شبِ قدر ہوسکتی ہے۔
عبادت کا اجر ہزار مہینوں سے زیادہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ" (القدر: 3)
"شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔"

فرشتوں کا نزول اور دعاؤں کی قبولیت
شبِ قدر میں فرشتے زمین پر نازل ہوتے ہیں، اور یہ رات سلامتی والی ہوتی ہے۔ (القدر: 4-5)
اس رات کی خاص دعا یہ ہے:
اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني
"اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف فرما۔" (ترمذی)
کیا کرنا چاہیے؟
زیادہ سے زیادہ عبادت: تہجد، نوافل، ذکر، تلاوتِ قرآن اور دعا کریں۔
استغفار اور توبہ: اس رات اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔
درود شریف: نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود بھیجیں، خاص طور پر شبِ جمعہ کو۔
صدقہ و خیرات: نیکیوں کو بڑھانے کا بہترین موقع ہے، کسی ضرورت مند کی مدد کریں۔

27/03/2025

شبِ قدر کی رات قسمت کا فیصلہ

قرآن میں فرمایا گیا:

"فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ" (الدخان: 4)

"اسی رات میں ہر حکمت والے کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔"
یعنی اس رات میں آئندہ سال کے مقدرات (رزق، زندگی، موت وغیرہ) کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

27/03/2025

شبِ قدر میں کیا کرنا چاہیے؟

نماز، تلاوتِ قرآن، اور دعا: زیادہ سے زیادہ نوافل ادا کریں اور قرآن کی تلاوت کریں۔
توبہ اور استغفار: اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔
مسنون دعا پڑھنا:
نبی کریم ﷺ نے حضرت عائشہؓ کو یہ دعا سکھائی:
اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني
"اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف فرما۔" (ترمذی)
صدقہ و خیرات: غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں، کیونکہ اس رات کی نیکی ہزار مہینوں کے برابر ہے۔

27/03/2025

شبِ قدر کی پہچان

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔" (بخاری)

یعنی یہ رات 21، 23، 25، 27 یا 29 رمضان میں ہوسکتی ہے، مگر 27ویں شب کو زیادہ تاکید کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

27/03/2025

1. شب قدر کی فضیلت
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا:
"لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ" (القدر:3)
"شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔"
اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ایک رات کی عبادت تقریباً 83 سال اور 4 ماہ کی عبادت کے برابر ہ

27/03/2025

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے نزدیک طاق رات
اور شب جمعہ اکٹھے ھو جائیں تو شب قدر
یقینی ھو جاتی ھے۔
(مفتی زرولی خان رحمہ اللہ)

رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت اور برکتوں والا مہینہ ہے، جس میں رحمتیں برستی ہیں، گناہ معاف کیے جاتے ہیں، او...
03/03/2025

رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت اور برکتوں والا مہینہ ہے، جس میں رحمتیں برستی ہیں، گناہ معاف کیے جاتے ہیں، اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ یہ صبر، تقویٰ اور اللہ سے قربت کا مہینہ ہے۔

حضرت سلمان فارسیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے شعبان کی آخری تاریخ کو فرمایا:
"یہ ایسا مہینہ ہے جس کے ابتدائی دن رحمت، درمیانی دن مغفرت اور آخری دن جہنم سے آزادی کے ہیں۔" (مشکوٰۃ)

رمضان ہمیں بھوک اور پیاس کے ذریعے صبر سکھاتا ہے، نماز و قرآن سے روحانی ترقی دیتا ہے، اور زکوٰۃ و صدقہ کے ذریعے ایثار و ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ اس ماہ کی ہر گھڑی قیمتی ہے، اس لیے ہمیں اسے عبادت، دعا اور نیک اعمال سے بھرپور گزارنا چاہیے۔

Address

Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Qasim Graphics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share