ANP Central Social Media Wing

ANP Central Social Media Wing ANP Social Media Department

25/09/2026

پختون وطن میں ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور خودکش دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں زندگی مفلوج ہوچکی ہے، نام مذہب کا استعمال کرتے ہیں مگر جمعہ کے روز مساجد کو خودکش حملے کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس سرزمین کے باسی جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔

سردار حسین بابک
سیکرٹری خارجہ امور، اے این پی

|

25/09/2026

فلسطین، کشمیر اور افغانستان سمیت جو مظالم پاکستان میں ہورہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اگر آپ اعداد و شمار دیکھیں تو فلسطین سے زیادہ ظلم یہاں ہوا ہے۔ یہاں لوگوں کو فلسطین میں جاری ظلم تو دکھائی دیتا ہے مگر پاکستان میں جاری ظلم نہیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی
|

24/09/2026

ڈیورنڈ کے دونوں طرف پختون قوم ایک سوچی سمھجی کھیل میں جل رہی ہے۔ پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن، بھائی چارے اور تجارتی تعلقات ہونے چاہیئے۔ باڑ لگائی گئی، کیا مسئلہ حل ہوا؟ ہم اور آپ نہیں جاسکتے، مگر جن کو بند ہونا تھا وہ آتے جاتے ہیں۔ ہر واقعے کے بعد ذمہ داری افغانستان پر ڈال دی جاتی ہے، بارڈر بند ہے تو کیسے ہوا؟

سینیٹر ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی

|

24/09/2026

صوبوں کی تجويز دینے والے نے کبھی ویلج کونسل اور یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں لڑا ہے۔ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ایک دفعہ ٹوٹ چکا ہے۔ کرکٹ کو تباہ کرنے والا پاکستان کو معاف کردے۔

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی، پختونخوا
| |

24/09/2026

ہمیں پختونخوا میں امن، آئینی اختیار، اپنے وسائل پر حق، صوبائی خودمختاری، اٹھارہویں آئینی ترمیم کا مکمل تحفظ اور ضم اضلاع سمیت پورے پختونخوا کے عوام کیلئے حقوق چاہیے۔ پختونخوا کی شناخت، امن، اختیار، وسائل اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پختونخوا کے عوام مزید لاشیں اٹھانے، مزید نقل مکانی کرنے اور مزید تباہی کے لئے بالکل بھی تیار نہیں۔

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی، پختونخوا
| |

24/09/2026

اگر پختون یا بلوچ یہ کہیں کہ ہمیں افغانستان یا ایران سے کوئی مسئلہ نہیں، تب کتنا ہنگامہ ہوگا۔ اگر ہم یہ کہیں کہ افغانستان نے ہماری بجلی، تمباکو، پانی یا گیس کا حق نہیں کھایا، یہ سارے حقوق پنجاب نے کھائے ہیں اور پنجاب سے ہمیں ہمیشہ نفرت، خوف اور دباؤ ملا ہے، تب کیسا ہوگا؟ کیا ضياء دور میں پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس پختونوں نے بنائے تھے؟ جن پنجابی طالبان کی بنیاد ضياء دور میں رکھی گئی تھی آج اسی کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الاہندوستان کا نام دیا گیا ہے۔

سینیٹر ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی

|

24/09/2026

افغانستان کے ساتھ خیبر پختونخوا کے تاریخی تجارتی اور آمدورفت کے راستے دہشتگردی کو جواز بنا کر بند ہیں۔ جس کی وجہ سے بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہزاروں خاندان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ افغانستان کے ساتھ مسائل طاقت، محاذ آرائی اور راستوں کی بندش کی بجائے سفارتی سطح پر مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں۔ عوام کو سیاسی تنازعات کی سزا نہ دی جائے۔

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی، پختونخوا
| |

24/09/2026

وافر مقدار میں پیداوار کے باوجود پختونخوا کے عوام لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی اور گیس کی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔ اگر گندم پر پنجاب کا حق ہے تو بجلی اور گیس پر پختونخوا کا حق بھی تسلیم کرنا ہوگا، وسائل لے کر بدلے میں دہشتگردی، غربت، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی پختونخوا

| |

24/09/2026

نظام کی تباہی کا دعوی کرنے والا پہلے مستعفی ہو، تب ہم مان لیں گے۔ نظام کو اسی طرح کے ایلچیوں اور انکو لانے والوں نے خراب تباہ کیا ہے۔ یہ لوگ نظام پر دیمک کی طرح لگے ہوئے ہیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی

|

24/09/2026

پختونخوا کے تمباکو کاشتکاروں کو ہر سال کمپنیوں، قیمتوں اور حکومتی پالیسیوں کے درمیان پس کر رہنا پڑتا ہے۔ تمباکو کو باقاعدہ فصل کے طور پر تسلیم کیا جائے، کاشتکاروں کو حقوق دیکر کارخانوں کی من مانیاں ختم کی جائیں۔

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی، پختونخوا

| |

Address

Bacha Khan Markaz
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Central Social Media Wing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ANP Central Social Media Wing:

Shortcuts

Share