21/06/2025
ہمارا دل غم سے بوجھل ہے۔ ہمارا پیارا کرکٹ ساتھی "ہلال خان" ہم سب کو داغِ مفارقت دے گیا۔
کرکٹ کا میدان اُس کے بغیر سونا لگے گا، اُس کی مسکراہٹ، اُس کا حوصلہ اور ٹیم کے لیے اُس کا جذبہ ہمیشہ یاد رہے گا۔
ہم نے آج اُس کی یاد میں اپنے کندھے پر کالی پٹی باندھی، یہ ایک چھوٹا سا اشارہ ہے اُس بڑی کمی کا جو وہ چھوڑ گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اُس کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
ہم ہمیشہ تمہیں یاد رکھیں گے،
🏏❤️🩹