Shaista Yaro

Shaista Yaro is a town in Pishin district of Balochistan.

پشین تاریخ کے آئینے میں
ضلع پشین پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک اہم ضلع ہے، جو صوبائی دارالحکومت کے شمال میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے مشہور علاقوں میں پشین بازار، برشور، خانوزئی، حرمزئی، علی زئی، سرانان، کربلا، یارو،اور بوستان شامل ہیں۔ 2017ء میں اس کی آبادی تقریباً 736481 کے لگ بھگ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ضلع کا کل رقبہ 7819 اسکوائر کلومیٹر علاقے پر مشتمل ہے۔قبل ازیں پشین کوئٹہ ڈسٹر

کٹ کا حصہ تھا ۔ فروری 1975 میں انتظامی وجوہات کی وجہ سے اسے کوئٹہ سے الگ کر دیا گیا۔ پشین کا نام" پوشنگ " کا جدید انداز ہے۔ اس کا نام زمانہ جدید سے پہلے کا ہے ( ایران کے مطابق) ( اور عربی میں " فوشنگ") ہے۔ فارسی کی داستانوں کے مطابق یہ شنہشاہ افراسیاب کے بیٹے کے نام پر تھا۔ افغان حکومت کے ریکارڈ کے مطابق اسکےحجے" فوشنک" کے ہیں۔

تاریخ

اٹھارویں صدی کے وسط تک جب کوئٹہ براہوی حکمرانوں کے زیر تسلط چلا گیا ۔ پشین کی تاریخ صوبہ قندھار کی طرح تھی پشین کا نام سب سے پہلے ایوٹک لکھائی میں آیا ہے۔ جس میں پشتو نارہ ایک ایسی وادی کا نام تھا جو ملک کا ایک بلند مقام تھا اور ایک بہت بڑے میدانی علاقے ( دشت) پر مشتمل تھا۔ 13 صدی عیسوی تک کوئٹہ پشین کی بہت کم تاریخ موجود ہ ہے یہ 1221 کا وقت تھا جب قندھار اور اس کے علاقے مغلوں کے ہاتھ میں چلے گئے تھے۔ 15 صدی کے وسط تک قندھار تیموروں کے زیر تسلط تھا اور شائد اسی صدی کے شروع میں ترین جو اِس وقت پشین کے لوگ ہیں اَُن کے آباءواجداد اپنے گھر تخت ِسلمان سے ہجرت کر کے پشین میں آباد ہوئے تھے۔ 1530 سے 1545 تک قندھار کا صوبہ شہنشاہ ہمایوں کے بھائی مرزا کامران کے زیر تسلط تھا1556 میں اُس کی وفات کے بعد صوبہ قندھار اور اس کے علاقے سفاید ایرانی بادشاہ کے زیر تسلط چلا گیا اور 1595 تک یہ ایرانیوں کے زیر تسلط رہا اس کے بعد یہ دوبارہ مغلوں کے زیر تسلط آ گیا۔ آئین اکبری کے مطابق " شال" اور پوشنگ" کے علاقے کو قندھار سرکار کا مشرقی ضلع بنا دیا گیا۔ 1622 میں قندھار دوباہ سفائیڈ سلطنت کا حصہ بن گیا اور کچھ وقت تک ایران کے زیر اثر رہا۔ 1622 میں سیفائیڈ بادشاہ نے دوباہ قندھار کا قبضہ حاصل کر لیا۔ اُس نے پشین قبائلی علاقے شیر خان ترین کے زیر اثر دے دیا سترویں صدی کے آخر میں جب براہوی نے اپنی سلطنت کو بڑھایا۔ کوئٹہ اور پشین اس سلطنت کے زیر اثر آ گئے۔ اور میر احمدکے ہاتھوں میں چلا گیا۔ جس کی سلطنت 30 سال تک رہی جو 1666 سے 1696 تک تھی۔ میر وائس غلزی نے 1709 میں قندھار پر قبضہ کر لیا۔ 1725 کے لگھ بھگ پشین کے میر عبد اللہ کی غلزئیوں کے ساتھ قندھار میں لڑائی کے بعد پشین براہوی تاریخ کا حصہ بن گیا۔ 1733 میں شاہ حسن غلزئی نے براہویوں کے خلاف تحریک چلائی اور پشین کے قلعے کو فتح کر لیا اور چھاؤنی بنا دی۔ اس کے بعد وہ آگے بڑھا اور غزہ بند سے گزرنے کے بعد کوئٹہ فتح کیا۔ اس کے بعد اس نے مستونگ کی طرف پیش قدمی کی جہاں براہویوں نے ہتھیار ڈال دئے۔ اس کے بعد کوئٹہ قندھار کے زیر تسلط رہا اور نادر شاہ کو منتقل ہو گیا۔1751 میں احمد شاہ درانی نے جب ایران کے مشرقی حصوں پر حملہ کیا تو کوئٹہ کو براہوی سلطنت کا حصہ بنا دیا جب اُسے ناصر خان اول سے امداد ملی۔ احمد شاہ نے پکڑ خان بٹے زئی کو اس شرط پر کہ وہ اسےفوجی خدمات دیں گے جاگیر کے طور پر دے دی۔ پشین درانیوں سے بارکزئیوں کے ہاتھوں میں چلا گیا۔

