Zk Marketing Solutions

Zk Marketing Solutions Elevate your brand with ZK Marketing Solutions!

Specializing in social media marketing and page management, we help you connect with your audience and grow your online presence.

09/11/2025
19/12/2024

"خواب اوقات کی بلبوتے دیکھے جاتے ہیں مگر حاصل محنت اور کرم کہ بنیاد پر ہوتے ہیں۔ دعا کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ محنت ،کرم اور دعا والے کو پرسکون اور آگے بڑھتا پایا ہے۔"
#اسـͩــͣــᷤــᷤــͣـــد

18/12/2024







17/12/2024



15/12/2024

ہم سب موٹیویٹڈ ہیں۔یا تو نیگیٹو یا پھر پازیٹو۔
ہر شخص کوئی نہ کوئی موٹیویشن رکھتا ہے حتی کہ وہ شخص بھی جو کچھ نہیں کرتا۔ وہ کچھ نہ کرنے کے لئیے بھی کہیں نہ کہیں سے موٹیویشن لے رہا ہے۔ میں نے کہیں دو بھائیوں کی ایک کہانی پڑھی۔ ایک ڈرگ اڈکٹ تھا وہ نشہ کرتا تھا اور فیملی کو مارتا تھا۔ دوسرا بھائی ایک کامیاب بزنس مین تھا۔ اس کی معاشرے میں عزت تھی۔ وہ ایک اچھی پہچان اور نام رکھتا تھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ہی والدین کے دو بچے جو ایک ہی ماحول میں پلے بڑھے وہ کیسے اتنے مختلف ہوگئے؟
پہلے بھائی سے جب پوچھا گیا کہ تم نشہ کرتے ہو، تم فیملی کو مارتے ہو ۔ یہ موٹیویشن تک کہاں سے لیتے ہو؟ ایسا غلط کام کرنے پر تمہیں کیا چیز ابھارتی ہے؟
اس نے جواب دیا اپنے باپ سے کیوں کہ وہ ڈرگ اڈکٹ تھا۔ وہ فیملی کو مارتا تھا۔ جب میں نے ان کو ہمیشہ ایسے دیکھا تو میں کیسے اب ان سے الگ بن جاتا۔ اسی لئیے میں ایسا ہوں اور میرے والد ہی میری موٹیویشن ہیں۔
دوسرے بھائی سے پوچھا گیا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ تم اتنے اچھے ہو، کامیاب ہو، بزنس مین ہو ۔ ایک اچھا نام اور پہچان رکھتے ہو۔ تم یہ موٹیویشن کہاں سے لیتے ہو؟ اس نے جواب دیا "اپنے والد سے۔ جب میں چھوٹا تھا تو میں ہمیشہ اپنے والد کو نشہ کرتے ہوئے دیکھتا ،فیملی کو مارتا دیکھتا تھا ۔ میں نے ان کو ہر غلط کام کرتے دیکھا۔
اس نے کہا میں نے تب سے ہی اپنا زہن بنا لیا تھا کہ میں نے ایسا برا انسان نہیں بننا۔ تو میں آج اچھا ہوں اور کامیاب ہوں۔
اس کہانی سے ہمیں پتہ چلا کہ دونوں بھائی ایک ہی سورس سے اپنی موٹیویشن لے رہے تھے مگر ایک پازیٹو اور دوسرا نیگٹو۔ نیگٹو موٹیویشن ہمیشہ ہمیں آسان راستہ چننے پر مجبور کرتی ہے جو کہ بعد میں زندگی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔
#اسـͩــͣــᷤــᷤــͣـــد

14/12/2024


14/12/2024

"کرنا تو آپ نے ہی ہے 👇

اگر کامیابی آسان ہوتی تو سب کے پاس ہوتی۔ لیکن فرق یہ ہے:
آپ میں ہمت ہے!
ہاں، مشکل ہوگا۔
ہاں، وقت لگے گا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں؟ یہی تکلیف وہ قیمت ہے جو عظیم بننے کے لیے ادا کرنی پڑتی ہے۔

جب راتوں کو جاگ رہے ہو، یاد رکھو

آپ آرام نہیں کر رہے، آپ اپنے خوابوں کو زندہ کر رہے ہیں۔

آپ ہار نہیں مان رہے، آپ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

کسی بھی میدان میں:

ڈر، تھکن اور شک کا سامنا ہوگا۔

کبھی کلائنٹ کا انکار، کبھی خود کا اعتبار ڈگمگائے گا۔
لیکن یہیں سے کامیابی کی کہانی شروع ہوتی ہے۔

آپ کو کوئی موٹیویٹ کرنے نہیں آئے گا۔
موٹیویشن خود پیدا کریں۔
ایک گرافک بنائیں، ایک ویڈیو ایڈٹ کریں، ایک پوسٹ لکھیں، ایک کلائنٹ سے بات کریں۔
یہ سب تکلیفیں آپ کو اس مقام پر لے جائیں گی جہاں آپ خود کو پہچان نہیں پائیں گے۔

آج کا کام کل کا مقام بنائے گا۔
تو، ابھی اٹھیں، اور خود کو یاد دلائیں:
"کرنا تو میں نے ہی ہے 😎

COPIED

13/12/2024

جب تم ستائیس سال کے ہو جاؤ گے، زندگی تمہیں سختی سے آزمانا شروع کرے گی۔

تمہیں سمجھ آئے گی کہ 'پیسہ درختوں پر نہیں اگتا۔' تم کام کرو گے، گھر اور بلوں کی ادائیگی کرو گے، پھر دوبارہ کام کرو گے۔ یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

تمہیں اپنا جوانی کا زمانہ یاد آئے گا، جب ذمہ داریاں کم تھیں اور دنیا کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے تھے۔

ایسی راتیں بھی آئیں گی جب تم اپنی نیند کے گھنٹے گنو گے۔ تم اٹھو گے، پیسے کے لئے کام کرو گے، اور مزید کمائی کے لیے ایک اور کام ڈھونڈو گے۔

حقیقت یہ ہے کہ اب جب تم بڑے ہو گئے ہو، تمہاری ذمہ داریوں کا بوجھ زیادہ ہے۔

پچیس، ستائیس یا تیس سال کی عمر میں تمہیں احساس ہوگا کہ اب تم صرف اپنے خوابوں کا پیچھا نہیں کر رہے، بلکہ تم اپنے پیاروں کو اس زندگی میں بہترین فراہم کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہو۔

کاپی

13/12/2024




Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zk Marketing Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share