Pishin Sports News

Pishin Sports News Pishin Sports News
Band Khushdil Khan Road Pishin

دین محمد بھٹو صاحب صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن پشین ⚽
10/10/2026

دین محمد بھٹو صاحب
صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن پشین ⚽

چیمپئن سائیڈ ماڈل ہائی سکول پشین
10/10/2026

چیمپئن سائیڈ ماڈل ہائی سکول پشین

پی سی بی انٹر سکولز ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ: گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین نے فائنل 302 رنز سے جیت لیاپشین: گورنم...
10/10/2026

پی سی بی انٹر سکولز ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ: گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین نے فائنل 302 رنز سے جیت لیا

پشین: گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین نے پی سی بی انٹر سکولز ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابن سینا لٹل اینجلز ہائیر سیکنڈری سکول پشین کو 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز بنائے، جبکہ ہدف کے تعاقب میں ابن سینا لٹل اینجلز ہائیر سیکنڈری سکول پشین کی پوری ٹیم صرف 45 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ماڈل سکول پشین نے 302 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (DCA) پشین کے صدر رمیز راجا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا، جبکہ کامیابی کا کریڈٹ سکول کوچ اور ہیڈ کوچ پشین جناب قاضی عزیز اللہ خان کی محنت، رہنمائی اور تربیت کو دیا گیا۔

دریں اثنا، گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین اور گورنمنٹ ہائی سکول مچان پشین کے پرنسپل کلیم اللہ چوکل سمیت اساتذہ نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

شمائل انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح۔‏اج شمائل سکولزگراسی گروانڈ پر انٹر سکولز شمائل فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاع...
08/10/2026

شمائل انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح۔‏
اج شمائل سکولزگراسی گروانڈ پر انٹر سکولز شمائل فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ اغاز 12سکولز ٹیمیں اور تین کالجز ٹیموں نے مہمانوں کے سامنے مارچ پاسٹ کیا ۔‏تمام سکولز ٹیموں نے دستے کی شکل میں مارچ پاسٹ کیا ۔‏مارچ پاسٹ میں ٹیموں کے علاوہ مختلف سکولز کے نھنے نھنے بچوں نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔‏ کھیلاڑیوں کے کیثر تعداد اور پیارے پیارے بچوں سے اوپینگ سرمنی کو چار چاند لگے۔‏ اور تمام شریک مہمانوں نے خوب انجواے کیا ۔‏اج کے اس خوبصورت سرمنی میں ہمارے ساتھ بہت سے قابل قدر مہمانوں نے شرکت کی۔‏ ان مہمانوں میں جمعیت علماء السلام کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری مولانا مفتی احسان اللہ جے یو ائی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک باز محمد کاکڑ۔‏ جے یو ائی کے رہنما سید مولوی حبیب اللہ اغا۔‏ پرنسپل ماڈل سکول و مچان کلیم اللہ کاکڑ سید معراج اغا۔‏ عبداللہ عبداللہ ۔‏حافظ نعمت اللہ۔‏ سید عبدالواسع اغا۔‏ ڈی ایف اے صدر دین محمد بھٹو سیکٹرئری فنانس ماما ثناء اللہ۔‏ ڈی ایف اے ممبر حاجی ولی شاہ اچکزئی۔‏ جی ٹی اے کے ضلعی صدر محمد عارف ترین عین الدین عبد الغفار کاکڑ اقبال شاہ اے ڈی ڈی او سعداللہ اغا ڈی ای او قاری عبدالولی ۔‏سیمع اللہ اغا محمد جان ۔‏علاقائ سپورٹس کمیٹی سید ملک عصمت اللہ اغا ۔‏محمداسلم ترین محمد رمضان ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر پشین محمد ابراھیم کاکڑ سابق ڈی ایف اے سیکرٹری سید روز الدین اغا۔‏ حیات اللہ خاکی ۔‏ڈاکٹر عبد العلی ۔‏نصیب اللہ ریفری حمید با بے ۔‏سید ثناء حرمزئ نامور صحافی نقیب خالد احمد جان ماموں بشیر احمد اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔‏
1: نہایت ہی معزز اور محترم مہمانان گرامی کا شمائل ایچ ایس ایس پشین کے گراسی گروانڈ پر آمد اور انکا بھرپور جوش وخروش کے ساتھ استقبال۔
2: شمائل آرگنائزنگ کمیٹی بتعاون ڈی ایف پشین کا بہترین اتش بازی کا مظاہرہ اور لائن آف ٹیموں کا مہمانان خاص کے ساتھ مصافحہ۔
3: مہمانان خاص کا گروپ فوٹو سیشن۔
4: تین افتتاحی میچز کھیلے گئے۔
ٹورنامنٹ کے حساب سے کھیلا جانے والا میچ جس میں: انٹر کالج حرمزئی نے ماڈل کالج پشین کو ہراکر اگلے راؤنڈ میں پوزیشن بنایا۔ اخر میں پرنسپل شمائل سکول سعداللہ اغا اور ڈی ایف اے کے صدر دین محمد بھٹو نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ھوے کہا کہ تمام مہمانوں کی شرکت سے پروگرام کو رونق ملی۔‏
تمام مہمانوں کا بہت بہت شکریہ

ساتواں شمائل انٹر سکولز و کالجز فٹبال ٹورنامنٹ کا اغاز 8اکتوبر بروز جمعرات کو 11بجے افتتاحی سرمنی کے مہمانڈسٹرکٹ سپورٹس ...
06/10/2026

ساتواں شمائل انٹر سکولز و کالجز فٹبال ٹورنامنٹ کا اغاز 8اکتوبر بروز جمعرات کو 11بجے افتتاحی سرمنی کے مہمان
ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر پشین محمد ابراھیم کاکڑ صاحب ھونگے ۔‏
شمائل سکول
ڈی ایف اے پشین

29/09/2026
پاکستان فٹبال فیڈریشن اور بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے جانب سے نعمت پٹھان کو بلوچستان انڈر 17 کا ھیڈ کوچ مقرر کیا ہے جو...
29/09/2026

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے جانب سے نعمت پٹھان کو بلوچستان انڈر 17 کا ھیڈ کوچ مقرر کیا ہے جو کہ پشین فٹبال کیلئے کلیدی کامیابی کے مترادف ہے ہم اپنے اور اپنے ٹیم فیض آباد کلب کے جانب سے اپنے کوچ ، انسٹرکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

28/09/2026

#مچان ہائی سکول نے ینگ سکالر ہائی سکول کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
مچان: آل پشین انٹر سکولز فٹسال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا چوتھا میچ گورنمنٹ ہائی سکول مچان اور ینگ سکالر ہائی سکول پشین کے درمیان کھیلا گیا، جس میں گورنمنٹ ہائی سکول مچان پشین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ سکالر ہائی سکول کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
مچان ہائی سکول کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول اسکور کیے، جبکہ ینگ سکالر ہائی سکول کی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
اس کامیابی کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول مچان پشین نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ کے مہمانِ خصوصی میونسپل کارپوریشن پشین کے کونسلر محمد یوسف اچکزئی تھے، جبکہ میچ میں ریفری کے فرائض حمیداللہ بابے نے انجام دیے۔
سکول پرنسپل، ایل ای/ سی پی ٹی ایس ایم سی کمیٹی، اساتذہ اور طلبہ نے مچان ہائی سکول کی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Address

Pishin Sports News Band Khushdil Khan Road Pishin
Pishin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pishin Sports News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share