برطانیہ کا دور

افغان جنگ کے پہلے مرحلے میں 1839 میں کوئٹہ برطانیہ کے ہاتھ میں چلا گیا۔ 1842 میں برطانیہ کے ہارنے کے بعد پشین اور ستروڈ افغانوں کے قبضے میں چلا گیا۔ مئی 1879 میں افغان جنگ کا پہلا مرحلہ ایک معاہدے کے بعد ختم ہو گیا جس میں لکھا گیا کہ پشین اور دوسرے اضلا ع برطانوی حکومت کے زیر اثر رہیں گے۔ 1882 میں آخری حکم دیا گیا جس کے بعد پشین مستقل طور پر برطانیہ کے زیر تسلط آ گیا۔اور اس کا دائرہ اختیار شوروڈ نامی وادی تک بڑھا دیا گیا۔ جب اپریل 1883 میں ضلع کوئٹہ کو برطانیہ کے ہاتھ میں دے دیا گیا ۔ اس کو پشین کے ساتھ انتظامی طور پر جوڑ دیا گیا اور سر ایچ ایس ہارنیزکو پہلے پولیٹکل ایجنٹ کے طور پر مقرر کیا گیا۔ 1878 میں قبضہ سے پہلے اور 1879 کے اسائمٹنس کے بعد پشین ہمیشہ قندھار کا حصہ رہا ہے۔ بٹےزئی اور ترینوں نے حکومت میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ برطانیہ کے قبضے سے پہلے اور1882 تک یہ ایک گورنر جنرل کے زیر سایہ تھا اور 1883 کے بعد جب کوئٹہ پشین اور شوراوڈ کو اکٹھا کیا گیا۔ یہ ایک پولیٹیکل ایجنٹ یا ڈپٹی کمشنر کے زیر سایہ آ گیا۔ یہ صورت حال تقسیم پاک و ہند 1947 تک رہی۔ 1975 تک کوئٹہ اور پشین ایک سنگل یونٹ رہا۔ پھر پشین کو کوئٹہ سے الگ کر دیا گیا اور الگ ضلع کا درجہ دے دیا گیا۔ 1993 میں پشین کو دوبارہ تقسیم کر دیاگیا اور ضلع پشین اور ضلع قلعہ عبداللہ بنا دیا گیا۔ اب تین اضلاع ہیں کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبد اللہ جو تقسیم سے پہلے ایک انتظامی ضلع تھا جس کا نام کوئٹہ پشین تھا

محل وقوع /انتظامی و قانونی

ضلع پشین کی حدود دو اطراف سے افغانستان سے ملتی ہیں اس لیے اس ضلع کو سرحدی ضلع بھی کہتے ہیں۔ اس کی حدود مندرجہ ذیل ہیں۔
مشرق ضلع قلعہ سیف اللہ مغرب ضلع قلعہ عبد اللہ / افغانستان شمال قلعہ عبد اللہ / افغانستان جنوب ضلع کوئٹہ ضلع پشین دو علاقوں " اے" اور "بی" پر مشتمل ہے۔ یہ انتظامیہ اور عدالتی انتظامیہ کی تنظیم کےلئے ہے۔ "اے" علاقہ پولیس اسٹیشن جیسے پولیس اسٹیشن پشین کے نام سے جانا جات ہے پر مشتمل ہے اور اس کا دائرہ اختیار پانچ کلومیٹر ہے۔ " بی" علاقہ پانچ تحصیلوں پر مشتمل ہے جس کی فہرست درج ذیل ہے۔
I. تحصیل پشین لیویز اسٹیشن پشین لیویز اسٹیشن یارو لیویز اسٹیشن بند خوشدل خان
II. تحصیل کاریزات لیویز اسٹیشن بوستان لیویز اسٹیشن خانوزئی
III. تحصیل سرانان لیویز اسٹیشن سرانان لیویز اسٹیشن دینار
IV. تحصیل حرمزئی لیویز اسٹیشن حرمزئی
V. تحصیل برشور لیویز اسٹیشن برشور
1995 سے پہلے سیشن ڈویژن پشین میں عدالتیں نہیں تھی اور یہ علاقہ ضلع کوئٹہ سے منسلک تھا اور کوئٹہ پشین ضلع کے نام سے جانا جاتا تھا۔ تمام مقدمات کوئٹہ میں سنے جاتے تھے۔ 15 مارچ 1995 کو پہلی دفعہ ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پشین میں تعینات کیا گیا تاکہ پشین ضلع کے متعلق مقدمات چلائے جا سکیں۔ یہ عدالت پہلی دفعہ ریونیو محکمہ سے ادھار پر لی گئی عمارت میں قائم کی گئی۔ اسی وقت میں مستقبل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور اس کا کام شروع ہو گیا۔ یہ عمارت دو عملہ کے کمروں ، ایک لائبریری، ایک بار کا کمرہ، ایک ضلع پبلک پراسیکیوٹر آفیسر اور عدالتی حوالات کے ساتھ ڈیزائین کی گئی۔
آخر میں ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کام کے بوجھ سے نمٹنے کے لیے ناکافی تھا اس لیے اسے مزید بڑھانے کی ضرورت پڑی۔ 1996 میں عدالت کی طاقت کو بڑھانے کےلئے ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، سینئر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں کو شامل کر کے اضافہ کیا گیا۔ مارچ 2007 میں جوڈیشل مجسٹریٹ خانوزئی، برشور اور ایک فیملی جج پشین کو عدالت کی طاقت بڑھانے کےلئے شامل کیا گیا۔ دونوں اضلاع سے متعلق مقدمات کی سماعت پشین میں ہوتی تھی۔ فاصلہ بہت زیادہ تھا اس لیے ضلع قلعہ عبداللہ میں عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت تھی۔ یہ ضلع بھی علاقہ " اے" اور علاقہ " بی " پر مشتمل ہے۔ یہ اتنظامی اور عدالتی انتظامیہ کی تنظیم کیے لئ ہےاور درج ذیل چھ تحصیل پر مشتمل ہے۔
تحصیل پشین۔
تحصیل برشور۔
تحصیل کاریزات خانوزئی۔
تحصیل حرمزئی۔
تحصیل سرانان۔
تحصیل بوستان۔

10/01/2026

کل نفس ذائقۃ الموت
10/01/2026

کل نفس ذائقۃ الموت

یہ صورتحال بہت ہی عجیب ہے
09/01/2026

یہ صورتحال بہت ہی عجیب ہے

یہ پیغام ہر کسی کیلئے قابلِ غور ہے۔
08/01/2026

یہ پیغام ہر کسی کیلئے قابلِ غور ہے۔

لالا نذیر بازئی اؤ خالد خان نن بیا فاریوو کی گرزی۔نذیر منگلوف Khalid Khan Azad Nazir Bazai ❤️
07/01/2026

لالا نذیر بازئی اؤ خالد خان نن بیا فاریوو کی گرزی۔

نذیر منگلوف Khalid Khan Azad Nazir Bazai ❤️

 #سرفرازبگٹی آن فائر وزیر اعلیٰ صاحب نے آج دل جیت لیے!آج صبح کوئٹہ کی ایک پرائیویٹ نرسری سے ایک عجیب خبر سامنے آئی۔ پانچ...
07/01/2026

#سرفرازبگٹی آن فائر

وزیر اعلیٰ صاحب نے آج دل جیت لیے!
آج صبح کوئٹہ کی ایک پرائیویٹ نرسری سے ایک عجیب خبر سامنے آئی۔ پانچ دن قبل ایک نومولود بچے کو طبیعت بگڑنے کے باعث کوئٹہ کی ایک نرسری (ہسپتال) میں داخل کرایا گیا تھا۔آج انتظامیہ نے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ بچہ صحتیاب ہو چکا ہے،اسے گھر لے جائیں۔
جب گھر والے پہنچے تو نرسری انتظامیہ نے لڑکے کی جگہ لڑکی ان کے حوالے کر دی۔اس سنگین مذاق پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا اور خبر میڈیا تک پہنچ گئی۔وزیر اعلیٰ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر فرمایا، جس کے نتیجے میں نرسری کے مالک اور متعلقہ عملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پولیس اہلکاروں نے ایک رکشہ ڈرائیور کا چالان کرنے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا،جس سے دلبرداشتہ ہو کر غریب ڈرائیور نے موقع پر ہی اپنا رکشہ نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے داد رسی کے بجائے رکشہ ڈرائیور کو ہی گرفتار کر کے تھانے میں مزید زد و کوب کیا۔
جب یہ خبر میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ تک پہنچی، تو انہوں نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکار کو #معطل کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے رکشہ ڈرائیور کو خصوصی طور پر 'سی ایم ہاؤس' مدعو کیا،اسے رکشے کے پیسے ادا کیے اور پولیس کے رویے پر معذرت بھی کی۔
عوام کی ایسی دلجوئی اور فوری داد رسی پر وزیر اعلیٰ صاحب کے لیے نیک خواہشات۔۔۔
✍️( خلیل شاکر )کاپی

 #کوئٹہ میں  #معجزہ چار دن سے کوئٹہ جناح روڈ، الشفا نرسری میں ایک بچہ داخل تھا۔پورے پانچ دن اسپتال کے تمام ریکارڈ، ڈاکٹر...
07/01/2026

#کوئٹہ میں #معجزہ

چار دن سے کوئٹہ جناح روڈ، الشفا نرسری میں ایک بچہ داخل تھا۔
پورے پانچ دن اسپتال کے تمام ریکارڈ، ڈاکٹروں اور نرسوں کے مطابق وہ لڑکا درج تھا۔
آج اچانک والدین کو کال کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے:
“آ جائیں، آپ کی بچی اب ٹھیک ہے، اسے لے جائیں۔”
یہ کیسا مذاق ہے؟
پانچ دن تک لڑکا، اور آج ایک ہی دن میں لڑکی؟
اور اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ
رات سے اسپتال کی CCTV فوٹیجز بھی غائب ہیں۔
یہ صرف لاپرواہی نہیں،
یہ ایک سنگین معاملہ ہے،
جس پر خاموشی مزید سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
انتظامیہ فوراً وضاحت دے:
بچے کی جنس میں یہ تبدیلی کیسے ہوئی؟
CCTV فوٹیج کس نے اور کیوں غائب کی؟
والدین اور عوام کو سچ کیوں نہیں بتایا جا رہا؟
یہ معاملہ صرف ایک خاندان کا نہیں،
یہ ہر والدین کے اعتماد کا سوال ہے۔





یہ کل کا واقعہ ہے۔💔 ڈھول، روایتی اتن، اور دیگر خوشیوں کے طریقے بہت بہتر ہیں۔ یہ نہ صرف ہمارے روایات کو زندہ رکھتے ہیں بل...
06/01/2026

یہ کل کا واقعہ ہے۔💔

ڈھول، روایتی اتن، اور دیگر خوشیوں کے طریقے بہت بہتر ہیں۔ یہ نہ صرف ہمارے روایات کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ جانوں کو بھی خطرے میں نہیں ڈالتے۔ 👍

شادی کی تقریبات میں ڈھول کی تھاپ پر ناچنا، روایتی کھانے کھانا، اور اتن کرنا بہت اچھی بات ہے۔ یہ خوشی کے موقعے ہیں، اور ہمیں انھیں مثبت اور محفوظ طریقے سے منانا چاہیے۔ 🎉

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Mati Ullah, Wakeel Khan, Aourangzaib Jla...
05/01/2026

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Mati Ullah, Wakeel Khan, Aourangzaib Jlalzai, Nazeer Khan, Shoukat Agha, Ikram Khan Tareen, Umar Jam, Najeeb Khushdil, Kamrankhan Khansab, Maheeb Khan, Atta Ullah, Haji Naseebullah MK, Jaleel Khan, Sabir Khan Kakar, ARmina Kakar, Ayaz Khan, Amin Ullah Tareen, M Farooq Luni, Jan Agha, M. Iqbal Khan, M A Khan, Samiullah Khan, Sabir Khan Kakar, Abdul Jabar, Hayat Khan, Hamdullah Khan Tareen, Abdul Rehman, Taj Kakar, Qari Huq Nawaz, Zia Khan, Jahanzaib Khan Kakar, Muhammad Sarwar, Farman Khan, Iqrar Khan, Muhammad Ameen, Naseeb Ullah Aman, Safiurhaman Kakar Safiurhaman Kakar

Address

Pishin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaista Yaro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share